Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پھلوں میں چھپے صحت کے راز

ہم جب بھی بیمار پڑتے ہیں بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے دوا کا سہارا لیتے ہیں۔ ہم روزمرہ زندگی میں کھانے کی جو چیزیں استعمال کرتے ہیں‘ ان میں سے بیش تر اشیاء اپنی علیحدہ علیحدہ طبی خاصیت رکھتی ہیں جب بھی ہماری جسمانی صحت بگڑتی ہے تو اس کی بحالی کیلئے بہتر اور عمدہ غذا کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے اگر کسی بیمار کو مناسب غذا اور پھل استعمال کروائے جائیں تو یہ علاج سے کم نہیں ہے۔ بعض روز مرہ استعمال میں آنے والی سبزیاں اورپھل اپنے اندر شفا بخش قوت رکھتے ہیں اور اگر انہی کے ذریعے نخیف اور کمزور افراد کو طاقت مہیا کی جائے تو یہ انتہائی مناسب طریقہ ہے۔ شیریں پھل ہمارے لیے قدرت کی طرف سے من و سلویٰ ہیں کیونکہ ان میں اور دوسرے قسم کے پھلوں میں جو سورج کی حرارت سے پکتے ہیں شکر اور دوسرے طاقتور اجزا پائے جاتے ہیں جو مریضوں کو شفاء اور کمزوروں میں قوت پیدا کرتے ہیں۔ اللہ تبارک تعالیٰ نے ارض پاک کو گوناگوں پھلوں کی دولت سے مالامال کیا ہے۔ اِس زمین کی منفرد مٹی میں پنپنے والے یہ پھل ذائقے اور غذائیت کے اعتبار سے پوری دنیا میں اپناثانی نہیں رکھتے۔ یہ مختلف النوع پھل معدنی نمکیات، وٹامنز اور دیگر اہم غذائی اجزا کا انمول خزانہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پھل صحت و تندرستی کا ضامن بھی ہیں اور متعدد امراض سے شفا اور نجات کا ذریعہ بھی۔ قدرتی علاج کے تمام طریقوں میں پھلوں کے استعمال کو شروع ہی سے خاصی اہمیت دی جاتی رہی ہے۔
عبقری میں ہرماہ ایک موسمی پھل کا تفصیل سے تذکرہ کیا جاتا ہے‘ اس پھل کے دوائی اور غذائی فوائد لکھے جاتے ہیں‘ جس سے بلامبالغہ لاکھوں قارئین عبقری مستفید ہوتےہیں۔ کافی عرصہ سے بذریعہ انٹرنیٹ‘ فون اور ڈاک کے ذریعے قارئین عبقری کی خواہش تھی کہ ایک ایسی کتاب ہو‘ جس میں تمام پھلوں کے فوائد اور ان میں چھپے صحت کے راز مل جائیں۔ یہ کتاب ان قارئین کی خواہش کی تکمیل ہے۔یہ کتاب ہر گھر کی ضرورت ہے۔ آپ بھی اگر میں سے کسی پھل کا فائدہ پائیں تو ایڈیٹر کو بذریعہ ڈاک‘ فون یا ای میل کے ذریعے ضرور بتائیے۔ یقیناً آپ کا ایک چھوٹا سا بتایا ہوا ٹوٹکہ لاکھوں لوگوں کیلئے فائدہ مند اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوسکتا ہے۔
چند صفحات کی جھلکیاں ملاحظہ ہوں۔ ٭کھجور بھر پور غذا اور قدرتی اسپرین ٭ایک آم ساٹھ انوکھے فائدے ٭درد گردہ اور پتھری سے نجات دلانے والا پھل٭آلو بخارا،دوا بھی ‘شفاء بھی ‘ غذا بھی



مزید کتب