Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین کے روز مرہ خاندانی مسائل

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

شادی سے پہلے ملنے کا اصرار اور دھمکی
دو سال قبل خالہ کے گھر میرا رشتہ ہوا مگر گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے ختم ہوگیا۔ دو ماہ پہلے ایک اور جگہ بات چلی۔ اچھے لوگ تھے، والد نے منگنی کردی۔ اب میرا منگیتر مجھے فون کرنے لگا۔ ایک دن باتوں باتوں میں کہا ’’میں اپنی بیوی کو دقیانوسی نہیں دیکھنا چاہتا‘ تم جو ملبوسات بنوائو وہ جدید فیشن کے ہونے چاہئیں۔‘‘ پھر اس نے مجھ سے کسی جگہ ملنے پہ اصرار کیا۔ میں نے کہا ’’ہماری شادی کو دو ماہ باقی ہیں اور میں اپنے گھر سے تنہا کہیں نہیں جاسکتی۔ ہمارے گھرانے کے اصول ہیں، شادی سے پہلے ملنا منع ہے‘‘یہ سن کر منگیتر میرا مذاق اڑانے لگا۔ اب شادی میں صرف ایک ماہ باقی ہے اور ساری تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ اس نے مجھے دھمکی دی ہے کہ اگر میں اس سے نہ ملی، تو وہ یہ رشتہ توڑ دے گا۔ اب مجھے بتائیے کہ کیا کروں؟ (ا۔ن)
مشورہ:بی بی! آپ نے اچھا کیا جو اسے بتا دیا کہ شادی سے پہلے ملنا ممکن نہیں۔ اگر وہ یہ رشتہ توڑتا ہے، تو اس کی اپنی بدنامی بھی ہوگی۔ آپ اس سے تنہائی میں ملنے کا وعدہ ہرگز نہ کیجئے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ آپ کو آزما رہا ہو۔ اگر آپ نے اس سے ایک بار ملاقات کرلی تو وہ آپ کو عمر بھر یہی طعنہ دے گا کہ پتہ نہیں کس کس سے ملتی رہی ہو۔ آپ بالکل خاموش ہو جائیے اور نماز پڑھ کر صدق دل سے دعا کیجئے، آپ کے معاملات درست رہیں گے۔ میں ایسی کئی لڑکیوں کو جانتی ہوں جنہوں نے محبت کے دعوے میں آکر اپنی زندگی برباد کرڈالی۔ شادی بھی نہ ہوئی اور تمام عمر ذہنی مریض بن کر گزر گئی۔ آپ پڑھی لکھی ہیں، منگیتر کی باتوں میں نہ آئیے ورنہ پچھتائیں گی۔یہ رشتہ بڑوں کی مرضی سے طے ہوا ہے، وہ خود ہی معاملات نمٹائیں گے، آپ پریشان نہ ہوں۔ رشتے اتنی آسانی سے نہیں ٹوٹتے۔ میں سمجھتی ہوں کہ منگنی کے بعد شادی میں زیادہ دیر نہیں کرنی چاہیے۔ ورنہ پھر مسئلے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔خدا کرے آپ کی شادی بخیر و عافیت سے ہو جائے اور آپ کو زندگی کی خوشیاں نصیب ہوں۔
کھردرے بالوں کی وجہ سے سخت پریشان ہوں!
میرے بال بہت زیادہ روکھے اور سخت ہیں ہاتھ، لگانے سے لگتا ہے جیسے کوئی برش ہو۔ میں نے کئی شیمپو استعمال کیے مگر نرم نہیں ہوئے۔ سخت پریشان ہوں، کوئی راہ دکھائیے۔ (عالیہ،ساہیوال)
مشورہ:کچھ لوگوں کے بال بہت سخت ہوتے ہیں، شیمپو سے بھی نرم نہیں پڑتے۔ آپ ایک پائو آملہ، آدھ پائو سیکا کائی اور ایک چھٹانک میتھی دانہ پیس کر رکھ لیجئے۔ دو چمچ سفوف آدھی پیالی سے کم پانی میں رات کو بھگوئیے۔ صبح بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح آمیزہ لگا کر پندرہ بیس منٹ بعد سردھو لیجئے۔ شیمپو کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہفتے میں ایک بار شیمپو کیجئے۔
بال لمبے‘ گھنے‘ سیاہ کرنے کا آسان گھریلو نسخہ
مزید براں ناریل کے تیل میں کوٹے ہوئے آملے اور میتھی دانہ ڈال کر دھوپ میں تین ہفتے رکھیے۔ آدھا کلو تیل میں آدھ پائو آملے اور چھٹانک بھر میتھی دانہ کافی ہے، یہی تیل سر پر لگائیے۔آدھی پیالی دہی میں دو چمچے تیل ملائیے۔ پسا میتھی دانہ ایک چمچ لے کر دہی میںملا دیجئے۔ رات کو رکھیے، صبح سر میں اچھی طرح لگا کر آدھ گھنٹے بعد شیمپو سے سردھو لیجئے۔ ہفتے میں صرف ایک بار استعمال کریں۔ امید ہے دو تین ماہ میں آپ کے بال نرم ہو جائیں گے۔ فرق تو دو ہفتوں میں ہی محسوس ہونے لگے گا۔
سرخ گریپ فروٹ بہتر یا سفید
بازار میں دو طرح کے گریپ فروٹ دستیاب ہیں، ایک تو زرد اور دوسرے اندر سے سرخی مائل۔ ان میں سے کونسا زیادہ مفید؟ دوسری بات یہ کہ میری سہیلیاں کہتی ہیں، اس کا پھوک اچھا نہیں ہوتا۔ کیا یہ بات صحیح ہے۔ (حمیدہ‘ کراچی)
مشورہ:بی بی! گریپ فروٹ واقعی مزے دار پھل ہے۔ ایک بار میں نے بازار سے گلابی رنگ کے گریپ فروٹ خریدے۔ گھر آکر ایک چھیلا تو وہ اوپر سے گلابی مائل تھا، اندر سے زرد، چھلکا روئی کی طرح سفید اور پھانکیں سرخی مائل تھیں۔ میں نے بچوں کو بلاکر پھانکیں دکھائیں اور کہا ’’دیکھو اللہ تعالیٰ کی قدرت! کتنی خوب صورت ’’پیکنگ‘‘ ہے اور ہر رنگ اپنی جگہ واضح ہے‘‘۔اس پھل میں وٹامن سی ہے۔
ہر قسم کے سرطان سے حفاظت
سرخی مائل گریپ فروٹ زیادہ مفید ہے، اس میں لائیکوپین نامی مادہ زیادہ ہوتا ہے جو ہمیں کئی قسم کے سرطان سے محفوظ رکھتا ہے۔ آپ پھوک کھا کر اچھا کرتی ہیں، یہ پھوک خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے۔ لڑکیاں آج کل وزن کم کرنے کے جتن کرتی ہیں۔ گریپ فروٹ کھانے سے وزن قدرتی طور پر کم ہونے لگتا ہے۔
تازہ ٹماٹر محفوظ کیجئے
میں ٹماٹر فریج کے بغیر کچھ دن کےلیے محفوظ رکھنا چاہتی ہوں۔ ویسے بھی ٹماٹر جب سستے ہوں تو کیا فریج کے بغیر انہیں محفوظ کیا جاسکتا ہے؟ ٹماٹر نہ ہوں تو سالن بھی اچھا نہیں بنتا (مریم شکیل‘ لاہور)
مشورہ:سرخ پکے ہوئے ٹماٹر صاف کرکے کسی ٹرے میں رکھیے۔ اب ایک موم بتی جلائیے۔ جب موم بتی پگھلنے لگےتو ٹماٹرو ں کے سرے پر موم ٹپکائیے باری باری ہر ٹماٹر کے سرے پر موم ٹپکا کر کسی ٹھنڈی جگہ پررکھ دیجئے وہ کئی دن تازہ رہیں گے۔ موم ہٹاکر آپ انہیں استعمال کرسکتی ہیں۔
ایک اور ٹوٹکہ یہ بھی ہے!
ایک اور ٹوٹکہ یہ ہے کہ کچے پکے ہرے ٹماٹر اخبار میں لپیٹ کر رکھ دیجئے۔ دو تین دن بعد انہیں دیکھ لیا کریں۔ یوں ایک ہفتے سے لے کر دس دن تک ٹماٹر محفوظ رکھے جاسکتے ہیں۔ جب ٹماٹر سستے ہوں تو آپ انہیں اچھی طرح دھوئیے، چار چار ٹکڑے کیجئے اور سٹین لیس اسٹیل کے برتن میں ڈیڑھ دو گلاس پانی ڈال کر پکائیے۔ پھر انہیں اچھی طرح چمچ سے مل کر موٹی چھلنی سے چھان لیں۔ ایک چمچہ نمک ڈال کر دوبارہ پکائیے یہاں تک کہ آمیزہ چٹنی کی طرح گاڑھا ہو جائے۔ اب شیشے کی صاف بوتلوں میں آمیزہ ڈال دیں۔ ایک انچ جگہ خالی رکھیے جس میں پکانے والا تیل ڈال دیں۔ بوتلوں پر اچھی طرح ڈھکنا لگادیں۔ ٹماٹر اس طرح بھی محفوظ رہیں گے۔آپ ٹماٹر ابال کر انہیں گرائنڈر میں بھی باریک کرسکتی ہیں، اس طرح چھلنی سے چھاننا نہیں پڑے گا۔ شیشے کی چھوٹی بوتلیں اس لیے رکھی ہیں کہ کھولنے کے بعد آمیزہ دو دن کے اندر اندر استعمال کرنا ہوگا۔ آپ کسی بھی سالن میں یہ ٹماٹر استعمال کرسکتی ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 567 reviews.