Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گناہ، برائی اور سائنس (فخر النسائ)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2009ء

ماہرین نفسیات کی رائے علمائے نفسیات اس امر کے قائل ہیں کہ ہر انسان کی ہستی سے کچھ غیر محسوس لہریں نکلتی ہیں جو یا تو دوسروں کو اپنی طرف کھینچتی ہیں یا انہیں دور دھکیل دیتی ہیں۔ پہلی قسم کی لہریں صرف ان لوگوں سے نکلتی ہیں جن کے دل و دماغ میں محبت، مروت اور پاکیزگی کی ایک دنیا ہو یا پاکیزگی ان کے چہروں پر بھی اثر رکھتی ہو، ہم ہر روز کچھ ایسے چہرے دیکھتے ہیں جن کی طرف دل کھنچا چلا جاتا ہے اور کچھ ایسے بھی ہیں جن کی خشونت، بدوضعی، اور بے آہنگی دل میں نفرت و کراہت پیدا کرتی ہے۔ ایک راشی اہلکار کو ایک طرف گرفتاری کا خوف ہوتا ہے اور دوسری طرف گناہ کا احساس، اس دوگونہ اضطراب سے اس کے خدوخال میں قابل نفرت تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے جسے روسیاہی یا ذلت کہنا زیادہ موزوں ہوگا۔ متبسم اور خوشنما چہرے وہ انعامات ہیں جو پاکیزہ لوگوں کو رب کی بارگاہ سے عطا ہوتے ہیں۔ ذلیل و تاریک چہرہ بہت بڑی سزا ہے۔ یہ انسان کی شخصیت کو تباہ کر دیتا ہے۔ اسے معاشرے میں مناسب مقام حاصل نہیں کرنے دیتا، ایسا شخص دنیا کی نفرت و حقارت کا ہدف بن جاتا ہے۔ کیا ہم اس ہولناک سزا سے بچ سکتے ہیں؟ تو پھر راستہ صرف ایک ہی ہے کہ گناہ کو چھوڑ دیں۔ یاد رہے! کہ چہرے کے نور سے مراد جلد کی سفیدی نہیں۔ اس لئے کہ افریقہ یادوسرے کچھ ممالک مدراس میں رنگ سیاہ ہی ہیں۔ اس سے مراد وہ تناسب‘ موز ونیت اور چمک ہے جو نیکی کا نتیجہ ہے۔ گنہگار ساری عمر پریشان رہتا ہے فوجداری کے ایک وکیل نے ایک بار راقم الحروف سے کہا کہ میرا واسطہ زیادہ تر ایسے لوگوں سے پیش آتا ہے جن پر قتل کا الزام ہوتا ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں جتنے بھی قاتل دیکھے سب کو میں نے ایسا پایا کہ قتل کے بعد وہ اپنے قتل پر پشیمان تھے۔ وقتی جوش میں آ کر انہوں نے قتل کر دیا، مگر جب جوش ٹھنڈا ہوا تو ان کا دل انہیں ملامت کرنے لگا، یہی ہر مجرم کا حال ہے، کوئی مجرم اپنے آپ کو احساس جرم سے آزاد نہیں کر پاتا۔ جرم کے بعد ہر مجرم کا سینہ ایک نفسیاتی قیدخانہ بن جاتا ہے جس میں وہ مسلسل سزا بھگتتا رہتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ منفی کارروائی سب سے پہلے اپنے خلاف کارروائی ہے، منفی کارروائی کا نقصان آدمی کی اپنی ذات کو پہنچ کر رہتا ہے خواہ وہ دوسروں کو پہنچے یا نہ پہنچے۔ آگسٹائن کہتا ہے کہ ” گناہوں کا اقرار کر لینا نیکی کی جانب پہلا قدم ہے۔“ گناہ اور برائی ایک طاقت ہے ایک انگریز مصنف کہتا ہے کہ That evil is but valuable power misdircted گناہ اور برائی کی استطاعت ایک قیمتی اور ایک مضبوط طاقت ہے لیکن اس کے غلط استعمال نے اس کو برائی اور گناہ بنا دیا ہے پس کوشش کر کے اس کا جائز طریقہ استعمال سیکھو اس طرح کرنے سے آپ کی ناموافق اور ناموزوں عادات ارتقائی عناصر میں، ترقی میں اور عروج و ارتفاع میں متبدل ہو جائیں گی۔ اس لیے گنہگاروں اور بدکرداروں کے لیے بہت اچھا موقع ہے کہ وہ اپنے اندر جلد سے جلد تبدیلی پیدا کرنے کی پوری سعی اور کوشش کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 990 reviews.