شدید گرمی ہے ہر فرد گرمی سے پریشان نظر آتا ہے‘ بہت سے لوگوں کو دیکھا کہ گرمیوں میںسر کا درد ایسا ہوتا ہے کہ کسی دوا اور دم سے افاقہ نہ ہوتا ہو ں۔ درج ذیل نسخہ میں نے ماہنامہ عبقری میں پڑھا تھا‘ رمضان میں بھی استعمال کیا بہت لاجواب چیز ہے‘ گرمی کے ہر مرض کا علاج اور صحت یابی کی چابی ہے۔ کسی قاریہ نے لکھا تھا‘ میں نے بنا کر استعمال کیا انہوں نے تو اس کے فوائد بہت ہی کم لکھے ہیں‘ یہ نسخہ بہت ہی لاجواب ہے۔ھوالشافی : گل قند ‘ سونف‘ چاروں مغز‘ بادام آدھا، آدھا پاؤ۔ کالی مرچ 12گرام‘ خشک آلو بخارا‘ خشک خوبانی ایک ،ایک پاؤ لےلیں۔ طریقہ استعمال: 1:چارعدد خوبانی، چارعدد آلوبخارا،گیارہ عدد بادام رات کو مٹی کے کورے پیالے میں بھگو کر فریج میں رکھ دیں۔2: صبح کوتمام اشیاء لیں۔3:ایک چائے والا چمچ گلقند‘ ایک چمچ سونف‘ چارعدد کالی مرچ‘ ایک چمچ چاروں مغز لیں۔4: ان تمام اشیاء کو کونڈی میں خوب باریک گھوٹیں۔5: تین گلاس پانی ڈالیں۔ 6:چھلنی میں چھان لیں۔ 7:اب چینی ڈالیں اور پی لیں۔ ابتدا میں دو گلاس صبح نہار منہ پی لیں۔ پھر ایک گلاس ہر فرد کو صبح کے وقت دیں۔ سفر میں ایک گلاس پی لیں تمام سفر پیاس نہیں لگے گی۔ استعمال کریں بے حد فوائد ہیں۔(اویس اشرف‘ ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں