قرآن پاک ابدی اور عالم گیر ضابطہ حیات ہے اور اس کا موضوع انسانی فلاح و سعادت ہے۔ یہ انسانی زندگی کے ہر شعبے سے متعلق اس میں اصولی ہدایات ضرور موجود ہیں خاص طور پر دین و دنیا کی بھلائی اور انسان کی کامیابی اور ناکامی سے متعلق ساری بنیادی باتیں نہایت وضاحت کے ساتھ بیان کی گئی ہیں۔
زیرنظر کتاب دراصل ان نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآنی غذائوں کا مجموعہ ہے جن کی افادیت صدیوں سے آج کی تحقیق تک ہمیشہ روشن رہے گی اتنی صدیاں اور گزرنے کے بعد بھی ان غذائوں کے فوائد باقی رہیں گے اللہ تعالیٰ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رحمتہ اللعالمین بنا کر بھیجا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا بھر کے انسانوں کے لیے معلم اور ہادی ہیں وہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر قسم کے امراض ظاہری و باطنی کے لیے طبیب کا حل بھی ہیں احادیث کی مستند کتابوں سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طرز علاج سے متعلق بھی اگاہی حاصل ہوتی ہے یہاں ہم چند امراض کے علاج کیلئے طب نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے راہنمائی پیش کر رہے ہیں۔
کیا آپ کو پتہ ہے دل کے دورہ کیلئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا زبردست نسخہ ارشاد فرمایا جس کو جدید سائنس بھی تسلیم خم سمجھ کر استعمال کرتی ہے ملاحظہ کریں اور اپنا علاج کریں صحت مند رہیے۔ جسمانی کمزوری کیلئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لاجواب نسخہ ارشاد فرمایا جس سے اعصاب مضبوط ہوتے ہیں اور چہرے کی دلکشی کو بڑھاتا ہے بلغم خارج کرتا ہے۔ مولیٰ علی شیر خدا فاتح خیبر نے ایک چیز کے بارے فرمایا اس کے 17 دانے کھانے سے انسان تمام بیماریوں سے محفوظ رہے گا ملاحظہ فرمائیں نیز فرمایا کہ یہ مثانہ دھو کر پیٹ کو صاف کرتا ہے۔ ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکال دیتا ہے اور چہرے کو نکھارتا ہے۔
حضرت امی عائشہ طاہرہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد نقل فرمایا ہے کسی چیز کے بارے میں فرمایا کہ یہ دل کے بوجھ کو اتار دیتا ہے اور کمزوری ختم کر دیتا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں۔ سرکار نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ رات کو کھانا کھا کر سویا کرو اس کیلئے دیکھیں جدید سائنس کی روشنی میں وہ کیا رائے رکھتے ہیں تفصیل کے ساتھ جگر کے امراض کے بارے میں حضرت عامر بن سعد ابی وقاصؓ بیان کرتے تھے ایسا نسخہ کہ جسے زہر بھی نقصان نہیں دیتا اور سحر بھی دیکھیں عمل کریں۔ دردشقیقہ کے نسخہ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ضروری ملاحظہ فرمائیں اپنی جان میں سکون پائیے بالکل کام سستا ہے گھریلو چیزوں سے علاج ہو سکتا ہے بشرطیکہ ہمارے علم میں ہو حضرت انسؓ کی روایت کے مطابق نسخہ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس کو نہارمنہ استعمال کریں انسان کے حافظہ کیلئے بہترین دواء ہے یہی چیز عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے نہارمنہ میں اس کے ساتھ شکر ملا کر کھا لی جائے تو یہ حافظہ کی کمزوری کا بہترین علاج ہے۔
ام الامراض اطباء کے نزدیک قبض کی بیماری ہے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں کیا دوا تجویز فرمائی اور جدید سائنس کی روشنی میں اس کا علاج اور نیز حضرت ابی عثمان النیدی رحمتہ اللہ علیہ نے کیا علاج فرمایا بہت لاجواب نسخہ ہے شیطان کے پاس ایک ہی ہتھیار ہے وہ کیا ہے کسی عمل پر یقین نہ کیا جائے شک، وسوسہ، انسان جب اس میں مبتلا ہوتا ہے تو یقین کو کھو کر پریشان ہو جاتا ہے یقین کے لیے نسخہ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لکھا گیا ہے پڑھ کر عمل کریں اور نجات حاصل کریں کون سی ایسی چیز جو پھیپھڑوں کے خلاف قوت بخش قلب سے فرحت، کھانسی، دمہ، فالج، لقوہ، ٹھنڈ سے لاحق ہونے والی بیماری، یہ سب بیماریوں کا علاج اس میں ہے دیکھیں اور ماہرین اور جدید سائنس کی روشنی اسی نسخہ کی تصدیق کھجور پر ہونے والی جدید سائنس کی تحقیقات ضرور پڑھیں اور فائدے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سبزیوں کو پسند فرمایا ان میں سے کس سبزی کو زیادہ پسند کیا اور اس کے فوائد تفصیل کے ساتھ دیکھیں۔
لندن کے رائل کالج آف فزیشنز کے ڈاکٹرز کی تحقیق کے مطابق سفید گوشت سرطان سے محفوظ رکھنا ہے اور اس کے برعکس سرخ گوشت سرطان کا سبب بھی بن سکتا ہے تفصیل سے دیکھیں آج کے دور میں بھی نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریقہ پر عمل کیا جائے تو گوشت بغیر فریزر کے محفوظ رکھا جاتا ہے ملاحظہ فرمائیں غذا اور صحت میں مغربی غذا کے بعض پہلو تو بے حد قابل تعریف ہے اور بعض قابل مذمت ہے اس کے بارے میں جدید سائنس کی روشنی میں تحقیق ملاحظہ فرمائیں۔ ڈاکٹر ہرچرمن کا تعلق سوئٹزر لینڈ سے ہے اپنا تجربہ بیان کرتے ہیں کہ علاج بالغذا کو نہیں جانتے پھر تجربہ ہوا پھر اس کے قائل ہوئے تفصیل کے ساتھ دیکھیں۔ غذا کے بارے میں ماہرین کا انوکھا مشورہ اور قدرتی انسانوں کیلئے قدرتی غذاء ملاحظہ کریں۔
مشہور طبیب یونانی فلاسفر بقراط کی عمر 107سال تھی وہ پابندی سے اور ایک ایسی چیز استعمال کرتا تھا جس کو زمانہ قدیم اور جدید سائنس نے تسلیم کیا ہے وہ غذا بھی، دوا بھی، طبیب یونانی جالینوس اکثر امراض میں یہ چیز استعمال کراتے تھے۔ عیسائیوں کی مقدس کتاب انجیل میں اکیس بار اس کا تذکرہ ہے ہندو دیو مالا میں لکھا ہے کہ بھگوان نے طب کا علم اسنی کمار کو ودیعت کر رکھا ہے حتیٰ کہ مصری دولہائوں سے یہ توقع کی جاتی تھی وہ اپنی دلہنوں کو یہ چیز فراہم کریں اور خاص کر شادی کی تقریب میں اپنی بیوی کو دی جائے ایک سو نو صفحات پر مشتمل اس کے فوائد ایک دفعہ ضرور پڑھیں اور حاصل اپنی تمام جسمانی بیماریوں سے متعلق علاج جس میں آپ پریشان ہیں۔ لہسن شکم سے ریاح کو خارج کرتا ہے پیٹ کے کیڑوں، حلق صاف کرتا ہے فرمن کھانسی کو سکون دیتا ہے۔
جدید تحقیق کے آئینے میں ملاحظہ کریں بلڈپریشر اعصابی تحریکات مثلاً غصہ کرنے، تیز گرم اشیاء کے استعمال کی وجہ سے بھی ہو جاتا ہے۔
یہ سانس کا پھولنا عام ہے۔ سر کا درد سر کی باریک شریانیں تڑپتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں چہرے سرخ اور آنکھوں کے سامنے روشنی کی چمک نظر آتی ہے یا چکر آتے ہیں اس سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس خطرناک بیماری کا علاج قدرتی دوائی اور دوائی ایسی سستی جو عام سادہ ہر گھر میں دستیاب ہیں جو کہ اس مرض کے لئے تریاق ہے اور مکمل نسخہ لکھ دیا ہے جس کے استعمال کرنے سے چند دنوں میں بلڈپریشر ٹھیک ہو جاتا ہے۔
اس بوٹی کے فوائد دافع تعفن، متفرح، منفی قروع، صراحت، مسکن، جاع واحت، دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ چوبیس گھنٹے میں اس کا افاقہ شروع ہو جاتا ہے یعنی طبیعت ٹھیک ہونا شروع ہو جاتی ہے کھانسی، ضیق النفس، دمہ کے مریضوں کیلئے بہت لاجواب نسخہ، جدید تحقیقات میں حکیم علی گیلانی نے فوائد ذکر کیے ہیں اس کے فوائد اور استعمال، احتیاطی تدابیر ایک اچھی ترکیب بہت سارے فوائد جو قابل عمل ہیں گارنٹی کے ساتھ ملاحظہ فرمائیں جدید سائنس نے کھجور پر جو تحقیق کر کے اس کے طبی فوائد اور غذائی فوائد بتلائے وہ حسب ذیل ہیں کھجور کے بارے سب کچھ جو آپ جاننا چاہتے ہیں ماہرین کی تحقیق مچھلی پر اور ثابت کیا کہ یہ کئی امراض کیلئے مفید ہیں دیکھیں کون سے امراض میں مفید ہیں۔
مختلف امراض میں زیتون کی اہمیت، افادیت، جسمانی خوبصورتی کیلئے زیتون کا استعمال اور علاج نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے کیا فرمایا ملاحظہ فرمائیں ایسا زبردست پھل جس کے بارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس میں یہ پھل ایک جنت کا ہوتا ہے لہذا قارئین پڑھیے اور اس پھل کو کھانے کیلئے نیت یہ ہو کہ جسمانی اور روحانی بیماریوں سے شِفاء حاصل ہو جائے۔ یقینا حاصل ہو گی۔ یہ ایک جنت کا پھل ہے جو دل، جگر، قے، پیشاب کی رنگت زرد ہو سوزش ہو تو اس کو دور کرتا ہے پیاس کی زیادتی کو بھی ختم کرتا ہے ایک محاورہ ہے ایک پھل سو بیماریوں کا علاج حقیقت کیلئے تفصیل سے ملاحظہ فرمائیں بالوں کو سیاہ کرتا ہے بال گرنا بند، مزید بال کو لمبا کرنا ہے اس کے استعمال کرنے سے سفید بال کوسیاہی نصیب ہوتی ہے۔
خونی دستوں، کھانسی، سوکھا مسان، نکسیر، سیلات الرحم خونی بواسیر، بہرہ پن، گنج، زہریلے جانوروں کا ڈنگ، مزید معلومات آپ دیکھیں مزید پوری تفصیل کے ساتھ۔ عورتوں کے لئے بہت لاجواب اگر زیادتی ہو تو آسان نسخہ موجود ہے فائدہ اٹھائیے کچھ پھلوں میں چند پھل ایسے ہیں جن کے بارے اطباء اور انسانی عقل حیران ہے اس کے فوائد دیکھ کر اس میں سے ایک پھل انگور بھی ہے انگور ایک قرآنی اور جنتی پھل ہے اس پھل سے موذی مرض کینسر اور ایڈز جیسے امراض کا علاج موجود ہے طب نے تجربات اور مشاہدات میں اس کے کچھ خواص و فوائد بیان کئے ہیں وہ حسب ذیل ہیں پڑھیے عمل کریں۔ انگور مرگی اور درد شقیقہ کے علاوہ دیگر امراض کے لیے قدیم الایام سے مشتمل ہے بادشاہ جمشید کو انگور بہت پسند تھا اور بوتلوں میں زہر ملا کر رکھ دیا اور باندھی کو درد میں استعمال کروایا تو حیران کن نتائج حاصل ہوئے آپ بھی تفصیل سے دیکھیں انگور جدید ریسرچ میں کیا فوائد ہیں دیکھیں اور عمل کریں۔ نہایت فائدے مند ہیں لیکن آزمائش شرط ہے اس کتاب میں تمام امراض کا علاج نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بتایا گیا ہے امید ہے کہ ہم بحیثیت مسلمان ان کو توجہ سے پڑھیں گے اور عمل بھی کریں گے یقین کے ساتھ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں