Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اس رمضان دانتوں کی تمام بیماریاں دور رمضان اور میرے سات آزمودہ تجربات لٹر تیل پیا اور قد ایسا بڑھا کہ سب حیران! رمضان المبارک میںیہ عمل کیا

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

اس رمضان دانتوں کی تمام بیماریاں دور
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کی انتھک کوششوں اور دل لگن نے آپ کے اس عظیم ادارہ اور خصوصاً ماہنامہ عبقری کو چار چاند لگادیئے ہیں۔ الحمدللہ! جہاں عوام الناس کی دینی و اخلاقی تربیت ہورہی ہے‘ وہاں ان کی صحت اور سماجی رویوں کو بھی بہت فائدہ ہورہا ہے۔ اس سلسلہ میں یہ خاکسار پہلو مسواک کے ایک نئے طریقہ استعمال سے آگاہ کرنا چاہتا ہے:قدیم پیلو مسواک‘جدید طریقہ استعمال: (1)چھ عدد موٹے موٹے پہلو مسواک خرید لیں اور ان کو تین چار دن دھوپ میں سکھا لیں۔(2) سوکھے ہوئے مسواک کے ایک ایک انچ کے برابر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے آری یا چھری سے بنالیں۔(3) ان ٹکڑوں کو مزید ایک دن دھوپ میں سکھالیں۔(4)پھر ان خشک ٹکڑوں کو پائوڈر کی شکل میں پیس لیں۔(5) پسے ہوئے پائوڈر کو چھان لیں تاکہ موٹے موٹے چھلکے جو پائوڈر نہ بن سکے الگ ہو جائیں۔(6) تیار شدہ پائوڈر کو کسی پلاسٹک یا شیشے کی بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں یا تیزپات چند عدد ڈال دیں کیونکہ بصورت دیگر سنڈیاں پیدا ہوکر پائوڈر کو ناقابل استعمال بنا دیں گی۔
طریقہ استعمال:اس پائوڈر کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہیں‘ ہر روز استعمال کرسکتے ہیں۔ آدھا چائے کے چمچ سے کم منہ میں ڈال کر دس پندرہ منٹ ایسے ہی رہنے دیں اس عرصہ کے دوران منہ ریشے بلغم سے بھر جائے گا۔ اب اسے تھوک دیں اور ضرورت محسوس ہوتو کلی کرلیں ورنہ ضرورت نہیں۔ البتہ بہترین وقت استعمال رات کو ہے۔ تراویح کے بعد رات سونے سے دس پندرہ منٹ پہلے مندرجہ بالا طریقہ اختیار کریں اور بغیر کلی سو جائیں۔ ان شاء اللہ دانتوں کی تمام بیماریاں دور ہوںگی۔ خاص طور سے اسے میں نے دانت درد میں مفید پایا ہے اور آپ تسلیم کریں گے کہ جب کوئی درد ختم ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ بیماری ختم۔(شیخ ضیغم، راولپنڈی)
جوشاندہ برائے ڈینگی بخار
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جیسے جیسے موسم تبدیل ہورہا ہے مچھروں کی بہتات ہوتی جارہی ہے۔ گزشتہ چند سالوں سے جس طرح ڈینگی مچھرنے اپنا رعب و دبدبہ اور خوف انسانی دماغ میں بٹھایا اور بے شمار خاندانوں کو اپنا شکار بنایا اس کی تفصیل عبقری قارئین اچھی طرح جانتے ہیں۔
میرے پاس اس رمضان عبقری قارئین کیلئے ڈینگی بخار سے بچاؤ کیلئے ایک انتہائی شاندار جوشاندہ ہے ان شاء اللہ اس قہوہ کے استعمال سے ڈینگی بخار دنوں میں ختم ہوجاتا ہے اور انسان خود کو صحت مند اور طاقتور محسوس کرتا ہے۔ اگر ڈینگی مچھر کاٹ لے اور شدید بخار ہوجائے تو یہ نسخہ استعمال کریں۔
ھوالشافی:بنفشہ ایک چھٹانک، گڑمار بوٹی ایک چھٹانک، عناب ایک چھٹانک، پوست کوکنار ایک چھٹانک، گائو زبان ایک چھٹانک، چرائتہ ایک چھٹانک، شاہترہ ایک چھٹانک، کرائتہ ایک چھٹانک، برگ نیم ایک چھٹانک، تمام اجزاء کو ملاکرسات حصوں میں تقسیم کرلیں۔ ایک حصہ دو لیٹر پانی میں ڈال کر اتنا اُبالیں کہ ایک لیٹر پانی رہ جائے تو ٹھنڈا کرکے چھان کر بوتل میں ڈال لیں اور اس جوشاندےکے ساتھ درج ذیل گولیاں استعمال کریں۔
(1)پیناڈول گولیاں‘ایک گولی صبح ناشتہ کے ایک گھنٹہ بعد ایک گولی دوپہر کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ایک گولی رات کو سوتے وقت، تینوں وقت یہ گولیاں درج بالا جوشاندہ سے استعمال کریں۔
(2)فینسی ڈار گولیاں:2گولیاں صبح دس بجے، 2 گولیاں شام 5 بجے ، 2 گولیاں مغرب یعنی سورج غروب کے بعد درج بالا جوشاندہ ایک ایک کے ساتھ چھٹانک سے دیتے رہیں اور ساتھ ہی یہ دعا بھی پڑھ کر مریض پر دم کرتے رہیں۔بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْ ءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَاءِ وَھُوَالسَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔
یہ دعا تین مرتبہ صبح پڑھ کر مریض پر دم کریں اور اسی دعا کو تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور تین ہی مرتبہ سورئہ فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور مریض کو پلائیں اسی طرح مغرب کے بعد دم بھی کریں اور پانی پر بھی دم کرکے پلائیں انشاء اللہ شفا نصیب ہوگی کیونکہ سورئہ فاتحہ سورئہ شفا بھی ہے۔ آپﷺ نے فرمایا سورئہ شفاء تمام زہروں کے لئے شفا کا درجہ رکھتی ہے۔(حکیم مہتاب حسین دہلوی، نوشہرہ کینٹ)
رمضان اور میرے سات آزمودہ تجربات
محترم حکیم صاحب، السلام علیکم! میں گزشتہ سات سال سے عبقری کا قاری ہوں۔ حکیم صاحب میں یہ خط پہلی دفعہ لکھ رہا ہوں۔ سمجھ نہیں آرہی کیسے شروع کروں۔ اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے جو آپ پوری امت کی اصلاح کی کوشش کررہے ہیں۔ اللہ پاک آپکی خصوصی مدد فرمائیں آمین۔
پہلا تجربہ:2015ءکا رمضان کا مہینہ تھا۔ میرا ایک دوست مجھے کہنے لگا کہ میری ڈاڑھی کے بال جھڑ رہے ہیں یعنی بالچر ہوگیا ہے میں اس وقت راولپنڈی کے ایک ریسٹورنٹ میں نوکری کررہا تھا۔ میں نے آپ کے درس سے صلوٰۃ تسبیح نماز کی برکت سنی تھی میں نے اسے بتایا کہ رمضان المبارک میں نمازِ تراویح کے بعد صلوٰۃ التسبیح پڑھ کر دعا کرو اللہ بہتر کرے گا۔ اس نے یہ عمل کرنا شروع کردیا۔ صلوٰۃ التسبیح پڑھنی اور ساتھ پانی کا گلاس رکھ لینا نماز کے بعد پانی پر پھونک مار کر تھوڑا سا پانی داڑھی پر لگا لیتا اور بقیہ پانی پی لیتا۔ آپ یقین جانئے۔ صرف تین دن اس نے عمل کیا اور اس کے بال نکلنا شروع ہوگئے وہ بہت خوش ہوا اور آپ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ کسی بھی ناممکن کام کی نیت کرکے یہ عمل کیا جائے تو مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔دوسرا تجربہ:میں ایک دفعہ عبقری دفتر آرہا تھا گھر سے نکل کر گجرات سے وین میں بیٹھا۔ تھوڑی دیر بعد طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی۔ میں بہت پریشان ہوا کہ یااللہ میری مدد فرما ‘اچانک ذہن میں آیا کہ عبقری میں پڑھا تھا کوئی بھی مشکل ہوتو سورئہ الم نشرح پڑھنی چاہیے۔ میں نے سورئہ الم نشرح کی تلاوت کرنا شروع کردی۔ پڑھتا گیا مجھے پتہ بھی نہ چلا کہ جب میں لاہور اڈے پر اتر کر رکشے پر بیٹھا تسبیح خانے کیلئے تو میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوگیا۔ اللہ پاک نے سورئہ الم نشرح کے ذریعے میری مدد کی۔تیسرا تجربہ:میں جب بھی کسی جگہ ٹریفک میں پھنس جائوں تو میں سورئہ الم نشرح پڑھنا شروع کردیتا ہوں۔ اللہ پاک راستہ کھول دیتے ہیں اب تو میرا یقین اور بھی بڑھ گیا ہے۔چوتھا تجربہ:ایک دفعہ گوجرانوالہ میںمجھے ایک جگہ پولیس والوں نے پکڑلیا۔ میری تھوڑی سی غلطی بھی تھی میں بہت پریشان ہوا کیونکہ میں اکیلا تھا پولیس والے کہتے تھے کہ اس کو پکڑ کر تھانے لے جاتے ہیں۔ میں نے اس وقت سورئہ الم نشرح پڑھنی شروع کردی۔ تھوڑی دیر بعد ان کے سب انسپکٹر نے مجھے بلایا اور کہا کہ اسے چھوڑ دو میں نے اللہ کا شکرادا کیا۔ سورئہ الم نشرح کی برکت سے اللہ نے مجھے بہت بڑی پریشانی سے بچالیا۔پانچواں تجربہ:میں نے عبقری میں سے پڑھا تھا کہ یَارَبِّ مُوْسیٰ یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِکوئی بھی چیز گمشدہ نہ مل رہی ہو تویہ پڑھیں مل جاتی ہے۔ میں پڑھتا ہوں مجھے فوراً مل جاتی ہے۔چھٹا تجربہ:میں ایک دفعہ اسلام آباد میں تھا وہاں ایک کام کرنے والی خالہ کو سر میں شدید درد تھا‘ اس نے کافی گولیاں وغیرہ کھائیں لیکن سر درد سے نجات نہیں مل رہی تھی۔ مجھے کہتی ہے کہ مجھے دم تو کرنا۔ میں نے آذان اور سورئہ مومنون کی آخری چار آیات کا دم کیا تو اللہ پاک نے اسے فوراً آرام دے دیا۔ ساتواں تجربہ:میری ایک کزن ہے اس کو کبھی کبھی دورہ پڑھتا ہے جنات وغیرہ کا۔ تو وہ بالکل بے ہوش ہو جاتی ہے۔ ہاتھ پائوں بالکل ٹھنڈے ہو جاتے ہیں تو میں اس کو آذان اور سورئہ مومنون کی آخری چار آیات پڑھ کر دائیں اور بائیں کان میں دم کرتا ہوں تو اللہ کے حکم سے وہ بالکل ٹھیک ہو جاتی ہے۔ یہ سب اللہ کا خصوصی کرم اور آپ کی دعائوں کا اثر ہے ورنہ مجھ گنہگار میں تو ایسی کوئی بات نہیں۔ (محمد اسرار الحق، گجرات)
لٹر تیل پیا اور قد ایسا بڑھا کہ سب حیران!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ کے ذریعے معلوم ہوا کہ مئی 2019ء رمضان خاص نمبر آرہاہے‘ مزید آپ کا حکم ملا کہ اپنے تجربات و مشاہدات بھیجیں جائیں تاکہ مخلوق خدا کونفع ہو۔ میرے پاس درج ذیل مشاہدات و تجربات ہیں جو میں عبقری قارئین کو ہدیہ کررہا ہوں یقیناً اس سے مخلوق خدا کو خوب فائدہ ہوگا۔ ہمارا یک جاننے والے کا بیٹاپانچویں جماعت کا سٹوڈنٹ تھا‘ اس کا قدسب سے چھوٹا تھا۔ اس کو اس کے والدہ نے چند دنوں میں ایک کلو زیتون کا تیل استعمال کروایا۔اس کا قد اتنی تیزی سے بڑھا کہ اس کو دیکھنے والے اس کی عمر پر شک کرتے ہیں اب وہ آٹھویں جماعت میں پڑھتا ہے اس کا قد پونے چھ فٹ ہے اس کی عمر پندرہ سال ہے۔
نظر کی کمزوری کا علاج:ھوالشافی:ایک پائو بادام کی گری پانی میں بھگو کر اس کا چھلکا اتاردیں اور پھر گریوں کو نیم کوفتہ کرلیں۔ آدھ کلو سونف لیں اس کو ہلکا سا بھون کر کونڈے میں آہستہ آہستہ رگڑلیں، اس کے اوپر والا چھلکا اتار دیں جب باریک چاول سے رہ جائیں تو اس کو رگڑ لیں۔بادام کی گری ‘سونف کے چاول‘ ایک پائو مصری ‘ایک تولہ سقمونیا مکس کرکے رکھ لیں صبح نہار منہ ایک چمچ پانی یا دودھ کے ساتھ لیں ۔اس سے نظر کی کمزوری دور ہو جاتی ہے اور حافظہ تیز ہو جاتا ہے یہ میرا آزمایا ہوا ہے۔ایک بزرگ ان کی عمر تقریباً 60سال تھی ان کی نظر اتنی کمزور ہوئی کہ رات کے وقت اسے باتھ تک جانے کے لیے سہارے کی ضرورت پڑتی تھی اس نے یہ نسخہ استعمال کیا تو نظر اتنی تیز ہوئی کہ وہ اخبار پڑھنے لگے (تقریباً صرف پندرہ دن کے استعما ل سے)۔ایک 16سال کا لڑکا اس کی نظر کمزور ہوگئی اسے دن کے وقت تین چار فٹ سے زیادہ دور پڑی چیز صحیح دکھائی نہیں دیتی تھیں۔ وہ ایک سرکاری ہسپتال چیک کرانے گیا ڈاکٹر صاحب نے مشورہ دیا کہ آپ کا پیشاب اور خون چیک ہوگا پھر عینک ملے گی میں نے اسے یہ نسخہ لکھ دیاآپ یہ استعمال کریں اور عینک نہ لگوائیں اس نے استعمال کیا آج اس کی عمر 33 سال ہے اس کو عینک کی ضرورت نہیں ہوئی اس کی نظر بالکل ٹھیک ہے۔
ہائی بلڈپریشر کا قدرتی علاج:آج کے دور میں ہائی بلڈپریشر کا مسئلہ بہت ہے تقریباً ہر گھر میں کسی ایک کو ضرور یہ مسئلہ ہے اور پھر گرمی کے موسم میں تو اور زیادہ۔(۱)انار دانہ ایک چمچ پانی کے ایک گلاس میں رات کو بھگودیں اور صبح نہار منہ پانی پی لیں۔ یہ بہترین علاج ہے۔(۲)آلو بخارا خشک چار سے پانچ دانے ‘پانی کے ایک گلاس میں رات کو بھگو دیں اور صبح نہار منہ پانی پی لیں۔ انگریزی دوائوں سے جان چھوٹ جائے گی۔ (۳) رات کو آدھا کلو دودھ میں ایک چمچ چھلکا اسپغول ڈال کر ابال لیں اور پھر اس کو رکھ دیں صبح ناشتے سے ایک گھنٹہ پہلے پی لیں۔ اس سے بلڈپریشر پھر نارمل ہوگا اور موٹاپا بھی کم ہوگا یہ میرا آزمودہ ہے۔(جاوید جان نقشبندی، چیچہ وطنی)
رمضان المبارک میںیہ عمل کیا! ہر سہولت ملی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کے درس سے کچھ وظائف ملے یقین آیا، عمل کیا اور بہت ہی حیرت انگیز پایا۔ نتائج اتنے واضح اور اتنے اعلیٰ کہ عقل دنگ رہ جائے۔ ان وظائف سے حاصل ہونے والے فوائد اور ان کے نتائج آپ کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں جو کہ درج ذیل ہیں:۔سورۃ کوثر کے کرشمات: میرے ابو تقریباً ایک سال سے زائد عرصے سے صبح 129بار سورئہ کوثر پڑھ رہے ہیں‘ یہ عمل پچھلے سال رمضان سے جاری ہے اس عمل سے ہمیں یہ فوائد حاصل ہوئے: (۱)ہم ہر سال قربانی میں حصہ ڈال کر قربانی کا فریضہ انجام دیتے تھے اس عمل کی برکت سےپچھلے سال ہم نے اپنی ذاتی گائے خرید کر قربانی کا فریضہ انجام دیا۔ (۲)گرمیوں میںاے سی لیا‘ اے سی چلنے سے بجلی کا بل بہت زیادہ آتا تھا پچھلے سال ہی ابو کو خیال آیا کہ کیوں نہ کولر کا استعمال کیا جائے بس ابو کولربھی لے آئے‘ اب اے سی مخصوص اوقات اور کولر ویسے چلتاہے۔ (۳)یہ وظیفہ تو بہت ہی بہترین تحفہ ہے ہمارے لیے ہمارے حالات ایسے نہیں تھے کہ ہم اپنے والدین کو عمرہ پر بھیج سکیں۔ اللہ پاک نے اس عمل کی برکت سے ایسا سبب بنایا کہ والدین کو عمرہ کی سعادت نصیب ہوئی اور یہ تو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ الحمدللہ! (۴)ابھی تازہ فائدہ یہ ہوا کہ بجلی کا بل کم ہوگیا (۵) ہماری یو پی ایس کی بیٹری ایک سال چلتی تھی ماشاء اللہ اس بار دو سال ہوگئے بہترین چل رہی ہے۔ آپ کا بہت شکریہ ! رمضان المبارک میں سورۂ کوثر مسلسل پڑھنے سے مجھے جو فیض ملا بس وہ لفظوں سے باہر ہے۔ اللہ تعالیٰ! آپ کو اور آپکی نسلوں کو دنیا و آخرت کی امیری عطا فرمائے وہ بھی سکون و راحت والی (آمین) (محمد عمر کمال، لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 589 reviews.