محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دستوں(پیچش) کیلئے ایک مجرب نسخہ لکھ رہی ہوں‘ میرا آزمودہ نسخہ ہے‘ میری ایک ملنے والی نے بتایا تھا کہ اس کو دستوں کی بہت پرانی تکلیف تھی‘ بے شمار ادویات سے بھی آرام نہیں آرہا تھا‘ آخر ان کے والد کو کسی نے یہ آزمودہ آسان سا ٹوٹکہ بتایا۔ ٹوٹکہ یہ ہے۔ ھوالشافی: دو چمچ پیاز کا پانی نکال کر اس میں دو چمچ سفید سرکہ ملا کر مریض کو دیں‘ فوراً آرام آجائے گا۔ زیادہ سے زیادہ دو تین خوراکیں دیں‘ دستوں سے نجات مل جائے گی۔ میری ملنے والی نے کہا تھا کہ کام کا ٹوٹکہ ہے دوسروں کو بھی بتائیں۔ میری اپنی بیٹی کو یہ تکلیف ہوگئی تھی میں نے گھر میں پیاز کوٹ کر اس کا پانی نکال کر سرکے میں ڈال کر اپنی بیٹی کو دیا وہ فوراً ٹھیک ہوگئی‘ یہ میرا اپنے گھر کا نسخہ ہے‘ اس لیے لکھ رہی ہوں‘ دو چمچ پیاز کا پانی دو چمچ سرکہ۔ دیسی نسخہ ہے‘ بہت آسان بھی سب کے گھر میں پیاز ہوتا ہے۔ خلق خدا کو بہت فائدہ ہوگا۔ میرے لیے صدقہ جاریہ بنے گا۔ (ج،ر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں