Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عیدالفطر پر چہرے کی رونق بڑھائیے! عبقری دیسی اسکرب بنائیے!

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

رمضان المبارک میں بازار میںکیمیکل میں ملاوٹ شدہ اسکرب کا ڈھیر لگا ہے جنہیں اپنی اسکن ٹون کے مطابق خریدا جاسکتا ہے لیکن بہتر یہ ہی ہوگا کہ آپ اپنا اسکرب کچن میں موجود اشیاء سے تیار کریں کسی بھی قسم کے کیمیکل سے پاک گھر میں تیار کیے گئے یہ اسکرب آپ کی ہر قسم کی جلد کے لیے بہترین ثابت ہوں گے

چہرے کو تروتازہ بنانے کا طریقہ
عید کے مبارک موقع پر ہر خاتون کی اولین ترجیح ہوتی ہے کہ اپنے چہرے کو خوبصورت بنائے اور اس کی شائستگی اور تازگی کو برقرار رکھنا اور جلد کو صحت مند رکھنا ہوتا ہے۔ اس کے لیے وہ ہر قسم کے حربے استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کرتیں۔ یہ بات سوفیصد سچ ہے کہ ایک ’’صحت مند جلد‘‘ تادیر جوان رہتی ہے۔ اس کے لیے چہرے کی صفائی لازمی ہے یہ صفائی کلینزنگ ، فیشل اور سماج کی صورت میں کی جاتی ہے جس کے لیے بازار میں بے شمار پراڈکٹس کریم پاؤڈر‘ لوشن کی شکل میں دستیاب ہیں‘ فیشل کا ایک حصہ چہرے کی اسکربنگ کرنا ہے اسکرب دانے دار کریم پر مشتمل ہوتا ہے جس کو چہرے پر رگڑنے یا اسکربنگ کرنے سے جلد کے مردہ خلیات ختم ہوجاتے ہیں اور خون کی روانی میںتیزی آتی ہے جس سے چہرہ ترو تازہ ہوجاتا ہے۔
کیمیکل شدہ اسکرب چھوڑئیے! یہ بنائیے!
رمضان المبارک میں بازار میںکیمیکل اور ملاوٹ شدہ اسکرب کا ڈھیر لگا ہے جنہیں اپنی اسکن ٹون کے مطابق خریدا جاسکتا ہے لیکن بہتر یہ ہی ہوگا کہ آپ اپنا اسکرب کچن میں موجود اشیاء سے تیار کریں کسی بھی قسم کے کیمیکل سے پاک گھر میں تیار کیے گئے یہ اسکرب آپ کی ہر قسم کی جلد کے لیے بہترین ثابت ہوں گے اور ان شاء اللہ عید الفطر کے روز جہاں آپ کےچہرے پر عبادات کا نور جھلکے گا وہی اس گھریلو سکرب سے آپ کی جلد دمکتی بھی نظر آئے گی۔ ذیل میں ہوم میڈ اسکرب کی کچھ تراکیب بیان کی جارہی ہیںان میں سے آپ اپنی اسکن ٹون کے مطابق اپلائی کرسکتی ہیں:۔
براؤن شوگر اور شہد کا اسکرب
یہ چہرے کے لیے بہترین اسکرب ہے اسکن کیلئے قدرتی براؤن شوگر سے بڑھ کر کوئی اورچیز نہیں ہوسکتی ممکن ہے کہ کچھ خواتین اسے پسند نہ کرتی ہوں لیکن یہ بات دھیان میں رہے کہ اس کا استعمال کسی قسم کا سائیڈایفیکٹس نہیں دیتا۔ براؤن شوگر اور شہد کو ہم وزن ملا کر چہرے پر مساج کریں اور پھر ٹھنڈے پانی سےد ھولیں۔ نتیجہ آپ کو خود حیران کردے گا اس لیے پندرہ دن میں ایک بار اس اسکرب کو ضرور استعمال کریں۔
جَو کا اسکرب: جَو سے بہتر کوئی اسکرب نہیں ہوسکتا اس کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ ہر قسم کی جلد کے لیے بہترین ہوتا ہے۔ جَو کو انڈے، دودھ، براؤن شوگر یا شہد کے ساتھ مکس کرکے بہترین اسکرب تیار کیا جاسکتا۔
شوگر اسکرب: چینی‘ شوگر یا کسی بھی ویجی ٹیبل آئل کا اسکرب بھی بہترین خیال کیا جاتا ہے اس کیلئے براؤن یا سفید چینی کو کسی بھی پسندیدہ آئل مثلاً اولیویا کوکونٹ آئل کو دو ایک کے تناسب سے مکس کرلیں یا ایک کھانے کے چمچہ آئل میں دو چمچہ شوگر شامل کرکے اسکرب تیار کریں۔ چہرے کی مردہ جلد، خشک اور کالے ہوتے ہونٹوں سیاہ پڑتی کہنیوں کے لیے خام شہد سے بہتر کوئی اسکرب نہیں۔
کھیرے کا اسکرب: حساس اور نازک جلد کے لیے براؤن شوگر‘ ایواکیڈو آئل اور کھیرے کا اسکرب بہترین ثابت ہوتا ہے۔ یہ گھر میں تیار شدہ قدرتی اسکرب ان تمام خواتین کے لیے انتہائی مؤثر ہے جن کی جلد حساس ہوتی ہے۔ ان کے لیے شوگر اور آئل کو دو، ایک کی تناسب سے مکس کرکے اس میں چھوٹا کھیرا بلینڈ کرلیں اس اسکرب کو نہایت آہستگی سے چہرے پر رگڑیں یاد رہے کہ آپ کی جلد حساس ہے اس لیے زیادہ تیزی سے رگڑائی یا اسکربنگ اسے نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اس لیے ہلکے ہلکے ہاتھوں سے اسکرب مساج کریں ایک سے دو منٹ تک کے لیے اسے اپنی جلد پر لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو ڈالیں اس حیرت انگیز اسکرب کے نتائج دیکھ کر آپ خود بھی حیران رہ جائیں گے۔
سمندری نمک کا اسکرب: چکنی اور ٹوٹی پھوٹی خراب جلد کیلئے Black Lavaسمندری نمک، پائن ایپل اور اولیو آئل کا اسکرب بہترین کام دیتا ہے ایسی جلد جس کےمسام کھل چکے ہوں اور ان کے لیے بھی یہ اسکرب بہترین ثابت ہوتا ہے کھلے مسام بند ہوجاتے ہیں۔ دو حصہ نمک، ایک حصہ اولیو آٗئل اور ایک بڑا سلائس پائن ایپل کا میش کیا ہوا آپس میں مکس کرلیں اور اس سے چہرے پر اسکربنگ کریں یہ اسکرب جلد کی اندر تک صفائی کرتا ہے اور جلد پر سے فاضل چکنائی کو اپنے اندر جذب کرکے ہموار اور تازہ کردیتا ہے۔
بیکنگ سوڈا اور ناریل کے تیل کا اسکرب
بیکنگ سوڈا کی افادیت سے کسی طور پر انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کچن میں موجود یہ حیرت انگیز سفید پاؤڈر بے شمار فوائد دیتا ہے۔ اسے جلد کے لیے بھی مؤثر سمجھا جاتا ہے ایک بڑا کھانے کاچمچ ناریل کےتیل میں ایک چوتھائی چمچ بیکنگ سوڈا شامل کرکے چہرے پر اسکرب کریں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں اس اسکرب کا پندرہ دن میں ایک بار استعمال کریں۔
چائے کا اسکرب: دو ٹیبل اسپون ٹھنڈی اسٹرانگ چائے میں ایک چمچ سفید شوگر اور شہد کو اچھی طرح مکس کرلیں اس کا پتلا پیسٹ بن جائے گا یہ ہر قسم کی جلد کیلئے پرفیکٹ اسکرب ہے۔ ناریل کا تیل ، براؤن شوگر یا سفید شوگر، لوکی کے بیج ، دار چینی (پسی ہوئی)، جائفل ان تمام اشیاء کو ہم وزن مقدار میں ملا کر پیسٹ تیار کرلیں۔
یہ حیرت انگیز اسکرب آپ کی جلد کو نیا لک دے گا
اس سے اسکن موئسچرائزر نرم اور ہموار رہے گی اس کے علاوہ چہرے پر پڑنے والی جھریوں اور لائنوں کا بھی خاتمہ ہوگا اس اسکرب کا استعمال ہفتہ میں ایک بار کیا جاسکتا ہے۔ سفید کاسٹر شوگر، سورج مکھی کا تیل، لیمن جوس اور گلابی یا لال فوڈ کلر کے چند قطرے ان سب اجزاء کو ہم وزن ملا کر پیسٹ تیار کریں اس سے اسکربنگ کرنے سے آپ کی جلد ترو تازہ اور ہموار ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی نظر آئے گی۔ یہ اسکرب ہفتہ میں ایک بار کیا جاسکتا ہے۔ ناریل کا تیل، شوگر، پیپرمنٹ کا پیسٹ گھر میں با آسانی تیار کیا جاسکتا ہے آدھے کپ ناریل کے تیل میں ڈیڑھ کپ شوگر اور ایک چمچہ پیپرمنٹ شامل کرکے پیسٹ تیار کریں۔
یہ بات آپ کیلئے ناقابل یقین ہوگی
اس اسکرب کا رزلٹ دیکھ کر آپ خود حیران رہ جائیں گے۔شاید یہ بات آپ کیلئے ناقابل یقین ہو کہ کافی بھی بہترین اسکرب کاکام دیتی ہے۔ اس کیلئے ایک چوتھائی کپ گریپ بیج آئل یا اولیو آئل میں ایک تہائی براؤن شوگر اور تین ٹیبل اسپون کافی کے کٹے ہوئے بیج ملا کر پیسٹ تیار کریں اور اگر اس میں ایک چٹکی پسی ہوئی دارچینی شامل کرلی جائے تو یہ بہترین اسکرب ہے۔بادام کا تیل، سفید شوگر یعنی چینی اور اسٹرابری (پسی ہوئی) کو ہم وزن ملا کر اسکرب تیار کریں۔ اس اسکرب سے آپ کی جلد گلابی اور تازہ ہوجائے گی۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 541 reviews.