گردے کے ڈائیلائسزختم: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ پانچ سال سے گردوں کا مریض ہوں اور جولائی 2017ء سے میرے ہفتے میں دو مرتبہ ڈائیلاسز ہورہے ہیں میں نے حکیمی اور ہومیوپیتھک دوائیاں استعمال کرکے دیکھ لی ہیں جن سے مجھے کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ ہمارے خطیب صاحب نے آپ کے بارے میں بتایا کہ آپ سے رابطہ کروں‘ براہ مہربانی میرے لیے کوئی ادویات تجویز فرمادیں تاکہ میری ڈائیلاسز سے جان چھوٹ جائے۔ (اعجاز احمد‘ ہری پور)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کی دوا ’’گردے فیل شفاء‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آپ کا مسئلہ بہت جلد حل ہوجائے گا۔ اس دوا کے ساتھ ایک انتہائی مؤثر اور تیربہدف نسخہ بھی استعمال کیجئے جو کہ بالکل سادہ ہے اور اس دوا کے ساتھ اس نسخہ کا استعمال آپ کو مہینوں نہیں ان شاء اللہ دنوں میں صحت یاب کردے گا۔ آپ آدھ کلو کلونجی لیں‘اسے صاف کرکےاس میں پانی ڈال کر اس کو دھولیں‘ اس سے مٹی نکل جائے گی‘ پھر اس میں ڈیڑھ کلو پانی ڈال کر ساری رات بھگودیں‘صبح دھیمی آنچ پر پکائیں‘ جب کلونجی کے دانے سرخی مائل ہوجائیں تو کپڑے سے چھان کر پانی کی بوتل بھرلیں۔ روزانہ صبح دو گلاس کلونجی کا پانی لے کر اس میں اتنا خالص شہد ڈالیں کہ پانی میٹھا ہوجائے‘ پھر اسے پی لیں۔ ساتھ گردے فیل شفاء دوا کھالیں۔ گھنٹے بعد ناشتہ کرلیں۔ ان شاء اللہ آپ ٹھیک ہوجائیں گے۔گردوں کے امراض میں مبتلا ہر مریض یہ دونوں نسخہ جات استعمال کرسکتا ہے‘ کسی قسم کا کوئی سائیڈایفیکٹ نہیں ہے۔
شدید لیکوریا اور ہڈیوں سے کڑکڑاہٹ: اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے! مجھے گزشتہ تین سالوں سے لیکوریا اور جوڑوں میں شدید درد رہتی ہے‘ تھوڑا سا کام کرتی ہوں اور تھکاوٹ ہوجاتی ہے‘ دو تین جگہوں سے دوائی بھی لے کر کھائی لیکن کوئی فرق نہیں پڑا‘ بہت پریشان رہتی ہوں‘ ہڈیوں میں کڑکڑ کی آوازیں بھی آتی ہیں‘ براہ مہربانی کوئی اچھی سی دوائی تجویز کردیں۔ (ن۔ی۔ لاہور)
مشورہ:آپ یہ نسخہ بنا کر استعمال کریں ان شاء اللہ آپ بالکل صحت یاب ہوجائیں گی۔ ھوالشافی:موچرس‘ برگ گاؤزبان‘ کمرکس‘ سورنجان (شیریں) تمام چیزیں ہم وزن لے کر اچھی طرح بالکل باریک پسوا لیں۔ آدھا چمچ نہار منہ دودھ کے ساتھ کھائیں۔ جب ایام سے فارغ ہوں تو شروع کردیں‘ تھوڑے دن بعد ہی نتائج آپ کے سامنے ہوں گے۔ یہ نسخہ بے شمار خواتین کا آزمودہ ہے۔
میری بیٹی کچھ نہیں کھاتی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری دو بیٹیاں ہیں‘ دونوں بہت کم کھاتی ہیں‘ چھوٹی بیٹی تو بہت کمزور اور دبلی پتلی سی ہے‘ بہت کھلانے کی کوشش کرتی ہوں لیکن تھوڑا سا کھا کر بس کردیتی ہے۔ کوئی اچھی سی دوائی تجویز کردیں۔ (پوشیدہ‘ لاہور)
مشورہ:آپ اپنی بچیوں کو عبقری دواخانہ کی ’’ہاضم خاص‘‘ آدھ چمچ چائے والا دن میں چار سے چھ مرتبہ کھلائیں۔ اس کے علاوہ جب بھی دودھ ایک گلاس دیں اس میںدو چمچ ’’فٹنس فولاد ٹانک‘‘ کا ڈال کردیں‘ مزید انہیں روزانہ ایک گولی ’’اکسیرالبدن‘‘ کی کھلائیں۔ اس سے بچیوں کی صحت بھی بہترین ہوجائے گی اور وہ بہترین ذائقہ کی وجہ سے خوش ہوکر دودھ بھی پئیں گی۔ ان شاء اللہ ’ہاضم خاص‘ کے استعمال سے بچیوں کو خوب بھوک لگے گی اور جو وہ کھائیں گی جلد ہضم ہوگا۔دبلی پتلی بچیاں بہت جلد فربہ ہوجائیں گی۔
10 دن ہچکی 10 دن آرام: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے ہچکی لگتی ہے اور پورے دس دن ہچکی لگی رہتی ہے اور اگلے دس دن آرام رہتا ہے۔ پروفیسر سے بھی چیک کروایا ہے ٹیسٹ بھی کروائے ہیں‘ معدے کا کوئی مسئلہ بھی نہیں‘ کوئی دم کرنے والا کہتا ہے کہ سایہ ہے‘ کوئی کہتا ہے کہ جادو ہے‘ سمجھ میں نہیں آتا آخرمسئلہ کیا ہے‘ مہربانی کرکے اس کا توڑ بتادیں۔ (غلام حیدر)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کی ’’سکون افزا‘‘ چند بوتلیں مستقل مزاجی سے پئیں۔ آپ کی بیماری کا صرف یہی علاج ہے۔ آپ پر کسی قسم کا کوئی جادو یا نظربد نہیں ہے۔
کولیسٹرول کنٹرول نہیں ہوتا: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا کولیسٹرول بہت بڑھا رہتا ہے جبکہ میں کھانے پینے میں بہت پرہیز کرتا ہوں‘ مگر کولیسٹرول کنٹرول نہیں ہوتا‘ ڈاکٹر نے ایک گولی تجویز کردی ہے کہ ساری عمر کھانا ہوگی۔ دوست بولتے ہیں کہ زیادہ کولیسٹرول کی دوائی کھانے سے دل کمزور ہوجاتا ہے‘ میں نے دوا کھانی چھوڑ دی‘ مگر چند ماہ بعد کولیسٹرول پھر بہت زیادہ ہوگیا ہے۔ گزارش ہے کہ میرے لیے کوئی ایسی دوائی تجویز کی جائے جس سے کوئی نقصان نہ ہو اور اللہ تعالیٰ شفاء بھی عطا فرمادے۔ (محمد وسیم‘کراچی)
مشورہ:کولیسٹرول کم کرنے کیلئے یہ نسخہ بہت اکسیر ہے۔میتھی کےبیج،بڑی الائچی اور خشک پودینہ ہم وزن لے کر سفوف بنالیں ۔کھانے کے بعد آدھا چمچ یہ سفوف پانی کے ہمراہ لیتے رہیں۔آپ کا کولیسٹرول لیول بھی نہیں بڑھے گا اور آپ کو معدے‘ جگر اور دل کی کسی قسم کی بیماری بھی نہ ہوگی۔ اور آپ کو عمر بھر کیلئے کولیسٹرول کیلئے کوئی گولی بھی کھانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ کھایا پیا ہضم ہوگا‘ طبیعت ہروقت فریش اور ہلکی پھلکی رہے گی۔ یہ ٹوٹکہ پیٹ کے امراض میں مبتلا افراد بھی بنا سکتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں