صدیوں ہی سے یہ بات تسلیم کی جا رہی ہے کہ شافی مطلق صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے سقراط نے بھی یہی نکتہ جانا تھا اور معالج ہونے کے باوجود وہ برملا کہتا تھا میں زخموں کی مرہم پٹی کرتا ہوں انہیں شفاء اللہ ہی دیتا ہے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا جب میں بیمار ہوتا تو وہی مجھے شفاء دیتا انسان نے اگر سفر کرنا ہو خطرناک سفر ہو تو انسان کے پاس ہتھیار ہو تو حوصلہ ہوتا ہے اسی طرح آج کا پرفتن دور میں قدم بقدم ہماری متباع زیست بھی قوت ایمانی کو چھیننے کی فکر میں ہے ان سے بچائو کی تدابیر کیا ہو سکتی ہے یہی راستہ ہے کہ نیکوں کی صحبت اختیار کی جائے۔ دعائوں کا خوب اہتمام کیا جائے۔ کیونکہ ہر جائز دعا کو قبول کرنا اللہ کا حق ہے اس کیلئے قرآن و حدیث صوفیاء کی زندگی حالات و مشاہدات سے دعا کی اہمیت سمجھتے ہیں۔
دعائوں کے بارے میں ہمیں علم ہونا چاہیے کہ ہمیں پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کونسی دعا پسند تھی تو حضرت امی عائشہ صدیقہ طاہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جامع دعا ترین پسند فرمایا کرتے تھے ان کے علاوہ دوسری دعائوں کو چھوڑ دیا کرتے تھے۔
انسان کی سب سے جلدی دعا کیسے قبول ہوتی ہے کیا گر ہے تو ملاحظہ فرمائیں آقا مدنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زبان مبارک سے آپ نے گر بتلا دیا ہے کسی سے دعا کیلئے درخواست کرنا چاہیے چھوٹا ہو یا بڑا اور اگر مقام مقدس پر ہو تو دعا کے بارے درخواست کرنا کیسا ہے ملاحظہ فرمائیں تین قسم کے آدمیوں کی دعا رد نہیں ہوتی ان کی دعائیں رد کیوں نہیں ہوتیں دیکھیں وہ تین آدمی کون ہیں ملاحظہ فرمائیں۔ اقا جی نے تین ہستیوں کے بارے میں فرمایا ان کی دعا قبول ہوتی ہے ملاحظہ فرمائیں آپ جانئے کہ دعا کا طریقہ کیا ہونا چاہیے دعا کے آداب ہاتھ کہاں تک اٹھانے چاہئیں کیا بندہ اپنے لیے دعا مانگ سکتا ہے۔ دعائیں ہر حال میں قبول ہوتی ہے اس کے درجات کو جاننے کیلئے ملاحظہ فرمائیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پانچ بندوں کے بارے میں ان کی دعا قبول ہوتی ہے ایک ان میں حاجی جب تک گھر لوٹ نہ آئے۔ باقی دیکھیں اور ان سے دعائیں کرائیں اپنی زندگی کو تبدیل کریں اولاد کو دعا کیسی دینی چاہیے کیا آپ کو ایسے الفاظ نہ بتائیں جن کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خوب پسند کیا بلکہ پسند فرمایا کہ مانگ جو مانگتا ہے اللہ تعالیٰ تیری دعا قبول کریں قارئین کبھی ایسے الفاظ سے اگر دعا مانگیں گے تو خدا کی قسم اللہ تعالیٰ ضرور قبول کریں کیونکہ آقا جی نے مہر لگا دی ہے کہ آئیے الفاظ کیا تھے دیکھیں کتاب میں تفصیل سے اس دور میں ہر بندہ روزگار کی پریشانی یا کم از کم گھریلو پریشانی میں تو ضرور مبتلا ہو گا تو ایسے لوگوں کیلئے تحفہ ابو محمد نے کیا دعا مانگی تھی کہ جنت کے محلات میں سے ایک سونے کا پایا اللہ تعالیٰ نے دنیا کے اندر ہی دے دیا دیکھیں تفصیل سے۔
دنیا ایک خوبصورت عورت کی شکل میں ایک بزرگ کو نصیحت کرتی ہے وہ نصیحت کیا تھی ملاحظہ فرمائیں ایک بزرگ کے دل میں کسی چیز کا خیال مکمل نہیں ہوا حضرت خضر علیہ السلام نے پورا کر دیا حقیقت دیکھیں کتاب میں۔
چرواہا نے حضرت ابراہیم بن ادھم رحمتہ اللہ علیہ کو بات فرمائی حضرت ابراہیم حیران ہو گئے اور چرواہا کا کون سا عمل جس سے حضرت ابراہیم بن ادھم حیران ہوئے ملاحظہ فرمائیں۔ دعائوں کی اہمیت پر مختلف اقوال پیش کرتے ہیں دیکھیں تفصیل سے اور فائدہ حاصل کریں قارئین دل تھام لیں ایسے بزرگ کا واقعہ جس کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بوسہ دیا ان کے منہ کو بوسہ، تفصیل کتاب بوسہ دینے کی وجہ کیا کون سال عمل کہ اس کی تاثیر ماشاء اللہ انسان کے اعمال برے ہوں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں اس کے نسخہ اکسیر بتلا دیتے عمل کریں فائدہ اٹھائیں۔ درودو سلام پر اقوال اولیاء 32 جو مجھ پر درود پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا اسی طرح ایمان کیلئے تقویت کے زبردست اقوال، اگر آپ کو کوئی پریشانی ہو کسی قسم کی جادو سفلی، تعویذ وغیرہ تو ہم اس کا علاج بالقرآن بتلاتے ہیں بلکہ ایسا واقعہ بتاتے ایک صاحب نے اپنی پریشانی بتائی تو اس کو بتلایا تو اس نے کیا الحمدللہ خوشحالی میں آ گیا آپ بھی خوشحال ہو سکتے ہیں ملاحظہ فرمائیں تفصیل سے کون سا وظیفہ ہے کہ ان پر پریشانیوں کا حل ہے نماز کامیابیوں کی ضامن ہے طہارت کا قرآنی حکم اور جدید ماہرین جدید سائنس میں پانچ وقت کیلئے وضو کی افادیت تو یہی حکم خوردونوش اور ہماری صحت ماہرین نفسیات کا اعتراف مسنون دعائوں سے صحت پر اثر، صلہ رحمی سے زندگی میں کامیابی کیا آپ کے علم میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کیا عمل بھی درد ہوتو آپ کیا عمل کرتے تفصیل کے ساتھ دیکھیں۔ قرآن میں دعائوں کی اہمیت کو دیکھیں احادیث میں دعا کی قبولیت ہوتی ہے قبولیت دعا کے اوقات آداب دعا کافی صفحات پر مشتمل تفصیل کے ساتھ دیکھیں عقل کو حیران کر دینے والا واقعہ اٹلی میں پودوں پر تجربہ دعائیں کیسے اور کس طرح ملاحظہ فرمائیں دعائوں کے معجزانہ اثرات کے واقعات بہت دلچسپ ضرور پڑھیں تو کون سی ایسی چیز ہے جو تقدیر کو بدل سکتی ہے کہ آئیے دیکھتے ہیں پھر ایک واقعہ حکیم شیخ علیم الدین انصاری چنیوٹ کا صرف اور صرف دعائوں کی وجہ سے کہاں سے کہاں تک پہنچ گئے یقینا آپ بھی بلندیوں کو چھو سکتے ہیں اگر دعائوں کا اہتمام کریں سادہ سا طریقہ ہے مشکل بھی نہیں تو آپ کر لیں نجات حاصل کریں۔ لندن کا ایک ڈاکیہ حادثہ میں زخمی اور پھر پہلے سے زیادہ بہتر تفصیل کتاب میں برطانیہ میں دعائوں کا اہتمام پادریوں کو بلا کر ایک اور مشاہدہ قدرت کا انتقام اور بدّعا جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے سفر کی دعا پر حفاظت کا سامان یہ سب تجربات بیان کئے ہیں تفصیل سے پڑھ کر آپ بھی اپنی دعائوں میں جان پیدا کر سکتے ہیں اللہ تعالیٰ ہماری دعائوں کو جان والی بنا دیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعائیں مانگیں اور قبولیت سے وہ افراد مالا مال ہو گئے دیکھیں تفصیل کے ساتھ۔
ایک دلچسپ مشاہدہ جن انجائنا کے مریضوں کو چاہنے والی بیویاں تھیں ان کی محبت اور خلوص بھری دعائوں نے چاہت کا رنگ دکھایا اور وہ مریض جنہوں نے طلاقیں دی ہوئی یا کوئی نہیں تھا ان کا تو ان کی تکلیف میں جلد افاقہ نہیں ہوا ایک نرس کی گلٹی صرف اور صرف دعا سے ختم ہوئی۔ مشاہدہ دیکھیں کتاب میں اگر دعائیں قبول نہیں ہوتیں تو کیا دعائیں چھوڑ دینی چاہئیں مکمل جواب تفصیل کے ساتھ کبھی کبھی اللہ تعالیٰ اپنے بندے کا امتحان بھی لیتا ہے ہوا درسپرا وفات ایک دکھ کے ساتھ محبت اور دعا کیا رنگ لائی کہ زندگی ہی بدل گئی شہنشاہ بابر کی دعا بطور دواء حقیقت دیکھیں کتاب میں گجرات جلال پور جٹاں اچھو اور امجد محمود ملک ولد برکت علی ملک کا حیران کن واقعہ کنوئیں میں دب جانے کے بعد بھی بندہ صحیح طور پر نکل آتا ہے قدرت خداوندی ہے دیکھیں تفصیل سے۔
دعا اور دواء کے معجزانہ صحت پانی کے حیرت انگیز واقعات عجیب بات یہ ہے مریض کو خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چادر ڈال دی اور جب بیدار ہوئے تو وہ چادر موجود تھی قارئین دعائیں کے اندر تاثیر ہے قبولیت ہے سب کچھ ہے لیکن ہم بدل گئے قرآن وہی نبی بھی وہی اللہ بھی وہی لیکن ہم تبدیل ہو گئے آج ہمارا ذہن پہلے کہاں جاتا ہے اللہ کے غیر کی طرف اور پہلے ہی اللہ کی طرف جائے پریشانی نہ ہو اللہ تعالیٰ ہمیں دنیا و آخرت میں اپنی طرف توجہ کرنے ہر حال میں رہنے سے مانگنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
٭٭٭٭٭
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں