سورۂ فاتحہ 41 مرتبہ‘ اول و آخر درود شریف ابراہیمی گیارہ مرتبہ‘ نماز فجر کی دو سنتوں اور فرضوں کے درمیان تلاوت کریں۔ 41 کی تعداد مکمل کرنے کے بعد دعا کریں کہ اللہ پاک تیرا سارا کلام حق ہے اس کلام الٰہی کی برکت سے مجھے کمر درد سے نجات دے دے‘ پھر کمر اور سینے پر دم کریں۔ پھر کھلی والی اصلی اسپغول کی بھوسی لے کر اس پر بھی دم کریں یہ عمل ایک مرتبہ نمازفجر کے وقت اور ایک مرتبہ عشاء کی نماز کے بعد کریں۔ دو چمچ چائے والے بھوسی کے بھر کر ایک گلاس گرم پانی میں ڈالیں‘ نیم گرم بھوسی والا پانی پئیں۔ ایک خوراک ناشتہ کے بعد لیں اور ایک خوراک شام کو کھانے کے بعد لیں۔ انشاء اللہ آرام آجائے گا۔ خوراک میں کچھ عرصہ صرف کھچڑی ساگودانہ اور دلیہ استعمال کریں۔ کھچڑی‘ ساگودانہ اور دلیہ پیٹ بھر کر استعمال کریں۔ انشاء اللہ کمر درد پھر کبھی نہ ہوگا۔ (راجہ گلفام)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں