محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہمارے گھر میں جنات نے اودھم مچا رکھا تھا‘خاص طور پر میری چھوٹی بیٹی کی زندگی اجیرن بنا رکھی تھی‘ مگر عبقری رسالہ میں سے پڑھ کر ہم نے جنات سے نجات کیلئے موتی مسجد (شاہی قلعہ لاہور) میں جاکر نوافل ادا کیے اور خصوصی دعاکی۔ جب ہم موتی مسجد سے واپس آئے تو جنات نے گھر میں اتنا طوفان مچایا کے میرے گھر سے تمام ملازم بھا گ گئے۔ مگر اس وقت ہماری حیرانی انتہاء کو پہنچ گئی کہ جب موتی مسجد سے آئے جنات نے میرے گھر میں گھسے جنات کو مار مار کر بھگادیا۔ پھر ہم نے گھر میں موتی مسجد کیلئے نفل پڑھنا شروع کیے تو وہ گھر والے جنات بہت روتے تھے کہ نہ پڑھو۔نوافل کا طریقہ: دو رکعت نوافل کی نیت کرکے سورۂ فاتحہ پڑھیں تو جب ایاک نعبدو ایاک نستعین پر آئیں تو لگاتار یہی لفظ کی تکرار جتنی دیر ہوسکتی ہے کریں اور پھر دوسری رکعت میں بھی اسی طرح پڑھ کر سلام پھیرلیں۔ (ج۔ش)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں