محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میاں بیوی میں محبت کی کمی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اگر نماز کی ادائیگی کیلئے وضو کمزور ہوگا تو گھریلو جھگڑے زیادہ ہوں گے‘ اگر وضو بالکل صحیح اور مکمل ہوگا تو محبت بڑھے گی۔ آزمودہ ہے۔!
میرا معدہ خراب اور سستی چھائی رہتی تھی مگر اب میں روزانہ ایک چمچ شہد اور 7 عدد کھجوریں نہار منہ کھاتا ہوں‘ معدہ کی تکلیف سے نجات اور چست رہتا ہوں۔ اس کے علاوہ کھانا کھانے کے بعد تین مرتبہ سورۂ قریش پڑھتا ہوں‘ معدہ کی ہر تکلیف ختم ہوگئی۔ ایک شخص نے مجھے جھوٹے مقدمہ میں پھنسا دیا‘ میں نے مسلسل حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھا‘ الحمدللہ مقدمہ سےبری ہوگیا۔ (مشتاق علی‘ نوشہرہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں