Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

امراض قلب اور ڈیپریشن سے نجات دماغی کام کرنے والے پریشان نہ ہوں! کالے جادو کا آخری وار ختم اور اپنا گھر پانے کیلئے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

امراض قلب اور ڈیپریشن سے نجات
قرآن پاک نے اپنے آپ کو سینہ کے تمام مسائل کیلئے شفاء قرار دیا ہے‘ بزرگان سلف نے سورۂ حجر کی 97،98،99 آیات کو دل کی بیماریوں کے لیے خصوصی طور پر مفید قرار دیا ہے۔ مریض کو چاہیے کہ وہ صبح و شام یہ تین آیات اول و آخر درود شریف کے ہمراہ تین مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے اگر مریض کی حالت خراب ہو توکوئی عزیز پڑھ کر اس کی چھاتی پر د م کرسکتا ہے۔ماہرین امراض قلب اس بات پر متفق ہیں کہ ذہن پر بوجھ‘ غم اور تفکرات دل کے دورہ کے سبب بن سکتے ہیں۔ نبی اکرم ﷺ نے کچھ ایسے متبرک کلمات مرحمت فرمائے ہیں جن کو پڑھ کر ہم بیماریوں اور تکالیف سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: جس کو غم‘ فکر اور پریشانیاں گھیرلیں اسے یہ الفاظ بار بار پڑھنے چاہئیں۔ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ ۔ یہ کلمہ 99 بیماریوں کی دوا ہے سب سے کم دوا یہ ہے کہ اس کے پڑھنے والے کو رنج و غم نہیں ہوتا۔ (حاکم)
یہ کلمہ ہر بیماری سے نجات دلاتا ہے‘ خصوصاً ڈیپریشن اور دل کی بیماریوںمیں اکسیر کا درجہ رکھتا ہے اس کا کثرت سے ورد کرنا انتہائی خیرو برکت کا باعث ہے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ کو جب کبھی کرب یا پریشانی ہوتی تھی تو کہا کرتے۔ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ(ترمذی)۔ قبولیت دعا اور حصول راحت کیلئے نہایت کارآمد کلمہ ہے اس کے ورد سے ہر بیماری سے شفاء نصیب ہوتی ہے۔ چکنائی‘ بسیار خوری اور ذہنی دباؤ سے پرہیز کرتے ہوئے اور آپ کے مرحمت کیے ہوئے طبی تحائف اور بتائے ہوئے متبرک کلمات کا ورد نہ صرف دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور اگر خدانخواستہ کوئی بیمار ہوجائے تو ان تحائف سے استفادہ کرتے ہوئے شفاء حاصل ہونا ایک یقینی امر ہے۔کلونجی‘ قسط شیریں: ان کالے دانوں میں تمہارے لیے موت کے علاوہ ہر بیماری سے شفاء ہے‘‘ جدید تحقیقات سے یہ معلوم ہوا ہے کہ کلونجی کھانے سے خون کی نالیوں پر جمی ہوئی آلائشیں اتر جاتی ہیں‘ کلونجی خون میں پائے جانے والے ناپسندیدہ عناصر کو دور کرتی ہے۔ ایک غیرملکی ماہر قلب کا کہنا ہے کہ دل کے عضلات کو صرف ایک دوائی براہ راست تقویت دے سکتی ہے اور وہ ہے قسط شیریں۔ نبی اکرم ﷺ نے اس دوائی کو جراثیم اور متعدد ناقابل علاج بیماریوں میں استعمال فرما کر مریض کو تندرست کرکے دکھایا۔ کلونجی 100 گرام‘ قسط شیریں 25 گرام۔ ان ادویہ کو پیس کر چھان کر ملالیں۔ آدھا چائے کا چمچ ناشتہ کے بعد۔ (ام احمد)
طالب علم‘ استاد اور ذہنی کام کرنے والے پریشان نہ ہوں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ نے ایک مرتبہ کراچی میں ایک عمل بتایا تھا اور پھر خط کے ذریعے مجھے اجازت بھی دی وہ عمل یہ ہے: جو فرض نمازوں کے درمیان نوافل ہوتے ہیں ان میں اس ترتیب سے پڑھنا ہے:۔ سورۂ الم نشرح پہلی رکعت میں‘ سورۂ فیل دوسری رکعت میں۔ مجھے خود اس عمل سے بہت فائدہ ہوا‘ شاندار حافظہ‘ وقت کی برکت اور حافظے کیلئے تو انتہائی لاجواب ہے۔ میں اب ہر کسی کو بتاتا ہوں۔ عبقری کے قارئین بھی اس عمل کو پھیلائیں اور ساری امت کی نیت سے کریں اور اس سیاہ کار کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔مسواک سے پائیں رعب و دبدبہ: مسواک تو سنت رسول ﷺ ہے یہ فوائد سے خالی کیسے ہوسکتی ہے؟ میں نے مسواک سے جہاں اور کئی فوائد پائے وہیں میں نے رعب و دبدبہ بھی اسی سے پایا ہے۔ میں ایک ٹیچر ہوں اور طالب علموں پر رعب رکھنا ‘ یہ ہر ٹیچر کو کرنا پڑتا ہے۔ ایک مرتبہ میں نے عبقری میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے کالم میں مسواک کو جیب میں رکھنے اور ہروقت مسواک کرنے کے فوائد پڑھے جس میں کئی فوائد کے ساتھ ساتھ یہ فائدہ بھی شامل تھا کہ اس کو جیب رکھنے سے دوسروں پر رعب و دبدبہ قائم ہوجاتا ہے۔ مزید شیخ الوظائف بھی اپنے دروس میں اکثر فرماتے ہیں کہ ہروقت مسواک جیب میں رکھنے سے برکت کبھی ختم نہیں ہوتی۔ جیب میں مسواک رکھنے سے رعب و دبدبہ واقعی قائم ہوجاتا ہے۔ مسواک کی الٹی سائیڈ اگر آنکھوں پر سلائی کی طرح لگائیں تو نظروں کی حفاظت ہوتی ہے۔ بارہا کا مشاہدہ ہے‘ کریں اور دوسروں کو بھی بتائیں۔ سچ ہے اعمال میں ہی پلنے‘ بننے اور بچنے کا راز ہے۔ (محمدارسلان‘ کراچی)
کپڑوں پر لگے سخت داغ کیسے اتاریں؟
کمالیہ کاخالص کھدر بہت مشہور ہے۔ میں نےاپنے شوہر کیلئے سفیدکھڈی کے کھدر کا سوٹ بہت شوق سے سلوایا ۔ یہ سوٹ میرے ہمسفر (شوہر) ایک شادی کی تقریب پر پہن کر گئے کھانا کھارہے تھے کہ قریب سے بچہ سالن کا ڈونگہ لے کر گزرا تو رش کی وجہ سے اس بچے کو جو دھکا لگا تو ڈونگہ ہاتھ سے چھوٹ گیا اور سالن ہمسفر(شوہر)کے سوٹ پر گرا خود ہی سوچیے اس قدرمہنگا سوٹ اور اس پہ ہلدی اور چکنائی کے پیلے نشان لگ گئے ہوں۔ میرے ہمسفر (شوہر)نے اپنے سوٹ کی جو کیفیت دیکھی تو میرج ہال سے گھر آگئے۔ انہیں دوسرا سوٹ دیا، وہ سفید کھدر کا سوٹ بغیر دھوئے دھوپ میں پھیلا دیا تاکہ ہلدی کا رنگ اڑ جائے تیز دھوپ میں تین چار روز وہ سوٹ سوکھتا رہا جب دھوپ نے ہلدی کا رنگ چوس لیا تو وہ سوٹ اٹھایا اور سرف سے دھو ڈالا یوں سوٹ بالکل شفاف ہوگیا۔ قدرت نے سارے انتظام ہمارے لئے کئے ہیں مگر ہماری سوچ بہت محدود ہے۔ عموماً کپڑوں پر مختلف رنگ لگ جاتے ہیں رنگ اتارنے کیلئے جس کپڑے پہ رنگ لگ گیا ہے تو کسی برتن میں ٹاٹری اور سرف دونوں ہموزن لیں‘ اب دونوں کو ملالیں کپڑا بھگو لیں اب یہ دونوں اشیاء یعنی سرف اور ٹاٹری اس کپڑے پر ڈال کر خوب ملیں رنگ اُتر جائے گا۔انار اور فالسے کا رنگ لگ جائے تو بنا دھوئے ہوئے کپڑے دھوپ میں ڈالیں رنگ اتر جائے تو دھوپ سے اتاریں۔ شرط یہ ہے دھوپ تیز ہونی چاہیے۔
کالے جادو کا آخری وار ختم کرنے کیلئے
ماہنامہ عبقری میگزین پڑھیں اور بانٹیں
اب ایک خاتون کا واقعہ سناتی ہوں اس خاتون کی بیٹی پر جادو ہوا یہ خاتون بے شمار لوگوں کے پاس گئیں مگر مسئلہ حل نہ ہوا گھر پہ سخت جادو کیا گیا تھا کہ ان کی بیٹی اس گھر سے چلی جائے۔ نیا گھر بنایا تو ان کی جیٹھانی نے ان سے بیر باندھ لیا اور قسم کھا کر کہا میں بھی تیری بیٹی پہ ایسا جادو کروں گی یہ اس گھر میں کبھی نہیں بسے گی‘ وہ خاتون بے حد پریشان تھیں۔ ایک دن وہ میرے پاس آئیں میں نے انہیں انمول خزانہ کا کتابچہ دیا(انمول خزانہ دفتر ماہنامہ عبقری یا کسی بھی عبقری کے ایجنسی ہولڈر سے مل جاتا ہے) اور کہاگھر کے جتنے افراد ہیں وہ یہ پڑھیں۔ وہ انمول خزانہ لے کر چلی گئیں پھر تقریباً ایک برس بعد وہ واپس آئیں۔ ناچیز گھر پر ہی تھی وہ آئیں اور آکر میرے پاس بیٹھ گئیں۔ یوںگو یاہوئیں اور عجیب و غریب واقعات بتائے۔میرے گھر میں کبھی کالی بلی آتی‘ کبھی سانپ بن جاتی ‘کبھی شیر جتنی موٹی ہو جاتی تین قسم کے روپ دھارتی ‘ میرےبچے اورمیری بیٹی ڈر جاتی۔ اچانک دیوار پھٹ جاتی کبھی گھر میں آگ لگ جاتی نیا گھر بنا اور اس میں پانی رسنے لگا ‘کپڑے بھیگ جاتے اس میں پانی آنے لگا بکسوں میں رکھے کپڑے بھیگ جاتے بدبودار ہو جاتے۔
کھانے میں کیڑے ہو جاتے‘ کون کون سی آزمائشیں بتائوں جو میری بیٹی پہ نہیں آئیں تو اس پر شادی کی بندش تھی شوہر پر جادو تھا آخر میں ناچیز سے کہنے لگیں وہ جو آپ نےدو انمول خزانے دیئے اس نے تو ہمارے سارے دکھ ہی مٹا دیئے۔ انمول خزانہ گھر کے تمام افراد نے پڑھا جنونیوں کی طرح پاگل بن کے پڑھا ‘بچے بڑے کوئی بات بھی نہ کرتے صرف خزانہ پڑھتے ‘ایک سال میں ان سب نے لاکھوںمیں پڑھا اور پڑھتے رہے۔ جادو ٹوٹا ، بندش ختم ہوئی، مکان کا نظام صحیح ہوا غرض ہر دکھ ختم ہوا۔ ان کی تین بچیوں کی شادی ہوگئی اور تمام مسائل حل ہوئے۔ایک خاتون ان کے تین بچے تھے وہ بے حد مقروض تھیں‘ بے شمار مسائل تھے ان سے بھی یہ ہی کہا اور انمول خزانہ کتابچہ دیا اس کو پڑھیں اور ماہانہ عبقری میگزین لیا کریں اور اسے حسب توفیق بانٹا کریں۔ انہوں نے دونوں باتوں پر عمل کیا۔ وہ کوہاٹ کی تھیں بذریعہ فون سالوں بعد بات کی‘ اب ان کا مسئلہ یہ تھا جو انہوں نے بتایا رات کو خواب دیکھا لیکن وہ جاگ رہی تھیں‘ ایک عورت اور مرد آئے ان کی عجیب شکلیں تھیں‘ وہ دونوں مجھے بلا رہے تھے میں ڈر گئی‘ اس مر د نے میری کمر پر تھپڑ مارا اور مسلسل ہلاتے رہے آئو ہمارے ساتھ رقص کرو‘ میں نے سامنے کی طرف دیکھا تو ایک بہت بڑا ہال تھا اس پر قالین بچھا ہوا تھا اور رسیاں تھیں‘ ان رسیوں پر نوجوان لڑکیاں رقص کررہی تھیں ان کے ایک جیسے لباس تھے اور جسامت بھی ایک جیسی تھی یہ سب کچھ دیکھا اور گھر آگئی‘ میری آواز بھی بند ہوگئی اتنا خوف تھا ان عورتوں اور مرد نے مجھے بہت تنگ کیا۔ کچھ دیربعد میرا چھوٹا بیٹا رویا تو میں اسے چپ کرانے اٹھ گئی میں نے انہیں حصار کا طریقہ بتادیا پھر ان کے پاس وہ مخلوق کبھی نہ آئی۔ ایک خاتون جو کرائے پر رہا کرتی تھیں انہیں اپنے گھر کی بے حد آرزو تھی۔ مگر بوڑھی ہوگئیں مگر اپنا ذاتی گھر نصیب نہ ہوا۔ انہیں انمول خزانہ دیا۔ اس کے پڑھنے سے انہیں ذاتی گھر نصیب ہوا بلکہ اب ایک گھرانہوں نے کرائے پر دیا ہوا ہے۔ انمول خزانہ انسان کو اتنا کچھ دیتا ہے تو آپ پھر دربدر کیوں پھرتی ہیں۔(ذکیہ اقتدار، بہاولنگر)
میں نے ان نسخوں سے بہت کمایا مگر اب نہیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماشاء اللہ عبقری میں چھپنے والے تمام مضامین مخلوق خدا کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوتے ہیں اور تمام لوگوں کو یکساں فائدہ پہنچ رہا ہے اللہ تعالیٰ آپکی اس کاوش کو قبول فرمائے آپکے حکم پر بندہ ناچیز بھی رسالہ عبقری کیلئے کچھ نہ کچھ لکھتا رہتا ہے اور آپ مہربانی فرما کر ہماری تحریر کو چھاپ دیتے ہیں آپکی زرہ نوازی ہے۔ مطب پر ہر قسم کے مریض آتے ہیں گزشتہ دنوں ایک ایسا مریض آیا جو کہ بہت ہی زیادہ پریشان مالی طور پر بھی اور صحت کے اعتبار سے بھی ڈاکٹروں کے پاس جاتا ہے تو وہ آپریشن بتاتے ہیں اور آپریشن کے بعد بھی گارنٹی کوئی نہیں۔ حکیموں کے پاس اسکا علاج نہیں انتہائی مایوس بلکہ مایوسی کی انتہا کو چھو چکا تھا اپنا مرض بتاکر کہنے لگا سب حکیموں سے دوائی لے لی لیکن شفاء نہیں ملی مجھے کہنے لگا کیا اس کا آپ کے پاس کوئی حل ہے میں نے جواب ہاں میں دیا تو وہ خوشی سے جھومنے لگا مجھے کہنے لگا دوائی کی قیمت بھی دوں گا اور انعام بھی دونگا۔ اس کی بیماری جس کو بھگندر کہتے ہیں اس مرض میں مبتلا تھا۔ الحمد للہ! اس کو سفوف رحمت جو کہ ہمارے مطب میں خاص علاج ہے اس علاج کا ہزاروں لوگوں کو فائدہ ہوا اور ہورہا ہے جو نسخہ ماہنامہ عبقری کے پڑھنے والوں کیلئے خاص تحفہ ہے اور قدرت کا عظیم عطیہ ہے کبھی بھی خطا جانے والا نسخہ حاضر خدمت ہے۔ بنائیں لگائیں اور دعا خیر میں یاد رکھیں۔ھوالشافی: تخم سلیارا، چاکسو، سونف، اجوائن ہموزن تمام ادویات کو علیحدہ علیحدہ باریک پس لیں بس تیار ہے خوراک آدھی چمچ ہمراہ پانی دس یا پندرہ یوم میں مکمل آرام آجاتاہے ایک ماہ تک کھلائیں تو کچھ ہی عرصہ کے بعد وہ نوجوان آیا خوشی سے میری پیشانی پربوسہ دیا اور خوب دعائوں اور انعام سے نوازا۔
دوسرا نسخہ: جس سے مجھے بہت ہی مالی فائدہ ہوا اور ہورہا ہے وہ بھی حاضر خدمت ہے معین حمل اگر کوئی ظاہری نقص نہ ہوتو قدرت مہربان ہوتو کوئی وجہ نہیں ہیں کہ عمل کام نہ کرے۔ سب سے پہلے لونگ ۴۱ عدد لے کر ہر لونگ پر یَامُتَکَبِّرُ ۴۱ بار پڑھ کر دم کریں ایک ایک لونگ دونوں میاں بیوی روز کھائیں حیض کے دوران ’تج‘ یہ پنساری سے عام مل جاتی ہے لے کر باریک پیس لیں جتنے یوم حیض کی مدت ہے اتنے ہی یوم ایک تولہ روز کھلائیں ہمراہ پانی بعداز حیض یہ نسخہ بناکر کھائیں۔۔ ستاور اڑھائی تولہ، بیل گری اڑھائی تولہ، کثرت سنگ جراح ایک تولہ مصری پائو۔ ایک چمچ صبح نہار منہ خالی پیٹ کھائیں بفضل خدا اولاد پائیں ۔
تیسرا نسخہ: برائے اٹھرا جس کا بچہ ضائع ہو جاتا ہے ان کے لئے بہت ہی مفید ہے کبھی خطا نہ جانے والا کامیاب مجرب دواء تخم کثوت ۴تولہ، نیلوفر ۲تولہ، ریوند چینی ۴تولہ، فولاد پتری ۴تولہ، مصری ڈیڑھ کلو۔ دو بوتل شربت کریں خوراک صبح و شام پانچ تولے۔روحانی علاج برائے اٹھرا مندرجہ ذیل نقش لکھ کر گلے میں ڈالیں
بسم اللہ الرحمن الرحیم

یااللہ یااللہ یااللہ
یااللہ یااللہ یااللہ
یااللہ یااللہ یااللہ


فااللہ خیر حافظا وھوارحم الراحمین

۵۰۰بار مریضہ یا اللہ پڑھے صبح و شام انشاء اللہ مرض جاتا رہے گا۔(حافظ محمد ارشد زبیر، سرگودھا)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 497 reviews.