محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ابھی گزشتہ دنوں مجھے یرقان کا ایک نسخہ ملا جیسے ہی مجھے معلوم ہوا میں نے کاغذ قلم اٹھایا اور عبقری کےنام خط لکھنا شروع کردیا۔ نسخہ یہ ہے:۔ ہمارے ہاں تندور والے کو یرقان کا مرض لاحق ہوگیا‘ کوئی پیلا یرقان کہے‘ کوئی کالایرقان بتائے‘ بیچارہ بہت زیادہ پریشان تھا‘ اسے ایک بابا جی نے دیہاتی ٹوٹکہ بتایا‘ اس نے وہ استعمال کیا تو صرف تین دن میں وہ تندرست ہوگیا۔ ٹوٹکہ یہ ہے: ھوالشافی: ایک گلاس کھٹی چاٹی کی لسی میں دو مکئی کے دانہ کے برابر پھٹکڑی سفید ڈال کر پینی ہے۔ ایک گلاس رات سوتے وقت پی لیں اور ایک گلاس صبح اٹھ کر پی لیں۔ تندور والا صرف تین دن میں تندرست ہوگیا تھا۔ (محمد ادریس‘ ایبٹ آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں