Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سائنس کے طالب علموں کیلئے آزمودہ عمل ہچکی ایک تکلیف دہ مرض اور دو ٹوٹکے اعصاب‘ پٹھوں‘ جوڑوں کے درد اور ہاضمہ کیلئے یہ پتے پاؤں کے نیچے رکھ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

دو رکعت نفل کی برکت
میرے کزن پروفیسر نجیب الرحمن ڈپلومہ ہولڈر ایک دن میرے ساتھ گفتگو فرما رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2010ء کو میں کالج میں انٹر تھا۔ کچھ کلاس فیلوز کا آپس میں جھگڑا ہوگیا۔ میں سارا دن کلاس والوں کی آپس میں صلح کرواتا رہا۔ شام کو جب میں اپنے کمرے میں داخل ہوا تو میرے کچھ کلاس فیلوز مجھے کہنے لگے۔ بھائی جان ہمارا کل ٹیسٹ ہے۔ آپ نے تو آج تیاری بھی نہیں کی ہے حالانکہ آپ روزانہ کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں سب سے اچھے نمبر لیتے ہیں۔ میں نے جواب دیا ۔ یار آج تو میں تھک گیا ہوں سارا دن لڑکوں کیساتھ مغز خوری کر کے ان شاء اللہ عشاء کی نماز کے بعد مطالعہ کروں گا۔ کزن کہتے ہیں کہ میں عشاء کی نماز پڑھ کر فزکس کے نمیریکل کرنے بیٹھ گیا۔ سات آٹھ سو نمیریکل میں نے ایک گھنٹہ میںتیار کرلیے۔ لیکن ایک نمیریکل نے مجھے مشکل میں ڈال دیا۔ میں نے بھی عزم کرلیا کہ اس کو بھی حل کر کے چھوڑوں گا۔ اسی نمیریکل کو کرتے کرتے ڈیڑھ گھنٹہ ہوگیا پھر بھی اس نمیریکل کا کلیہ میرے ذہن میں نہ آیا۔ پھر میں نے سوچا کیوں نہ میں دو رکعت نفل برائے حاجت پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگ لوں۔ میں نے دو رکعت نفل برائےحاجت پڑھے پھر اللہ سے دعا مانگی۔دعا مانگتے وقت فوراً کلیہ میرے ذہن میں آگیا۔ جو سوال ڈیڑھ گھنٹہ سے حل نہیں ہورہا تھا وہی سوال چند سیکنڈوں میں حل ہوگیا۔ یہ صرف دو رکعت نفل برائے حاجت پڑھنے کی وجہ سے ہوا۔ کزن فرما رہے تھے کہ جب بھی مجھے کوئی مشکل پیش آتی ہے تو میں دو رکعت نفل حاجت پڑھ کر اللہ کے حضور دعاگو ہوتا ہوں تو اللہ تعالیٰ کرم فرما دیتے ہیں۔ میری مشکل ٹل جاتی ہے۔ میرے دوست محمد آصف گلاب صاحب نے مجھے ایک وظیفہ بتایا تھا۔ وہ وظیفہ میں عبقری کی نذر کرتا ہوں۔ انہوں نے فرمایا جب بھی آپ کو کسی حکمران یا آفیسر سے کوئی کام پیش آئے یا کوئی آفیسر آپ کے ساتھ سخت رویہ رکھتا ہوتوبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 21بار پڑھ کر دور سے آفیسر کو پلا دیا کریں۔ انشاء اللہ آفیسر شفقت کی نگاہ سے آپ کی طرف دیکھے گا اور خوش اخلاقی سے پیش آئے گا۔(حکیم فاروق، چڑھوئے والا سنانواں)
ہچکی ایک تکلیف دہ مرض اور دو ٹوٹکے
قارئین!ہچکی لگنا ایک تکلیف دہ مرض ہے‘ ہچکی آنے سے سارا بدن ہل کر رہ جاتا ہے‘ ہچکی سے جوڑ جوڑ دکھنے لگتا ہے‘ اس مرض کیلئے دو آسان ٹوٹکے حاضر خدمت ہیں‘ جتنا ہوسکے مریض کو ملائی کھلائیں شفاء ہوگی۔ دوسرا ایک شاپر لے لیں مریض اس کو اپنے منہ کے آگے رکھ لے اور اس میں سانس خارج کرے‘ پانچ دس منٹ کےبعد شاپر منہ سے ہٹالے اور پھر منہ کے آگے کرلے‘ کافی دفعہ ایسا کرنے سے ہچکیاں رک جاتی ہیں۔ یہ آزمودہ نسخہ ہے۔ جس خاتون نے بتایا خود اس کے دو بیٹیوں کو ہچکی کی بیماری لگ گئی تھی کسی نے انہیں یہی دو ٹوٹکے بتائے تھے جس کے کرنے سے انہیں آرام آیا تھا۔
شریر لوگوں کا ہجوم منتشر کرنے کیلئے: بعض شرپسند لوگ کسی سے جھگڑا اور دنگا فساد کرنے کیلئے اکٹھے ہوتے ہیں یا غلط محفل برپا کرنے کیلئے مجمع بناتے ہیں‘ شریف لوگوں کو تنگ کرنے‘ کسی ناجائز قبضہ کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں‘ ان کو بکھرنے اور منتشر کرنے کیلئے مندرجہ ذیل مبارک کلام اکثیر درجہ رکھتا ہے۔ وَ خَشَعَتِ الْاَصْوَاتُ لِلرَّحْمٰنِ فَلَا تَسْمَعُ اِلَّا ہَمْسًا ﴿طٰہٰ108﴾(فاران ارشد بھٹی‘خان گڑھ)
اعصاب‘ پٹھوں‘ جوڑوں کے درد اور ہاضمہ کیلئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ماہنامہ عبقری باقاعدگی سے پڑھتا ہوں۔ اس کے علاوہ آپ کی تقریباً تمام کتب میرے مطالعہ میں ہیں‘ آپ کی ایک کتاب ’’میرے طبی رازوں کا خزانہ‘‘ جو کہ میں نے دفتر ماہنامہ عبقری لاہور سے منگوائی۔ یہ کتاب واقعی ہی طبی خزانہ ہے۔ اس میں ایسے ایسے راز چھپے ہیں کہ پڑھ کر انسان دم بخود رہ جاتا ہے۔
ادارہ عبقری کی پرنٹ شدہ کسی کتاب میں میں نے درج ذیل نسخہ پڑھا۔ اور پڑھ کر ایک انتہائی دبلے پتلے لڑکے کو وہ نسخہ بنا کر دیا۔چند ہفتے استعمال سے ہی وہ لڑکا اب تھوڑا موٹا ہوگیا ہے‘ اس کے گال بھی بھر گئے ہیں اور چہرے پر سرخی آگئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ نسخہ اعصابی طاقت‘ پٹھوں کی مضبوطی‘ جوڑوں کے درد‘ ہاٗضمے کو بہترین کرنے ‘ کمرکے درد اور خون صاف کرنے کیلئے بہت ہی بہترین ہے۔ وہ نسخہ درج ہے:۔
ھوالشافی: ادرک خشک‘ ریوند چینی‘ میٹھا سوڈا‘ ہموزن لیکر ریوند اور ادرک نہایت باریک پیس کر سوڈا بعد میں ملا کر کسی ڈبہ میں محفوظ رکھیں۔ نمی اور ہوا سے بچائیں تاکہ سوڈا نمی نہ چھوڑ دے۔ آدھا چمچ ہر کھانے کے بعد استعمال کریں۔ یہ نسخہ اب تک بے شمار آزما چکے ہیں اور اس کا رزلٹ بہت ہی بہترین ہے۔
حاملہ خواتین کیلئے خاص وظیفہ:میرے دوست کی اہلیہ حمل سے تھیں‘ ایک دن ملا بڑا مایوس ہوکر کہنے لگا یار میں تو ادویات لا لا کر تھک چکاہوں‘ ہر دوسرے دن میری اہلیہ کی طبیعت خراب ہوجاتی ہے۔ میں نے اسے اللہ تعالیٰ کے تین نام اَلْمَالِکُ اَلْقُدُّوْسُ اَلسَّلَامُ سارا دن کھلا پڑھنے اور قرآن پاک کی پانچ سورتیں اور چھ بسم اللہ یعنی جب پانچ سورتیں ختم ہوجائیں تو آخر میں پھر ایک مرتبہ بِسْمِ اللہ مکمل پڑھنی ہے۔ انہوں نے یہ عمل کرنا شروع کردئیے۔ کچھ دن بعد ملے کہنے لگے کہ جب سے یہ عمل میری اہلیہ اور میں نے کرنا شروع کیا ہے میری میڈیکل سٹور کے چکروں سے جان چھوٹ گئی ہے۔ (محمدرئیس قادری‘ کراچی)
خارش کا علاج صرف ہمت والے کریں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کالج لائف سے مجھے مالش کرانےکا شوق تھا‘ میرا مالشی موجود نہ تھا‘ کسی اور کو پکڑا‘ وہ کسی خارش زدہ کی مالش کرکے آیا تھا۔ مجھے خارش کی بیماری ہوگئی‘ کھجلی کرکر کے میرا بُرا حال ہوگیا۔ میرے ایک دوست نے مجھے خارش کرتے دیکھا‘ بولا دکان پر آؤ دوائی لے لو‘ ان شاء اللہ افاقہ ہوگا۔اس نے مجھے چھ عدد گولیاں دیں اور کہا کہ پہلے دن گرم پانی کے ساتھ دو گولیاں کھالو‘ نرم غذا کھانی ہے‘ موشن آئیں گے‘ گھبرانا نہیں‘ اس دوائی نے تو میرے ’’وٹ‘‘ نکال دئیے‘ اگلے روز گولی ایک کردی۔ مگر میں حیران رہ گیا نہ کوئی کریم لگائی‘ نہ مالش نہ کوئی بڑا نسخہ صرف چند گولیاں کھائیں اور مجھے خارش سے نجات مل گئی۔
میں بھاگا بھاگا گیا اور اس سے نسخہ مانگا۔ اس نے کہا۔ ھوالشافی: آدھ چھٹانک جمال گوٹہ (جبو لوٹا) اس کی گری نکال لیں‘ گری سفید ہو‘(اگر گری سیاہ ہوگی تو اس کو ہرگز استعمال نہیں کرنا وہ پرانی ہوگی وہ ہرگز نہیں لینی) دیسی لیموں ڈیڑھ پاؤ یا چائنہ لیموں آدھا کلو لے کر ان کا رس نکالیں۔ اب بیجوں کو کھرل کرتے جائیں‘ اگر گول دائرہ میں کھرل کروگے دوائی اثر تو کرے گی مگر ساتھ چکر بھی آئیں گے‘ اگر آگے پیچھے کھرل کروگے تو الٹی آئے گی صرف پیچھےسے آگے کو کھرل کرنا ہے۔ کھرل کرتے رہیں‘ جب بیج اس قابل ہوجائیں کہ گولیاں بن جائیں تو چنے کے برابر گولیاں بنا کر سکھالیں۔ کسی شیشی میں محفوظ کرلیں‘ دوران علاج کھچڑی دہی کے ساتھ کھانی ہے‘ خارش ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی۔
موہکے ختم کرنے کیلئے: موہکے ختم کرنے کیلئے دن رات کھلا جب یاد آئے موہکوں پر اپنا لعاب لگاتے رہیں‘ ایک مہینہ کے اندر جھڑ جائیں گے۔اس کے علاوہ ہومیوپیتھک دوائی تھوجا1000 جرمنی ‘ صبح نہار منہ پانی چمچہ میں پانچ قطرے یَاشَافِیْ کہہ کر پی لیں۔ موہکوں سے نجات ملے گی۔ آزمودہ۔ دوران علاج خوشبو کا استعمال ممنوع‘ کچا پیازلہسن ممنوع ہے
چیپ اسٹک بنانے کا طریقہ: ایک عدد مشک کافور پوری ڈلی‘ پانچ دس روپے کی بغیر خوشبو کیلئے جیل ویزلین‘ کافور کو باریک پیس کر ویزلین میں مکس کرلیں۔ ہونٹ پھٹے ہوں‘ رات کو لگائیں۔ صبح کو آرام آجائے گا۔ اس کے علاوہ ناف میں لگائیں ناک کے نتھوں میں لگائیں بے شمار امراض سے نجات پائیں۔مسوڑھوں کے مسائل سے نجات: میں مسوڑھوں کے امراض کی وجہ سے بہت پریشان تھا‘ بہت مہنگے مہنگے ماؤتھ واش استعمال کیے‘ مگر افاقہ نہ ہوا۔ مجھے کسی نے بتایا کہ جامن کا درخت دیکھیں‘ روزانہ صبح اس کی چار سے چھ عدد ایسی کونپلیںجو ابھی پھوٹ رہی ہوتی ہیں انہیں اتار کرپان کی طرح چباتے جائیں‘ منہ سے پانی جاری ہوجائے گا۔ تمام گندا مواد نکل جائے گابعد میں کلی کرلیں۔ دو چار دن عمل کرنےسے بالکل آرام آجائے گا۔ آزمودہ ہے۔ دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ (طاہرعلی‘ لاہور)
شوگر اور معدہ کے امراض میں مبتلا افراد کیلئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس مرض شوگر کے لیے ایک ٹوٹکہ ہےجو کہ مجھے کسی نے دیا تھا اور بہت سے لوگوں پر آزمایا بھی‘ شوگر جتنی بھی زیادہ ہوجائے تو قسط تلخ آدھ چائے کا چمچ پانی کے ساتھ کھالیں‘ فوراً شوگر نارمل ہوجائےگی۔ یہ آزمودہ ہے واقعی اس طرح ہوتاہے۔
اس کے علاوہ آک کے پودے کے پتے پاؤں کے نیچے جوتے میں رکھ لیں یا جرابوں میں رکھ لیں‘ اس سے شوگر کنٹرول رہتی ہے۔ یہ بھی آزمودہ ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ پاؤں اور ٹانگوں کا درد ٹھیک ہوجاتا ہے۔ یہ بھی میں نے آزمایا ہوا ہے۔رسالہ عبقری میں معدہ کے امراض کیلئے ایک نسخہ پڑھا‘ بنایا بہت ہی لاجواب تھا۔ ھوالشافی: دارچینی‘ سونٹھ اور میٹھا سوڈا یہ تینوں چیزیں ہم وزن لے کر پیس کر محفوظ کرلیں۔ صبح، دوپہر، شام ایک چھوٹا چمچ چائے والا سادہ پانی کے ساتھ کھالیں۔ ہم نے یہ بنایا اس سے بے شمار لوگوں کو فائدہ ہوا۔ میرے شوہر تو جس کا سنتے ہیں کہ اس کو معدہ کا مسئلہ ہے اس کو یہ دوا تیار کرکے دے دیتے ہیں‘ لوگوں کے معدہ کے جتنے بھی مسائل تھے اس نسخہ سے حل ہوگئے۔ بلڈپریشر کیلئے میرے شوہر صاحب لوگوں کو عبقری دواخانہ کی دوا ’’فشاری‘‘ دیتے ہیں جس کی پہلی ہی خوراک سے مریض ہشاش بشاش اور تندرست ہوجاتا ہے۔ بلڈپریشر‘ ٹینشن اور ڈیپریشن کیلئے بڑی لاجواب دوا ہے۔ (طاہرہ‘ پشاور)
اگر’’برکت والی تھیلی‘‘ نہ ہوتی تو بھوکا مرجاتا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تسبیح خانہ لاہور میرے لیے ایسے ہے جیسے مرتے ہوئے مریض کیلئے زندگی‘میں گزشتہ ایک سال سے ڈگری لیے ہوئے نوکری کیلئے دھکے کھارہا تھا‘ مگر مجھے کوئی نوکری نہیں ملی‘ بعض اوقات حالات ایسے ہوجاتے کہ تسبیح خانہ آنے کیلئے بھی پیسے نہیں ہوتے‘ آپ نے درس میں ایک مرتبہ لقد جاء کم۔۔۔ والی آیت کا وظیفہ بتایا‘ میں وہ کررہا ہوں اور اس کے ساتھ عبقری دواخانہ سے میں نے برکت والی تھیلی بھی لی اور اس پر بھی صبح و شام 129 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھتا ہوں اور جب بھی پیسے رکھتا یا نکالتا ہوں ایک مرتبہ بمع تسمیہ سورۂ کوثر پڑھ کر دم کرتا ہوں۔ بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے‘ ایک چھوٹی سی نوکری بھی مل گئی ہے‘ میں ایک ہاسٹل میں رہتا ہوں اورکالج میں پڑھتا ہوں‘ دس ہزار میری تنخواہ ہے‘ جس میں سے 7500 میرے ہاسٹل اور کھانے کا خرچہ ہے‘ باقی مجھے نہیں معلوم میرا پورا مہینہ کیسے گزر جاتا ہے‘ اگر برکت والی تھیلی نہ ہوتی تو میں بھوکا مرجاتا‘ آپ کا درس ہر تسبیح خانہ لاہورمیں آکر سنتا ہوں‘ لوگوں کو جیسے عید کا انتظار رہتا ہے مجھے اسی طرح جمعرات کا انتظٓار ہوتا ہے‘ زندگی میں بہت تبدیلی آئی ہے‘ سب سے بڑی بات کہ مجھے اب روحانی سکون ہے۔ (احمدرضا ملک‘ جھنگ سٹی‘ حال مقیم لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 510 reviews.