جب مشکلات آپ کو مایوس کردیں
قرآن مجیدکی پانچ آیات اور ایک دعا، کل چھ چیزیں ایسے غیبی روحانی اثرات رکھتی ہیں جن کا اظہار مندرجہ ذیل تجربات ومشاہدات وواقعات سے ظاہر ہے۔ اس کی اجازت عاجز کوبعض اہل اللہ سے ملی ہوئی ہے۔ بندہ اور ان کی طرف سے ہر پڑھنے والے کو عام اجازت ہے۔ آج کے اس مشینی دور میں جہاں ہر طرف افرا تفری اورنفسانفسی کا عالم ہے ہر شخص اپنے معاملات کو سلجھانے میں کوشاں و سرگرداں ہے اور دوسری طرف اگر کسی کے معاملات مالی طور پر سلجھے ہوئے ہوں یا زمانے سے قدرے بہتر ہوں تو کوئی بھی اس نعمت کو برداشت نہیں کرتا۔ حسد، کینہ ، بغض، عناد حتیٰ کہ جادو کے ذریعے اسے نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ زیر نظر چھ انمول خزانوں یعنی پانچ آیات قرآنی اور ایک دعا کا مجموعہ اگر کوئی شخص ہر فرض نماز کے بعد پڑھ لے تو مندرجہ ذیل فضائل وفوائد حاصل ہوں گے۔ واضح رہے جتنا ادب احترام اور اہتمام اس کے پڑھنے میں ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ جتنی توجہ اور دھیان سے اس کو پڑھا جائے گا اتنے زیادہ فضائل وفوائد حاصل ہوں گے کیونکہ، اللہ تعالیٰ بندے کے گمان کے مطابق اس سے معاملہ فرماتے ہیں۔لہٰذا جتنا کامل‘ اکمل اور مکمل یقین اور گمان اللہ جل شانہٗ کی ذات پر ہوگا۔ اتنے زیادہ فوائد وفضائل حاصل ہوں گے۔
دو انمول خزانے-انگریزی میں- آن لائن پٹرھیں
دو انمول خزانے - انگریزی میں - ڈاون لوڈ کریں
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں