محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری شوق سے پڑھتا ہوں‘ بہت ہی قیمتی باتیں لکھی ہوتی ہیں‘ میرے اندر بھی کچھ لکھنے کا جذبہ پیدا ہوا تو یہ ایک چھوٹی سی تحریر لکھ رہا ہوں‘بات تو یہ چھوٹی سی مگر کوئی سمجھے تو نسلیں سنور جائیں گی۔اگر آپ نے خدانخواستہ کسی شخص کی زمین ‘ مال‘ کاروبار وغیرہ پر قبضہ کیا ‘ وراثت میں اپنے کسی بھائی یا بہن کا حق دبایا ہے‘ شراکت دار کو دھوکہ دے کر اپنے کھاتے میں زیادہ رقم ڈالی ہے تو اسے غبن اور غضب کی نحوست کا سایہ برابر آپ کا پیچھا کرتا رہے گا جسے آپ بھوت یا سایہ سمجھ رہے ہوں گے وہ بھوت وغیرہ نہیں بلکہ آپ کے کرتوت ہیں جو سایہ بن کر آپ کا تعاقب کررہا ہے۔یاد رکھیے! جب تک اہل حقوق کو ان کا حق ادا نہیں کردیا جاتا اس وقت تک کوئی وظیفہ‘ کوئی دعا‘ کوئی دم‘ کوئی جھاڑ‘ کوئی تعویذ آپ کو کام نہیں دے گا۔ ہاں! اگر آپ لوگوں کا حق ادا کردیں تو شاید ان چیزوں کی آپ کو ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔ (محمدہارون‘ جہانیاں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں