بیرون ملک جانے کیلئے: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے شوہر گریجوایٹ ہیں‘ نوکری نہ ملنے کی وجہ سے وہ گاڑی چلاتے ہیں‘ ہم نے گیارہ سال پہلے کینیڈا کیلئے کچھ کاغذات جمع کروائے تھے‘ 2011 تک انٹرنیٹ پر ہمارے کاغذات کا نمبر تھا‘ میرے شوہر نے کینیڈا جانے کیلئے بہت وظائف کیے ہیں‘ مگر کچھ نہ بنا‘ کوئی وظیفہ عنایت فرمائیے ‘ شوہر کا روزگار بہتر ہوجائے۔ (ب ملک‘ ایبٹ آباد)
جواب: آپ تمام گھر والے اپنے تمام جملہ مسائل کو ذہن میں رکھ کر ہر نماز کے بعد 27 مرتبہ درج ذیل وظیفہ پڑھیں ‘ اول وآخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ۔:اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُوْمِنِیْنَ وَالْمُوْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْاَحْیَائِ وَالْاَمْوَاتِ
اس کے علاوہ سارا دن ہر پل ہر سانس کھلی تعداد میں نہایت کثرت سے اس کو پڑھیں کوشش ہو کہ آئندہ ماہ رمضان المبارک میں ایک سوا لاکھ، دو سوا لاکھ، تین سوا لاکھ ورنہ ایک سوا لاکھ ہوجائے اگر مجبوری کی وجہ سے کچھ تعداد رہ جائے تو رمضان کے بعد پورا کرسکتے ہیں گھر کا ہر فرد پڑھے ورنہ گھر کے جتنے افراد زیادہ سے زیادہ پڑھ سکتے ہیں پڑھیں ہر بندہ اپنی تعداد پوری کرے‘ جتنا زیادہ سے زیادہ ان باسعادت راتوں میں پڑھیں گے اتنا کمال ملے گا۔اس وظیفہ کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ جو بھی گمان کرکے پڑھیں اللہ رب العزت ان شاء اللہ عطا فرماتے ہیں۔تما م قارئین اپنے مسئلہ کو ذہن میں رکھ کر پڑھ سکتے ہیں۔
میری اہلیہ پریشان ہے!: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میری بیگم نیٹ ورک مارکیٹنگ کا کام کرتی ہیں‘ الحمدللہ! اس کا اپنے شعبہ میں ایک نام ہے‘ مگر کچھ عرصہ سے اسے کمپنی کی طرف سے کامیابی نہیں مل رہی‘ حالانکہ اس کے بعد نوکری کرنے والے لوگ آگے بڑھ گئے ہیں‘ جس کی وجہ سے میری اہلیہ کافی پریشان ہیں۔ کوئی ایسا وظیفہ بتائیے کہ میری اہلیہ کو دن دگنی رات چگنی ترقی نصیب ہو۔ (کاشف‘ لاہور)
جواب:آپ اور آپ کی اہلیہ روزانہ صبح نماز فجر کے بعد اول وآخر سات مرتبہ درودشریف کے ساتھ 100 مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَلْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ پڑھیں۔ اس کے علاوہ سارا دن اپنے مسئلہ کا دھیان کرکے سورۂ قریش باوضو پاک حالت میں پڑھیں۔ ان شاء اللہ ترقی نصیب ہوگی۔
پڑھائی کا چور بیٹا: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میرا بیٹا 9thکلاس میںپڑھتا ہے‘ اس کا پڑھنے سے دل سخت اچاٹ ہے‘ اکیڈمی جاتے وقت اس کا دل گھبراتا ہے‘ قرآن پاک بھی بڑی مشکل سے چند صفحات پڑھتاہے‘ میں اس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں‘ خدارا کوئی عمل ایسا بتائیں کہ یہ پڑھائی کی طرف توجہ دینا شروع کردے اور کامیاب ہوجائے۔ (والدہ محمداحمد‘ لاہور)
جواب: ہر نماز کے بعد 13 مرتبہ سورہ الم نشرح پڑھ کردعا کیا کریں۔جب بھی بچے کو کچھ کھانے پینے کیلئے دیں ایک مرتبہ سورۂ الم نشرح تسمیہ کےساتھ پڑھ کر دم کردیا کریں۔ بچے کو بھی کہیں کہ وہ بھی ہر نماز کے بعد 13 مرتبہ سورۂ الم نشرح پڑھے۔ ان شاء اللہ اسے علمی میدان میں کامیابیاں نصیب ہوں گی۔
خدارا! میرے خاوند کو حلال راہوں پر لگادیں: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم!ماہنامہ عبقری میں پڑھے وظائف کی بدولت میرے خاوند مجھے اپنے گھر لے گئے‘ میرے خاوند کا رویہ پہلے سے بہت بہتر ہے لیکن سسرال والوں کارویہ پہلے جیسا ہی ہے‘ میری سب سےبڑی پریشانی میرا خاوند ہے جو کہ اب بھی غلط اور ناجائز حرام سے باز نہ آیا ہے‘ چار دن حرام ناجائز ذرائع سے کماتاہے اور مہینوں فارغ بیٹھ کر کھاتا ہے‘ وہ پورا خاندان ہی ناجائز ذرائع استعمال کرتا ہے‘ مثلاً بجلی‘ گیس‘ پانی سب چوری‘ میرا خاوند بہترین ہنرمند ہے مگر نجانے کیوں ہدایت سے محروم ہے‘مجھے اور میری اولاد کو حرام کمائی کھلاتا ہے‘ میں بہت پریشان اور بے بس ہوں‘ خداجانے کونسی چیز اسےہدایت پر آنے سے روکتی ہے‘ ابھی بھی چار ماہ سے فارغ ہے‘ خدارا کوئی وظیفہ عنایت فرمائیے کہ میرے خاوند کو ہدایت نصیب ہوجائے‘ ناجائز اور حرام کام چھوڑ دے‘ مجھے زندگی میں سکون ملے۔ (ع‘ راولپنڈی)
جواب: بدعملیات کے اثرات ہیں جو شادی سے پہلے کے معلوم ہورہے ہیں۔ اسی وجہ سے آپس میں میاں بیوی میں اختلافات و لڑائی جھگڑے رہتے ہیں۔ حالات میں بہتری کیلئے وظیفہ حاضر خدمت ہے۔ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ232 دفعہ روزانہ بعد نماز عشاء پڑھیں۔ اول و آخر درود شریف ابراہیمی تین تین مرتبہ پڑھیں اور 28 دن تک جاری رکھیں۔ پانی پر دم کرکے پلائیں۔ اس کے علاوہ سارا دن کھلا شوہر کی نیت کرکے یَاہَادِیُ یَارَحِیْمُ خود بھی پڑھیں اور شوہر بھی پڑھ سکتے ہیں تو انہیں بھی یہی دو اسم الٰہی پڑھنے کی ترغیب دیں۔ ان شاء اللہ بہت جلد آپ کے گھر کےحالات اور شوہر سدھر جائینگے۔
اپنا کاروبار کرنے والے: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! اپنا کاروبار شروع کرنے میں شدید رکاوٹ ہے‘ بار بار بنا ہوا کام بگڑجاتا ہے۔ اس کے علاوہ کہیں نوکری کی بھی بات نہیں بنتی۔ (احتشام قادر‘ لاہور)
جواب:معاشی خوش حالی گھر میں خیروبرکت اور آپس میں محبت و حسن سلوک کیلئے بطور وظیفہ رات سوتے وقت گیارہ مرتبہ یَارَزَّاقُ گیارہ مرتبہ یَارَحِیْمُ گیارہ مرتبہ یَارَحمٰنُ اور گیارہ مرتبہ سورہ عمران کی آیت نمبر 37 اِنَّ اللّٰہَ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآئُ بِغَیْرِحِسَابoپڑھ کر گھر کے چاروں کونوں میں پھونک مار دیا کریں۔ عمل کی مدت نوے روز ہے۔ ہر وقت کثرت سے اسمائے الٰہیہ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْم کا ورد کیا کریں۔ ہر جمعرات کو کم از کم 50 روپے یا حسب توفیق خیرات کردیا کریں۔ گھر میں بزرگوں کو سلام کریں اور ان کی خدمت کریں۔ بزرگوں کی دعائیں رزق میں برکت واضافہ اور گھریلو خوش حالی کاسبب ہیں۔
شدید محبت کے باوجود لڑتے ہیں! نجانے کیوں؟:محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں نے اور میرے شوہر نے بہت پریشانیاں دیکھی ہیں۔ اس وقت ہم دونوں ذہنی اور جسمانی کمزوریوں میں مبتلا ہیں‘ میرے سسرال والے بہت اچھے ہیں‘ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ہمارا بہت خیال رکھتے ہیں‘ میں آپ سے بس یہ کہنا چاہتی ہوں ہم دونوں میاں بیوی کو کوئی وظیفہ عنایت فرمائیے نہ چاہتے ہوئے بھی ہم دونوں لڑنے لگتے ہیں‘ ازدواجی تعلقات کے بعد پیار کی بجائے ایک دوسرے پر شدید غصہ آجاتا ہے‘ اس سب کے باوجود ہم دونوں میں مثالی محبت ہے۔لڑائی‘ غصہ اور چڑچڑے پن سے نجات کیلئے کوئی وظیفہ عنایت فرمادیجئے۔ (پوشیدہ)
جواب: آپ ہر نماز کے بعد 13 مرتبہ سورہ قریش پڑھ کر دعا کرلیں۔ اول آخر 3,3 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ نرمی اور خوش گفتاری‘ مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ مدد کرتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں