ایک پولیس انسپکٹر کو جانتا ہوں۔ بڑا دھڑلے والا، جس کا پولیس میں نام ہے۔ اپنی پسند کی رقم لیتا ہے اور آپ کی پسند کے مطابق کام کرتا ہے اور اپنے افسران بالا کو بھی خوش رکھتا ہے۔ گھر میں دولت کی ریل پیل ہے۔ کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔ بیگم صاحبہ جو بھی بات منہ سے نکالتی ہیں پوری ہوتی ہے۔ زیور اتنا ہے کہ جس کا کوئی حساب نہیں ہے۔ اگرکسی چیز کی کمی ہے تو وہ ہے رزق حلال، ساری زندگی صرف روپیہ ہی کمایا ہے اور تین چار کوٹھیاں بھی بنا لی ہیں اور افسران بالا اس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ مگر اچانک پتہ چلا کہ شوگر کی بیماری ہو گئی ہے اور علاج شروع کر دیا۔ مگر کوئی افاقہ نہ ہو۔ ایک مجرم کو پکڑنے کیلئے اس کا تعاقب کیا اور بھاگنا پڑا۔ بوٹ پہنے ہوئے تھے اس وجہ سے پاﺅں کے انگوٹھے پر زخم ہو گیا۔ انسپکٹر صاحب نے پٹی کرائی مگر افاقہ نہیں ہوا۔ ڈاکٹر نے دیکھا اور کہا کہ زخم شوگر کی وجہ سے خراب ہو گیا ہے۔ بہتر ہے انگوٹھا کٹوا لیں، مگر انسپکٹر راضی نہ ہوا اور زخم بڑھنا شروع ہو گیا۔ اب انسپکٹر کو فکر لاحق ہوئی ¾اب ڈاکٹروں نے کہا کہ پاﺅں کٹے گا۔ مگر انسپکٹر نہ مانا اور کہا کہ اس نے کافی رقم جمع کی ہوئی ہے۔ وہ اس پاﺅں کو کٹنے سے بچا لے گا۔ لیکن اس کو علم نہیں تھا کہ بیماری اللہ کے حکم سے آتی ہے اور اللہ کے حکم سے جاتی ہے۔ یہ بات اس کی سمجھ میں نہیں آرہی تھی۔ اب گھر والے بھی پریشان تھے اور بیگم نے بھی نماز پڑھنا شروع کر دی۔ مگر اس دوران زخم زیادہ بڑھ گیا اور ڈاکٹروں نے کہا کہ پوری ٹانگ کاٹنا پڑے گی۔ اب انسپکٹر نے رونا شروع کر دیا اور ڈاکٹروں سے کہا کہ میں نے بہت رقم جمع کی ہے آپ ایک کروڑ روپیہ لے لیں اور میری ٹانگ کٹنے سے بچا لیں۔ مگر ڈاکٹروں نے معذوری ظاہر کی اور انسپکٹر کو یہ فکر لاحق ہو گئی کہ وہ ساری عمر کیلئے معذور ہو جائے گا اور اس کی جمع کی ہوئی رقم اس کے کام نہیں آسکتی اور بالآخر انسپکٹر کی ٹانگ کٹ گئی۔ اب انسپکٹر سب سے کہتا ہے کہ اللہ کو راضی کریں اور اللہ کی ناراضگی سے بچیں اور بیساکھیوں سے بچیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 998
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں