برائے دردریح
جس جگہ ریح کی درد ہو۔ اس جگہ کو زور سے پکڑ کر سورة فاتحہ گیارہ بار پڑھ کر دم کریں۔ ایک بار یا دوبار کرنے سے آرام نہ ہو تو تیسری بار کرے۔ انشاءاللہ تیسری بار آرام آ جائے گا۔
ژالہ باری نہ ہو
٭اگر ژالہ باری زیادہ ہو یا ژالہ باری کا خطرہ ہو تو اسم ذات اللہ انگلی سے بادل کی طرف لکھے اور آیت الکرسی تین بار پڑھ کر بادل کی طرف پھونک دے۔
٭اصحاب کہف کے نام اور آیت الکرسی چار کاغذوں پر لکھ کر کھیت کے چاروں کونوں میں دفن کرے۔ انشاءاللہ اس کھیت کو ژالہ باری سے کبھی نقصان نہ پہنچے گا۔
جانوروں سے کھیت کی حفاظت
اگر کسی کھیت کو مویشی کھا جاتے ہوں تو آیت الکرسی ریت پر دم کر کے کھیت میں پھینک دے۔ انشاءاللہ کوئی مویشی خود بخود کھیت میں داخل نہ ہوگا۔
٭سورة یٰسین کھیتی کے گردا گرد پھر کر پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس میں بویا ہوا بیج صحیح سلامت رہے گا۔
ظالم کے خوف سے نجات
اگر کسی کو کسی ایسے شخص سے جو اس سے زبردست ہو ظلم کا یا سختی کا خوف ہو تو سورہ فاتحہ تین بار اور آیت الکرسی ایک بار اور سورة اخلاص تین بار اور سورة قریش سات بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے اور بلاخوف ظالم کے پاس چلا جائے۔ انشاءاللہ وہ شخص خود بخود نرم ہو کر مہربان ہو جائے گا۔
کشائش رزق
٭تہجد کی نماز کے بعد سو بار دروتبخینا بلاناغہ چالیس یوم تک پڑھنے سے فراخی رزق ہوگی۔
٭یَابَاسِطُ ہزار بار بعد نماز صبح یا سو بار روزانہ بلاناغہ پڑھنے سے رزق کی تنگی دور ہو جاتی ہے۔
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں۔ )
نوٹ: خاص نمبر میں انقلابی تبدیلی اعلیٰ سفید کاغذ، خوبصورت بہترین جلد، لاجواب پرنٹ تاکہ نسلوں تک استفادہ رہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں