محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو صحت‘ لمبی عمر اور دینی خدمت میں مزید ترقی دے۔میں ماہنامہ عبقری رسالہ بھی پڑھ رہا ہوں‘ یقین جانیے! میرے پاس الفاظ نہیں کہ آپ کا شکریہ ادا کروں‘ بہت ہی لاجواب تحریریں اور رہنمائی سے بھرپور ‘ اللہ تعالیٰ مزید ترقی فرمائے۔ قارئین کیلئے ٹوٹکہ ہے کہ میرے پوتے کو نکسیر تھی‘ تقریباً تین چار سال پہلے نمازفجر ادا کرکے ہم چند دوست سیر کو جاتے تھے‘ کبھی کبھی کوئی بات کام کی بھی مل جاتی‘ یہ سب دوست تقریباً ریٹائرڈ تھے‘ ایک دفعہ مجھے ایک دوست نے بتایا کہ جس کو نکسیر ہو اسے تخم کنوچہ ایک چمچ رات کو ایک کپ پانی میں بھگودیں‘ صبح ذائقہ کیلئے اس میں تھوڑا سا شہد یا مشروب عبقری افزاء ملا کر نہار منہ دیں اور اس طرح رات کو سونے سے پہلے دیں۔ ان شاء اللہ صرف تین سے چار خوراک میں آرام آجائیگا۔ بھگونےسے یہ کھیر سی بن جائے گی۔ اب میرا پوتا صحت مند ہے۔(محمدصادق‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں