Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری تالیفات اور ان کی وضاحت

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
چونکہ اس سے پہلے مختلف ادارے میری کتب شائع کرتے تھے اب اکثر کتب عبقری ادارہ شائع کررہا‘ مختلف اداروں نے بہت سے حوالے چھوڑ دئیے‘ یاد رکھیں! کتاب اگر حوالہ کے ساتھ ہو تو تحقیق‘ اور تالیف اگر حوالہ کے بغیر ہو تو سرقہ اور چوری شمار ہوتی ہے‘ اس لیے اب پھر سےمیں اپنی کتب کی غلطیاں خود نکال کر شائع کررہا ہوں تاکہ میری اور کتب کی اصلاح ہوتی رہے۔کتاب نمبر53:گھروں میں ابدی سکون اور خوشیو ں کا راز: آج گھروں میں خوشی نہیں‘ کیا سپلٹ اےسی‘ قالین‘ بڑی گاڑی‘ بڑا بنگلہ‘ ملازمین کی فوج‘ خوشیوں اور راحتوں کا ذریعہ بن سکتے ہیں؟اس کتاب کو تالیف کرنے کا مقصد معاشرے میں بڑھتی بے سکونی ہے‘ ہم سب کان کھول کر سن لیں خوشیاں اور راحتیں ان اصولوں پر عمل کرنے سے مل سکتی ہیں جو اصول اخلاق اور اعلیٰ اقدار کو روشن کریں۔ اس کتاب کے مطالعہ سے لوگوں کو گھروں میں ابدی سکون اور خوشیوں کے راز ملے اور بے شمار گھرانوں کے خوشیوں بھرے پیغام مجھے موصول ہوئے۔ اس کتاب کی تالیف میں جن محترم شخصیات کی تحریریں اور جن رسائل و میگزین سے مدد لی گئی ان کے نام درج ذیل ہیں:۔رضیہ حیدر۔وحیدالدین خان۔محمد علی چراغ۔زاہد صدیقی۔ میم الف۔ میاں محمداسلم۔ عمیرا بابری۔ پروفیسر ارشد۔ ذوالقرنین۔ قیصر عباس۔ حکیم سید منظورعلی۔ وکیل انجم۔ کرن سلطان۔ ارم پروین۔ عروج عالیہ۔ عرفان محمود۔ فریدالدین احمد۔ فدا احمد کردار۔ رؤف ظفر۔ثمینہ شعیب۔رسائل: حکایت۔ نفسیات زندگی۔ قومی ڈائجسٹ۔ ضیاء الحکمت۔ اردو ڈائجسٹ۔ ہمدرد صحت۔کچن۔ الحسنات۔ جنگ میگزین۔ انصاف اسپیشل۔ فرائیڈے اسپیشل۔ ڈالڈا کا دسترخوان۔
نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔(ایڈیٹر)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 511 reviews.