Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شرابی شوہر کو درودشریف نے نمازی بنادیا

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میںماہنامہ عبقری اور آپ کی بہت زیادہ مشکور ہوں کہ پہلےمنگنی ‘ پھرشادی اور شادی سے لیکر اب تک ماہنامہ عبقری کے وظائف نے میرا بہت ساتھ دیا کیونکہ میں اس قابل نہیں تھی کہ شادی کی ذمہ داری اتنی ذہنی اُلجھنوں اور آزمائشوں کے ساتھ برداشت کرسکتی مگر درج ذیل درود شریف نے زندگی کی ہر الجھن‘ آزمائش‘ پریشانی‘ بیماری‘ تنگدستی میں میرا ساتھ دیا۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ وَّ علی آلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ اَفْضَلَ صَلَوَاتِکَ بِعَددِ مَعْلُومَاتِکَ وَ بَارِکَ وَسَلِّمْ عَلَیْہِ
اس درود نے میرا بھرم رکھا‘ عزت‘ وقار ‘ رتبہ ملا
محترم حکیم صاحب! آپ نے مجھے یہ درود پاک پہلی دفعہ شادی سے پہلے رمضان المبارک میں پڑھنے کو دیا لیکن مجھے اس کے پڑھنے سے کیا کیا فوائد ملے ‘ وہ تمام فوائد میں رمضان المبارک کے اس پرنور مہینے میں قارئین عبقری کی نذر کرتی ہوں:۔ 2005 میں رمضان المبارک میں شدید قسم کا زلزلہ آیا لیکن یہ اسی پڑھائی کا نتیجہ تھا کہ مجھے معلوم بھی نہ پڑا کہ کیا ہوا ہے۔ آنکھ کھلی تو تمام حقیقت کا انکشاف ہوا۔ دماغ میں جو چیزیں بس جاتی تھیں وہ کم ہوئیں طبیعت میں ہلکا پن آیا۔ راتوں کو سوتے ہوئے ڈرنا کم ہوا اور اسی تکلیف کے ساتھ تمام امورِ خانہ داری انجام دینے لگی۔خواب بھی اچھے آنے لگے۔ پھر جب شادی ہوئی تو میں نے زندگی کو بہت قریب سے دیکھا دماغ میں وساوس کا جال بچھا ہوا تھا لیکن اسی درود شریف نے میرا بھرم رکھا اور میں دن بدن نئی زندگی میں مصروف ہوتی گئی۔ عزت ملی، رتبہ ملا اور سب سے بڑھ کر حیاء میں اضافہ ہوا میں نے بھی شادی کے بعد سر سے ڈوپٹہ نہ اُتارا اور یہی چیز میری کامیابی کی وجہ تھی ساس سسر نے احساس نہ ہونے دیا کہ میں ان کی بہوہوں یا بیٹی‘ بہت جلد اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوئی اور میں اُمید سے ہوگئی۔ لیکن میرا سب سے بڑا امتحان میرا شوہر تھا کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ایسے لڑکے سے شادی ہوگی جو ہمارے خاندان کے لڑکوں سے مختلف ہوگا‘ رات کو دیر تک باہر رہنا‘ شراب پینا، لڑکیوں سے ’گرل فرینڈ‘ کے نام پر دوستی اور بہت زیادہ آزادی لیکن کیونکہ وہ میرے شوہر تھے میں نے ہمیشہ ان کا کہا ماننا اور کبھی بدتمیزی نہ کی کیونکہ یہ بھی اسی درود پاک کے کمالات تھے۔
والدین کی لاڈلی تھی مگر شادی کے بعد۔۔۔!!!
ورنہ منگنی سے پہلے تک میں بہت زیادہ اپنے ابو کی لاڈلی تھی اور پورے گھر میں میرا حکم چلتا تھا کیونکہ میں ہمیشہ صحیح بات کہتی تھی۔ بھروسہ تھا اس ذات پر اور پڑھائی پر‘ پڑھائی میں مصروف رہی۔ شادی کے شروع میں شوہر کی میرے ساتھ دلچسپی بھی نہ ہونے کے برابر تھی۔ بات بات پر بگڑ جانا، رات بھر بات نہ کرنا ہمیشہ میں ہی مناتی تھی۔
اللہ تعالیٰ نے سسرال میں عزت بخشی
آہستہ آہستہ وقت گزرتا گیا انکے والد بیمار ہوگئے‘ میں نے درودشریف مزید زیادہ پڑھنا شروع کردیا اور اللہ کریم سے فریاد کرتی کہ جیسے مجھے سسرال میں عزت بخشی ایسے ہی میرے شوہر کی نظر میں عزت دے۔ اسی درود پاک کی برکت تھی کہ اللہ کریم نے میرے شوہر کو ہدایت بخشی اور انہوں نے شراب نوشی سے توبہ کرلی۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت خوبصورت بیٹی دی۔ آپریشن ہوا لیکن میں دوران آپریشن بھی درود شریف پڑھتی رہی ‘ سوائے بے چینی کے کچھ بھی نہ ہوا یہ پڑھائی اور ماں کی دعائوں اور اللہ تعالیٰ پر توکل کا نتیجہ تھا۔ طبیعت میں کافی بہتری آنے لگی لیکن ایام زچگی کے دوران میں نے آپکی اجازت سے پڑھائی جاری رکھی۔ زندگی میں بہت سے نشیب و فراز آئے لیکن اللہ کے کلام کے علاوہ کوئی دوائی اختیار نہ کی۔
آج میری بیٹی پورے اڑھائی سال کی ہے۔ اللہ نے اسے پڑھائی کی وجہ سے بہت زیادہ ذہین اور اسلام کے قریب رکھا ہے۔ ہر بات پک کرتی ہے۔ میرے ساتھ نماز کے لیے کھڑی ہو جاتی ہے۔اس درود شریف کا مزید کمال یہ ہوا کہ میرے شوہر دن بدن تبدیل ہونا شروع ہوئے۔شوہر کئی دفعہ میری خوبی بیان کرتے ہیں اللہ تعالیٰ تمہاری ہر دعا قبول کرتا ہے۔ میرے حق میں دعا کیا کرو ‘میری والدہ جن کا بڑا مقام ہے وہ بہن بھائیوں کے سلسلے میں مجھے دعا کو کہتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ کا بہت کرم ہے کہ میں اس قابل نہ تھی۔ جتنا اللہ تعالیٰ نےاس درود شریف کے پڑھنے سے مجھے دیا‘ سب سے بڑھ کر توکل صبر اور دوسروں کا خیال کرنا۔
اب نہ کوئی گرل فرینڈ ہے نہ غلط لوگوں سے دوستی
جب کبھی میں پریشان ہوتی یا خوف طاری ہوتا میں یہ درود پاک پڑھنا شروع کردیتی اور میں نے زندگی کی کئی آزمائشوں کا سامنا اسی کے ساتھ کیا۔ وقت گزرتا گیا اور شوہر کی سرگرمیوں میں تبدیلی آتی گئی۔ اب نہ انکی کوئی گرل فرینڈ ہے اور نہ غلط قسم کے لوگوں سے دوستی۔ وقت پر گھر آتے ہیں‘ گھر آتے ہی میرے ساتھ خوب باتیں کرتے ہیں‘ ایک دن بھی میرے بغیر نہیں رہتے۔ آفس سے تین چار دفعہ فون کرتے ہیں۔ میری بہت زیادہ عزت کرتے ہیں اور میں انکے حق میں بہت دعا کرتی ہوں کہ اللہ انکے درجات بلند کرے۔ انہیں پکا سچا مومن بنائے رکھے۔ شادی کے وقت شوہرکی تنخواہ صرف سات ہزار روپے تھی۔
ہمیشہ جیت میری ہی ہوئی
ساس نے کبھی محسوس نہ ہونے دیا اور اُن میں صبر بھی تھا کبھی کسی کو نہ بتایا کہ جیب میں کچھ ہے کہ نہیں۔بیٹی دنیا میں نہ آئی تھی کہ ترقی ہوئی اور تنخواہ گیارہ ہزار ہوگئی‘ اللہ کا شکر ادا کیا۔ ان کے والد کی وفات ہوگئی پھر زندگی میں اتار چڑھائو آیا لیکن صرف آپکے بتائے ہوئے راستے پر چلتی رہی لیکن جیت میری ہی ہوئی۔جمعۃ المبارک کا دن تھا میں جائے نماز پر بیٹھی دعا مانگ رہی تھی‘ یہ(شوہر) چھٹی پر تھے کسی صاحب کا فون آیا کہ آپ سعودی ائیرلائن جوائن کرنا چاہتے ہیں انہوں نے پہلے والدہ اور پھر مجھے بتایا میں نے خوشی کا اظہار کیا پھر انہوں نے جاب اختیار کرلی۔ چھ مہینے کسی تنخواہ کے بغیر کام کیا لیکن ہم نے حرام کا نوالہ اختیار نہ کیا۔
رمضان میں ترقی کا پروانہ ملا
رمضان المبارک میں 13000 تنخواہ ملی۔ اللہ کا شکر کیا‘ اگلی تنخواہ 17000 تھی لیکن پھر انکی ٹریننگ آئی اور یہ ایک ہفتے کے لیے کراچی گئے اور انہیں 45000ہزار کا چیک ملا‘ یہ صرف درود پاک پڑھنے کا نتیجہ تھا۔ شوہر کے ساتھ ساتھ میں اپنے تمام سسرال والوں کے لیے دعا کرتی تھی۔
بھائیوں سے زیادہ عزیز دیور سے داستان
میرا ایک ہی دیور ہے جو مجھے اپنے بھائیوں کی طرح عزیز ہے۔ وہ بھی میری بہت عزت کرتا ہے۔ امریکہ میں اپنے بہنوئی کے سٹور پر دن رات کام کرتا جب جاکر اسے لگی بندھی تنخواہ ملتی تھی لیکن جب والد صاحب دنیا سے چلے گئے تو اس نے واپس جاکر اپنا کام شروع کرنے کا ارادہ کیا اور کچھ لوگوں نے اسکی غیب سے مدد کی آج وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت اچھا کام چلا رہا ہے۔شادی ہوکر میں ایک کرائے کے (باقی صفحہ نمبر52 پر )
(بقیہ:شرابی شوہر کو دوردشریف نے نمازی بنادیا)
مکان میں آئی تھی ماں باپ نے صرف ایک بات سمجھائی تھی کہ وہ جہاں خود رہے گیں تمہیں بھی رکھے گئے۔ لہٰذا ہر حال میں گزارا کیا ۔دوران حمل کے دوران میں زیادہ وقت گھر میں اکیلے رہتی کیونکہ ساس صاحبہ کا کہنا تھا اس دوران کہیں نہیں جاتے۔ صبر کیا، کہنا ماننا‘ روتی تھی اور پڑھائی کرتی تھی نیند بھی اس قدر آتی تھی کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتی۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ بات سنائی دینے لگی کہ گھر ہونا چاہیے جو میری دن رات دعا تھی‘ درود شریف کی ہی برکت تھی کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گھر جنت کی صورت میں ملا جس کا میں تصور بھی نہیں کرسکتی۔ اللہ کریم نے اتنا خوبصورت گھر عطا فرمایا کہ میں آج تک جتنا شکر ادا کرتی ہوں وہ کم ہے۔اللہ تعالیٰ کے گھر کو دیکھنے کا شوق مجھے اور میری بیٹی کو بہت زیادہ ہے لیکن کوئی سبب نہیں بنتا ایک صبح کام کرتے کرتے مجھے بہت شدت سے تڑپ ہوئی اور ایسا لگا کہ میں وہاں ہوں یا چلی گئی ہوں اتنے میں میرے شوہر کا فون آیا کہ اور انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا حجن صاحبہ! حج کی چھٹی منظور ہوگئی ہے اللہ بہتر جانتا ہے کہ کیا حالات رہتے ہیں لہٰذا خوشخبری مل گئی۔یہ اسی درود پاک کا نتیجہ ہے کہ بڑی سے بڑی ذہنی پریشانی کم محسوس ہوتی ہے۔ ہاتھ میں ذائقہ اس قدر آگیا ہے کہ کچھ بھی پکا لوں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ گھر میں سر پر ڈوپٹہ لے کر رکھتی ہوں لیکن جب باہر جاتی ہوں تو حجاب لیتی ہوں یہ صرف خدا سے قریب ہونے کا ذریعہ ہے۔ قرآن پاک ترجمہ سے پڑھنے کی کوشش ہے ماں کا ادب، بہن بھائیوں سے محبت اور غریبوں کی ہمدردی صرف درود پاک کثرت سے پڑھنے کا ہی نتیجہ ہے۔الغرض مجھے اپنےشوہر کی تبدیلی کا جتنا بھی شکر ادا کرنا چاہیے اتنا کم ہے‘ ان کےماں باپ‘ بہن بھائی لاکھ کوشش کے باوجود ان کو نہ سدھار سکے مگر درود پاک کی برکت سے آج وہ نماز پڑھتے‘ درودپڑھتے‘ رمضان کےر وزے رکھتے اور متقی پرہیز گار بن گئے ہیں۔ عبقری رسالہ میری زندگی میں نہایت اہمیت اختیار کرگیا ہے میری والدہ کے گھر سب پڑھتے ہیں اور سسرال میں میرے شوہر، ساس اور دیورانی پڑھتی ہیں۔ میں نے کئی لوگوں کو اسکے متعلق بتایا اس میں جو روحانی مسائل آتے ہیں وہ لوگوں کو بتا دیتی ہوں اور انکی مشکل حل ہو جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو آپکے درجات بلند کرے مجھے اتنا دے کہ میں لوگوں کو تحفے میں آپکی کتابیں رسالے دیا کروں (آمین)۔
شادی ہوکر میں ایک کرائے کے 
مکان میں آئی تھی ماں باپ نے صرف ایک بات سمجھائی تھی کہ وہ جہاں خود رہے گیں تمہیں بھی رکھے گئے۔ لہٰذا ہر حال میں گزارا کیا ۔دوران حمل کے دوران میں زیادہ وقت گھر میں اکیلے رہتی کیونکہ ساس صاحبہ کا کہنا تھا اس دوران کہیں نہیں جاتے۔ صبر کیا، کہنا ماننا‘ روتی تھی اور پڑھائی کرتی تھی نیند بھی اس قدر آتی تھی کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتی۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ بات سنائی دینے لگی کہ گھر ہونا چاہیے جو میری دن رات دعا تھی‘ درود شریف کی ہی برکت تھی کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گھر جنت کی صورت میں ملا جس کا میں تصور بھی نہیں کرسکتی۔ اللہ کریم نے اتنا خوبصورت گھر عطا فرمایا کہ میں آج تک جتنا شکر ادا کرتی ہوں وہ کم ہے۔اللہ تعالیٰ کے گھر کو دیکھنے کا شوق مجھے اور میری بیٹی کو بہت زیادہ ہے لیکن کوئی سبب نہیں بنتا ایک صبح کام کرتے کرتے مجھے بہت شدت سے تڑپ ہوئی اور ایسا لگا کہ میں وہاں ہوں یا چلی گئی ہوں اتنے میں میرے شوہر کا فون آیا کہ اور انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا حجن صاحبہ! حج کی چھٹی منظور ہوگئی ہے اللہ بہتر جانتا ہے کہ کیا حالات رہتے ہیں لہٰذا خوشخبری مل گئی۔یہ اسی درود پاک کا نتیجہ ہے کہ بڑی سے بڑی ذہنی پریشانی کم محسوس ہوتی ہے۔ ہاتھ میں ذائقہ اس قدر آگیا ہے کہ کچھ بھی پکا لوں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ گھر میں سر پر ڈوپٹہ لے کر رکھتی ہوں لیکن جب باہر جاتی ہوں تو حجاب لیتی ہوں یہ صرف خدا سے قریب ہونے کا ذریعہ ہے۔ قرآن پاک ترجمہ سے پڑھنے کی کوشش ہے ماں کا ادب، بہن بھائیوں سے محبت اور غریبوں کی ہمدردی صرف درود پاک کثرت سے پڑھنے کا ہی نتیجہ ہے۔الغرض مجھے اپنےشوہر کی تبدیلی کا جتنا بھی شکر ادا کرنا چاہیے اتنا کم ہے‘ ان کےماں باپ‘ بہن بھائی لاکھ کوشش کے باوجود ان کو نہ سدھار سکے مگر درود پاک کی برکت سے آج وہ نماز پڑھتے‘ درودپڑھتے‘ رمضان کےر وزے رکھتے اور متقی پرہیز گار بن گئے ہیں۔ عبقری رسالہ میری زندگی میں نہایت اہمیت اختیار کرگیا ہے میری والدہ کے گھر سب پڑھتے ہیں اور سسرال میں میرے شوہر، ساس اور دیورانی پڑھتی ہیں۔ میں نے کئی لوگوں کو اسکے متعلق بتایا اس میں جو روحانی مسائل آتے ہیں وہ لوگوں کو بتا دیتی ہوں اور انکی مشکل حل ہو جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو آپکے درجات بلند کرے مجھے اتنا دے کہ میں لوگوں کو تحفے میں آپکی کتابیں رسالے دیا کروں (آمین)۔ (صالحہ عثمان‘ راولپنڈی)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 591 reviews.