قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر: شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)
بچوں کی آنکھوں پر اگر مائیں روزانہ مالش کریں تووہ بچے صحت مند نظریں پائیں گے‘ صحت مند اور چمکدار آنکھیں کبھی ضائع نہیں کریں گے۔
کمپیوٹر‘ موبائل‘ سکرین کا استعمال بڑھ گیا ہے‘ ڈرائیونگ کے دوران ہمیں آنکھیں ایک جگہ مرکوز کرنا پڑتی ہیں۔ دراصل آنکھیں اگر صحت مند چاہتے ہیں تو انہیں لہروں میں اور شیشے میں قید نہ کریں‘کمپیوٹر ‘موبائل اور سکرین سے وہ قید ہوجاتی ہیں بلکہ ان کی ورزش ان کی صحت میرے آپ کے ذمے ہے‘ ہم آنکھوں سے اتنا کام لیتے ہیں اور آنکھوں کو جی بھر کر دن رات تھکاتے ہیں جہاں ان کی روحانی حفاظت جسے نظروں کی حفاظت کہتے ہیں وبہت ضروری ہے وہاں ان کی جسمانی فٹنس اور حفاظت کا سامان کرنا بھی ہمارے ذمے ہے اور ہم یہ ذمہ داری اپنے ذمےلیں۔ آئیے میں آپ کو ایک طریقہ بتاتا ہوں جس سے آپ کی آنکھیں سدا صحت مند رہیں‘ نہ بڑھاپے میں جائیں نہ کمزوری محسوس کریں‘ نہ آنکھوں کی پتلی میں اور نظر میں زوال ہو۔
ہلکا سا زیتون کا تیل لے کر رات سوتے وقت آنکھوں کی ہلکی ہلکی مالش کریں‘ آنکھیں بند کرکے آنکھوں کے پپوٹےملیں بس دس منٹ کم از کم اس کی مالش کریں جس دن آپ مالش کریں اس دن آپ اپنی نیند دیکھیں‘ آرام دیکھیں‘ سکون دیکھیں اور صبح اپنی آنکھوں کو نہایت تازگی میں دیکھیں۔
1۔ ایسے لوگ جو دن رات کمپیوٹر پر بیٹھتے ہیں ان کی خدمات یا نوکری کا نظام ایسا ہے کہ کمپیوٹر پر بیٹھنا ان کی مجبوری ہے وہ رات سوتے وقت زیتون کے تیل کے ساتھ آنکھوں اور پپوٹوں کی اوربھنوؤں کی مالش کریں‘ کم از کم دس منٹ ہلکے اور بالکل نرم ہاتھوں سے‘ مالش پہلوانی ہاتھوں سے نہیں بلکہ نسوانی ہاتھوں سے کریں‘ آپ چند دنوں میں اپنی نظر کی تیزی دیکھیں‘ حفاظت دیکھیں‘ طاقت چمک اور روشنی بڑھتی ہوئی محسوس کریں‘ دراصل کسی چیز کو ٹکٹکی باندھ کر دیکھنے سے وہ کمپیوٹر ہو یا موبائل ہو یا کوئی ایسی چیز جسے ہم ڈرائیونگ کہہ سکتےہیں‘ آنکھیں تھک جاتی ہیں اب ان تھکی آنکھوں کو ہلکی مالش یا مساج کی ضرورت ہے‘ ہم وہ کرتے نہیں پھر آنکھیں زوال پذیر ہونا شروع ہوتی ہے‘ پہلے ہلکی سی چبھن‘ پھر درد ہوتا ہے پھر کھچاؤ محسوس کرتے ہیں‘ پھر آنکھیں بند کریں تو سکون محسوس ہوتا ہے اور جب تک بند رکھیں سکون پھر اگر کھول دیں پھر وہی تکلیف ہوتی ہے۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ان آنکھوںکو مالش کی ضرورت ہے‘ ان آنکھوں کی خدمت اور انہیں کچھ وقت دینے کی ضرورت ہے۔
2۔ بچوں کی آنکھوں پر اگر مائیں روزانہ مالش کریں تووہ بچے صحت مند نظریں پائیں گے‘ صحت مند اور چمکدار آنکھیں کبھی ضائع نہیں کریں گے۔ مجھے ایک پرانے دیہاتی نے ایک بات بتائی پھر اس کی تصدیق میں نے کئی لوگوں سے کی۔ دیہاتی کہنےلگے: میری ماںاپنے تمام بچوں کی آنکھوں کی روزانہ مالش کیا کرتی تھیں‘ ہم بڑے بھی ہوگئے تو ہمارے سوتے وقت آنکھوں کی مالش کرتی تو بڑے ہونے کے بعد مجھے شعور اور احساس ملا‘ میں نے پوچھا کہ ماں جی آپ میری آنکھوں کی مالش کیوں کرتی تھیں‘ کہنے لگیں: بیٹا تیری آنکھوں کو میں نے اتنا صحت مند‘ طاقت ور اور تندرست بناد دیا ہے کہ اگر تیری عمر سوسال بھی ہوجائے تجھے کبھی عینک نہیں لگے گی‘تیری نظر کبھی کمزور نہیں ہوگی‘ تجھے کبھی درد‘ چبھن‘ جلن کا احساس نہیںہوگا اورایک بات میری اماں نے محبت بھری نظروں سے مجھے دیکھتے ہوئے کہی‘ بیٹا !تجھے کبھی وبائی امراض نہیں لگیں گے کیونکہ کمزور آنکھوں کو ہروباء متاثر کرتی ہےاور صحت مند آنکھوں کو کوئی وباء متاثر نہیں کرتی۔
3۔آپ کو اگرسوتے وقت آنکھوں کی مالش کرنے کا وقت نہیں ملتا توآپ جب کبھی ‘کسی بھی لمحے فارغ ہوں تو آپ اپنی آنکھوں کی ہلکا ہلکا مالش کرنا شروع کردیں‘ آپ نے کبھی محسوس نہیں کیا کہ سوتے ہوئے خاص طور پر بچے آنکھیں کیوں ملتے ہیں اور خود بڑے بھی‘ دراصل آنکھیں ملنے سے ایک سچا پیغام ملتا ہے کہ اب آنکھیں اس قابل ہیں کہ وہ اس زمانے کو دیکھ سکیں‘ آنکھیں کھل سکیں اور صحت مند آنکھیں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو زندگی اور صحت دےسکیں۔ آپ جب بھی فارغ ہوں اور اگر فارغ نہیں ہیں تو اپنی آنکھوں کے لیے ضرور فارغ ہوں۔ پھر ہلکا ہلکا آنکھوں کو مساج اور مالش کرنا شروع کردیں‘ یہ صحت اور زندگی کا بہت بڑا راز ہے اور اس کو کبھی نہ بھولیے گا۔ آج آنکھوں کا بڑھتا ہوا بحران‘ ڈاکٹر‘ بڑے بڑے ہسپتال ‘عینکوں کی پوری مارکیٹیں جہاں ہمیں یہ پیغام دے رہی ہیں کہ ہم نے رات کو سوتے وقت آنکھوں میں سرمہ ڈالنا چھوڑ دیا وہاں یہ پیغام بھی ہمیں مل رہا کہ ہمیں آنکھوں کو وقت دینا سوفیصد بھول گیا ہے۔
آج بھی اگر ہم آنکھوں کو وقت دینا شروع کردیں ہماری آنکھیں صحت مند‘ تندرست اور باکمال ہوجائیں گی اور ہمارے تن من کا نظام نہایت بہترین ہوجائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں