محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری قارئین کے لیے چند آزمودہ ٹوٹکے اور وظیفہ لے کرحاضر ہوا ہوں۔ یقیناً قارئین مستفید ہوں گے۔قارئین کوئی بھی چیز جب تلیں تو اس میں ایک چٹکی نمک ڈال دیں تو اس سے چھینٹیں نہیں اڑیں گی اور اطمینان اور سکون سے کوکنگ کرسکیں گی۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ہونٹ گلابی رہیں تو جب آپ ٹوتھ پیسٹ کریں تو اس دوران برش کو ہلکا ہلکا ہونٹوں پر بھی پھیر لیا کریں۔ ایسا کرنے سے آپ کے ہونٹ ہمیشہ نرم اور گلابی رہیں گے۔ 2۔بال لمبے کرنے کیلئے فجر کی نماز کے بعد تین مرتبہ سورۂ والیل پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے اپنے ہاتھوں بالوں پر پھیرنے سے بال بہت جلد لمبے، گھنے اور سیاہ ہوجاتے ہیں۔ یہ میرا آزمودہ عمل ہے۔ 3۔میرا پڑھائی میں بالکل بھی دل نہیں لگتا تھا‘ ماہنامہ عبقری میں ایک روحانی عمل دیکھ کر کیا تو اس سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔ میرے امتحانات بھی بہترین ہوئے کیونکہ اس دعا کے پڑھنے سے میںزیادہ سے زیادہ دیر بیٹھ کر پڑھنے کے قابل ہوا اور خوب تیاری کی۔ جب بھی پڑھنے کیلئے بیٹھیں صرف گیارہ مرتبہ یہ دعا پڑھ لیا کریں۔ اول وآخرتین مرتبہ درود شریف ضرور پڑھیں۔ اَللّٰھُمَّ اَفْرِغْ عَلٰی قَلْبِیْ حَبَّ الْعِلْمِگیارہ مرتبہ پڑھنی ہے۔اللہ تعالیٰ شیخ الوظائف کو خوشیوں سے بھرپور اور آسودہ زندگی عنایت فرمائے۔ عبقری کے وظائف سے میں نے اپنے کالج اور پورے شہر میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ یہ سب اللہ کریم کی رحمت اور عبقری کی بدولت ممکن ہوا۔ (طوبیٰ فاطمہ)
عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں