محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تسبیح خانہ لاہور میں ہر جمعرات درس سننے ضرور جاتی ہوں‘ الحمدللہ! اس وقت ایمان تازہ ہوجاتا ہے جب درس سےپہلے یا بعد خواتین ایک دوسرے کو اپنی طبی و روحانی مشاہدات سناتی ہیں۔ میں بھی وہاں موجود تھی کہ میری ساتھی جو ہر درس میں میرے ساتھ بیٹھتی ہیں نے مجھے بتایا کہ میں نے عبقری رسالہ میں موٹاپا کو کم کرنے کیلئے ایک قہوہ کا نسخہ پڑھا۔ میں نے وہ قہوہ بنایا‘ اکیس دن لگاتار پیا‘ میرا بڑھا ہوا پیٹ کم ہوگیا ہے اس کے ساتھ جوڑوں کے درد کی وجہ سے کافی پریشانی تھی الحمدللہ وہ بھی ختم ہوگئی ہے۔ نسخہ یہ ہے ھوالشافی: عناب پانچ دانے‘ منقیٰ پانچ دانے‘ لونگ پانچ عدد‘ دارچینی دو بڑے ٹکڑے اور ایک عدد لیموں بڑے سائز کا اور اگر چھوٹے چھوٹے دو لیموں ڈال لیں تو زیادہ مزیدار بن جائے گا۔ دو کپ پانی ڈال کر لیموں کے علاوہ تمام چیزیں پانی میں ڈال دیں اور پکائیں جب ایک کپ پانی رہ جائے تو چھان لیں۔ منقیٰ کو بیج نکال کر کھالیں اور باقی چیزیں پھینک دیں پھر اس پانی میں لیموں نچوڑ کر پی لیں اگر چاہیں تو تھوڑا سا حسب ذائقہ شہد ملا سکتے ہیں۔ یہ ایک دن کی خوراک ہے۔ ان شاء اللہ بائیس ویں دن آپ حیران ہوجائیں گے لیکن ان 21 دنوں میں چاول ہرگز نہیں کھانے‘ ہر چیز بازار سے پچاس، پچاس روپے کی لے لیں۔ آسانی سے ہر چیز پنساری سے مل جائے گی۔ مستقل مزاجی اور پابندی سےاستعمال کرکے دعائیں لازمی دیں۔ (انیسہ توصیف‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں