اب تک یہ سنتے آئے کہ اعمال اور مسنون زندگی سے جنت ملتی ہے لیکن کیا ان اعمال سے دنیا بھی ملتی ہے؟؟؟ جی ہاں! ایسا آج کے پرفتن دور میں بھی ممکن ہے اللہ وہی ہے‘ اس کی طاقت وہی ہے جو صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اولیائے کرام رحمہم اللہ کے دور میں تھی دراصل ہم نے اس یقین کو چھوڑ دیا ہے جو صحابہ ؓ اور اولیاء کرام کا ’’اللہ تعالیٰ‘‘ کے نام سے اپنے مسائل حل کروانے کا تھا‘ معرفت کی اس حقیقت کو پانا اور بلاامتیاز نفرتوں کی آگ میں محبتوںکا پانی ڈالنے کیلئے ایک ٹھنڈی آبشار کا کردار ادا کرنا اور بے سکون اور بے چین انسانیت کیلئے مرہم مہیا کرنا‘سارے عالم میں سلاسل اولیاء(نقشبندی‘ چشتی‘ قادری‘ سہروردی‘ شاذلی) کو اسلاف کی طرز پر طے کروانا یہی تسبیح خانہ کا پیغام و منشور ہے۔آئیے! آپ کو ان سترہ وظائف کا تھوڑا سا تعارف کرواتے ہیں:۔ ٭ بسم اللہ الرحمن الرحیم سے زندگی آسان٭خوشبو کے فائدے ہی فائدے۔٭ گیارہ بار یاحفیظ کے انوکھے فائدے٭ یاقہار سے قہر برسائیں٭ حسن و جمال کا قیمتی راز٭ یَابَاعِثُ یَا نُورُ سے دل نورانی بنائیں٭ وضو کے تین گھونٹ پانی کے کرشمات٭ مسواک کے کرشمات٭ ناممکن کوممکن بنائے ٭ سورۂ قریش پڑھیں اور کمال پائیں٭ آخری 6سورتوں سے محبت کرنے کا انعام٭ آخری 6سورتوں سے محبت کرنے کا انعام٭ تین نام پڑھیں اور چونک جائیں٭ آئیں روحانی غسل سے پریشانیاں دورکریں٭ افحسبتم اور اذان کا عمل٭ برکت والی تھیلی سے مالدار بنیے٭ بغیر کیش کے زندگی کا عیش٭ ہر مشکل کی تباہی روحانی ایٹم بم سے٭
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں