محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنے رشتہ کی وجہ سے بہت پریشان تھی میرے رشتہ کی وجہ سے ہی میرے والدین بیمار رہنا شروع ہوگئے تھے‘ پھر ہمیں کسی مخلص نے ماہنامہ عبقر ی رسالہ کا بتایا‘ ہم نے رسالہ لیا‘ اس میں سے پڑھ کر ہمیں اسم اعظم کے روحانی دم( جو ہر ماہ تسبیح خانہ لاہور میں ہوتا ہے) کا معلوم ہوا۔پہلی مرتبہ میری والدہ اکیلی لاہور میں جاکر اسم اعظم کا روحانی دم کروا کر آئیں۔ انہیں بہت فائدہ محسوس ہوا۔ جب دوسری مرتبہ دم کی تاریخ ماہنامہ عبقری رسالہ سے معلوم ہوئی تو مقررہ تاریخ پر میری والدہ مجھے خاص طور پر ساتھ لے کر گئیں کیونکہ میرے رشتہ کی بندش ختم نہیں ہورہی تھی۔میں نے اسم اعظم کا روحانی دم ابھی پہلی مرتبہ ہی کروایا تھا کہ اسی ماہ میرا رشتہ طے ہوگیا۔ میری والدہ کی خوشی کاتو کوئی ٹھکانہ ہی نہ تھا۔ دوسرا فائدہ یہ ہوا کہ میرے بھائی شارجہ گئے ہوئے تھے وہاں ان کے پاسپورٹ کا مسئلہ بن گیا‘ اسم اعظم کا روحانی دم اپنے بھائی کی نیت کرکے کروانے سے یہ مسئلہ بھی حل ہوگیا۔ اس کے علاوہ عبقری رسالہ میں سےد یکھ کر ہم نے یَاقَہَّارُ کا ورد کھلا پڑھا ہمارے کافی مسائل حل ہونا شروع ہوگئے۔ایک مرتبہ آنے میں یہ فائدہ ہوا۔ اب میں اور میری امی ہر دم میں شرکت کررہے ہیں۔ (زونیرہ‘ پتوکی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں