محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں نے 2016 سے لےکر 2018ء تک رمضان المبارک تسبیح خانہ میں ہی گزارا۔ 2016ء میں آپ نے سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 کا ایک عمل بتایا۔اور اس کا طریقہ اور فوائد درج ذیل دوران درس بتائے۔ طریقہ عمل و فوائد:افطاری کے وقت اس عمل کا اہتمام آپ کے رزق میں بہت زیادہ کشادگی اور بہتری کا سبب ہوگا۔معاشی مشکلات ، رزق کی تنگی اور گھریلو پریشانیوں میں گھرے افراد کے لئے یہ عمل بہت مجرب ہے ۔ عبادات میں رغبت اور گناہوں سے نفرت حاصل کرنے کیلئے د ن میں ایک مرتبہ ضرور اس عمل کو کریں۔ عمل:اول و آخر طاق تعداد میں درود شریف پڑھیں اورگیارہ مرتبہ سورئہ مائدہ کی آیت نمبر 114 کا درج ذیل حصہ پڑھ کر آسمان کی طرف منہ کر کے پھونک ماریں اور اللہ پاک سے دعا مانگیں۔اَللّٰہُمَّ رَبَّنَا اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآئِدَۃً مِّنَ السَّمَآءِ تَکُوْنُ لَنَا عِیْدًا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَ اٰیَۃً مِّنْکَ ۚ وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ(مائدہ۱۱۴)
گزشتہ دو سال سے میں اور میرے تمام گھر والے یہی عمل کررہے ہیں۔ الحمدللہ! میں جو چاہتا ہوں پالیتا ہوں‘ گھر میں ہر آسائش میسر ہوچکی ہے۔ سواری نہیں تھی اللہ کریم نے سواری عطا فرمادی۔ واقعی میرا ہر دن اب عید اور رات چاند رات بن چکی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے میرے لیے حلال راہیں کھول دی ہیں۔ میری تمام قارئین سےالتجا ہے کہ رمضان میں اس عمل کر ہرگز نہ چھوڑیں۔ (ع۔س ‘ شاہدرہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں