اس نے میری حالت دیکھ کر کہا کہ سو مرتبہ حضور نبی کریم ﷺ پر درود پڑھ کر آرام سے سو جاؤ‘ میں نے ایسے ہی کیا۔
’’کتاب النصائح‘‘ میں ہے کہ ایک سیاح ہر اس خوفناک چیز کے پاس چلا جاتا تھا جس سے مسافر ڈرتے تھے نہ سانپ بچھو سے حفاظت کرتا نہ درندوں سے‘ لوگوں کو تعجب ہوا اور اسے کہا کہ خود فریبی میں مبتلا نہ ہو کہیں کوئی خطرہ پیش آسکتا ہے۔ کہنے لگا: مجھے اپنے معاملہ میں بصیرت اور تجربہ ہے دراصل ایک دن چند دوستوں کےساتھ سوداگر بن کر تجارت میں نکلا ایک جگہ دیہاتی لٹیرے رات کو ہمارے اردگرد چکر لگاتے رہتے تھے میں اپنے ساتھیوں میں سب سے زیادہ جاگتا رہتا اور ذکر کرتا تھا۔ میں ایک دیہاتی شخص کے ساتھ پہرہ دے رہا تھا اس کا نام صلاح الدین تھا اس نے میری حالت دیکھ کر کہا کہ سو مرتبہ حضور نبی کریم ﷺ پر درود پڑھ کر آرام سے سو جاؤ‘ میں نے ایسے ہی کیا۔ اچانک ایک شخص مجھے جگانے لگا میں گھبرا گیا پوچھا تو کون ہے؟ اس نے کہا میری غلطی معاف کرو‘ مجھ پر رحم کرو‘ میں نے کہا آخر ہوا کیا؟ کہنے لگا: میرا ہاتھ تمہارے سامان سے چپک گیا ہے‘ میں نے جب غور سے دیکھا تو چور نے وہ گٹھڑی پھاڑ رکھی تھی جس پر میں سو رہا تھا اور ہاتھ ڈال کر کپڑے نکالنا چاہتا تھا میں نے سردارکو جگا کر ماجرا سنایا اور کہا کہ اس کیلئے دعا کرو‘ اس نے کہا تم حق دار ہو کیونکہ یہ تمہارا مجرم ہے‘ چنانچہ میں نے اللہ کے حضور فریاد کی کہ اسے معاف فرمادیں‘ تو اسے نجات ملی‘ میری نظروں میں آج بھی وہ ہاتھ ہے جس میں دبنے کی وجہ سے خون کی سیاہی جھلک رہی تھی۔قارئین! سب سے مختصر درود صلی اللہ علی محمد یا اللھم صل علی محمد و آل محمد ایک تسبیح پڑھنے دس منٹ لگتے ہیں‘ اپنی اور نسلوں کی ہر طرح سے حفاظت یقینی بنائیں صرف دس منٹ میں۔خاص طور پر رمضان المبارک میں اگر ہر نماز کے بعد ایک تسبیح کوئی سا بھی درودشریف پڑھ لیا جائے تو دنیا جہاں کی نعمتیں آپ کے استقبال کیلئے ان شاء اللہ کھڑی ہوں گی۔ بس ایک خیال رکھیے درود شریف ہمیشہ ادب احترام اور خوشبو لگا کر توجہ دھیان سے پڑھا جائے تو ایسا وظیفہ ہے کہ ضرور بالضرور آپ کی زندگی جملہ مسائل کو حل کردیتا ہے۔ ان شاء اللہ عزوجل۔ (محمد افتخار‘ چکوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں