اہل اللہ کی زندگی میں مشکلات پریشانیوں اوربیماریوں سے نجات اور غیبی مدد کے واقعات ہم بچپن سے سنتے آئے ہیں لیکن اب یہ سنی سنائی بات نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت ہے کیونکہ وہ کریم اللہ جس طرح نیک بزرگوں کارب ہے اسی طرح ہم گناہوں میں لتھڑے ہوئے لوگوں کا بھی رب ہے۔ آئیے۔۔۔! رب کریم کے اپنے گناہگاروں سے پیار کی چند جھلکیاں آپ کی نظر کرتے ہیں۔ پریشان اور ہرطرف سے مایوس والدین کے بچے کو صرف چھ آیات سے ایسی شفاء ملی کہ سب حیران ہوگئے اور اپنے کریم اللہ کے ہمیشہ شکرگزار بن گئے۔ برکت کی زندگی سنی ضرور تھی لیکن دیکھی نہیں تھی کس طرح عام سادے سے گنہگار مسلمان چھوٹے سے عمل سے برکتوں میں گھر گئے۔ ’’عقل پرست سوچنے پر مجبور‘‘ وساوس میں گھرا شخص جسے خدا‘ رسولﷺ‘ قرآن اور اپنی زندگی کی بارے میں طرح طرح کے وسوسے آتے ہوں چھوٹی سی آیت سے کس طرح اپنی پریشانیوں سے چھٹکارا پایا۔ نفسیاتی ماہرین کیلئے لمحہ فکریہ۔ ایک ماہ سے گمشدہ بچہ جسے ڈھونڈ ڈھونڈ کر سب لوگ عاجز آچکے تھے اور سسکتی، بلکتی ماں موت اور زندگی کی کشمکش میں تھی۔۔۔ چند الفاظ کی برکت سے بچہ مل گیا۔ سرگودھا شہر کی ایک سچی کہانی۔۔۔دکھی ماں کی زبانی۔ ساس بہو میں کھٹ پٹ کے معاملات تقریباً ہر گھر کا حصہ ہیں۔ بیت الخلاء کی دعا سے یہ رشتہ کیسے مقدس و محترم بن کر محبت میں ڈھل گیا۔ تمام بہنوںاور ماؤں کیلئے بہت آسان پیغام۔۔۔ بے شمار مسائل‘ جھگڑے اور بے سکونی آج ہمارے ہر گھر کا حصہ ہے لیکن چند گھرانے ان روگوں سے نجات پاچکے ہیں لوگوں کی ذاتی سچی کہانیاں ضرور پڑھیں! انسان کے دل میں اگر سکون نہ ہو تو سونے کا نوالہ بھی اچھا نہیں لگتا اور فرشِ مخمل بھی آرام نہیں دےپاتا۔ ایک نہایت چھوٹی سی آسان آیت سے دل کیسے پرنور بن گیا ہر مسلمان کی ضرورت۔ چھوٹے سے
مچھر سے آنے والی جان لیوا وباء جس کو جدید معاشرے نے ’’ڈینگی‘‘ کا نام دیا ہے۔ آج بچہ بچہ اس سے خائف نظر آتا ہے صرف چار آیات کے اس مرض میں کیا کمالات ہیں آپ خود یقین کرنے پرمجبور ہوجائیں گے۔ سکول‘ کالجوں اور اکیڈمیوں کے طالب علموں کا بھاری بھرکم فیسیں ادا کرنے کے باوجود پڑھائی میں دل نہ لگنا آج عام ہوتا جارہا ہے۔ اس سے نجات کیسے ہوئی؟ آئیے! طالب علموں سے پوچھتے ہیں۔۔۔! روز کی ناراضگی‘ تو تو میں میں‘ ناچاقی سے ایک صاحب صرف ایک منٹ میں کیسے نکل آئے۔ ہر گھر کی ضرورت۔ بجلی اور گیس کے بل میں وظائف سے کمی ایک فلسفہ نہیں حقیقت ہے کس طرح اور کیوں۔۔۔؟؟؟ کا جواب کتاب میں ملاحظہ فرمائیں۔ جادو‘ جنات اور نظربد کے اثرات میں ہر طرف سے تھکے ہارے لوگ آپ کو کیا پیغام دے رہے ہیں ہماری نہیں خود ان کی زبانی پڑھیے اور چونک جائیے کہ اب تک ہم کہاں بھولے رہے؟ یہ کتاب ہر گھر کی ضرورت‘ ہر لائبریری کی زینت ‘ہر پریشان کیلئے زندگی کی راہ‘ اس کتاب کا ہر واقعہ تاریخ کے اولیاء اور بزرگان دین کا نہیں بلکہ مجھ اور آپ جیسے عام انسانوں کا ہےتو آئیے !دیر کیسی اس کریم اللہ کی بارگاہ میں ہمارے پہاڑوں جیسے گناہوں کی حیثیت ایک ذرہ بےمقدار کی طرح ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں