Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پاؤں سے متعلق دلچسپ حقیقت اور خوبصورتی کا راز

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

پیروں کے تلووں سے مردہ جلد جھانویں یا اسکرب کی مدد سے اتارلیں۔ اگر آپ کی جلد حساس ہے تو ایک چوتھائی کپ گندم کا چوکر اور ایک کپ کا آٹھواں حصہ پانی ملا کر پیروں پر ملیں۔پیروں سے مردہ جلد دور کرنے کے بعد نئے تولئے سے پیروں کو خشک کرلیں۔

پیروں سے متعلق ایک دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ اپنی پوری زندگی میں انسان ان پیروں سے تقریباً اتنا چلتا ہے جو پوری دنیا کے گرد دو دفعہ چکر لگانے کے برابر ہوتا ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ پیروں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے لوگ اپنے پیروں کو چھپا کر رکھتے ہیں کیونکہ توجہ اور حفاظت نہ کرنے کی وجہ سے جلد کھردری ہو جاتی ہے، ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں اور ناخن بے ترتیبی سے بڑھتے ہیں۔ پیروں پر اگر تھوڑی سی توجہ اور محنت کی جائے تو یہ بہت خوبصورت نظر آنے لگیں گے۔ ان کی حفاظت کرنے کے لئے کسی بہت لمبے جوڑے منصوبے کی یا بہت زیادہ وقت صرف کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ذیل میں ذرج طریقوں پر عمل کرنے سے آپ کے پائوں ملائم اور خوبصورت نظر آئیں گے بلکہ چھالے پڑنے اور ایڑیاں پھٹنے کی مصیبت سے بھی نجات مل جائے گی۔ پیروں کی حفاظت اور انہیں خوبصورت بنانے کا طریقہ پیڈی کیور کہلاتا ہے یہاں ہم پیڈی کیور کا طریقہ بیان کرتے ہیں۔پیڈی کیور: پیروں کو خوبصورت بنانے کے لیے باقاعدہ پندرہ دن میں ایک دفعہ ان کی دیکھ بھال ضرور کریں۔(۱)پرانی نیل پالش‘ نیل ریمور کے ذریعے جس میں چار سے پانچ قطرے کسی بھی تیل کے ملائے گئے ہوں سے اپنے ناخنوں کو صاف کریں چونکہ نیل پالش ریمور خشک ہوتے ہیں اور اگر آپ اس میں تیل ملاتے ہیں تو یہ آپ کے ناخنوں کو بری طرح متاثر نہیں کریں گے۔(۲)ایمرے بورڈ Emery Board ناخنوں کی ریتی یا فائلر کے ذریعے ناخنوں کو گھسائیں۔(۳)اس کے بعد پیروں کو نیم گرم پانی میں دس منٹ تک ڈبوئے رکھیں۔ پانی برتن میں تقریباً آدھا بھرا ہونا چاہیے تاکہ پائوں اچھی طرح ڈوب جائیں۔ اس پانی میں آپ نمک، جڑی بوٹیاں، کوئی ایسنشیل آئل، عرق گلاب یا پھر پودینے کا عرق وغیرہ شامل کرسکتی ہیں۔ اس سے ورم اور انفیکشن وغیرہ نہ ہوگا۔(۴)کسی بھی نرم برش کی مدد سے ناخنوں اور پیروں کو مکمل صاف کریں۔
(۵)پیروں کے تلوؤں سے مردہ جلد جھانویں یا اسکرب کی مدد سے اتارلیں۔ اگر آپ کی جلد حساس ہے تو ایک چوتھائی کپ گندم کا چوکر اور ایک کپ کا آٹھواں حصہ پانی ملا کر پیروں پر ملیں۔(۶)پیروں سے مردہ جلد دور کرنے کے بعد نئے تولئے سے پیروں کو خشک کرلیں۔(۷)ناخنوں پر اور ان کے اطراف کو نرم بنانے کے لئے کریم لگائیں تاکہ ان کی مزید صفائی اور خوشنمائی واضح ہوسکے۔(۸)نیل شیپر Nail Shaper کی مدد سے ناخنوں کو مناسب شکل دیںں اور ناخنوں کے اندر سے میل کو دور کریں۔(۹)پن نیل اسکربر Pin Nail Scruber کی مدد سے ناخنوں کے کنارے سے میل کے ذرات دور کریں تاکہ ان کو ایک ملائم اور خوبصورت شیپ دی جاسکے۔(۱۰)پائوں کو سکون پہنچانے اور ان کی آزاد حرکت کے لئے اپنے ہاتھ سے پیروں کی انگلیوں اور انگوٹھوں کو کھینچئے۔(۱۱)عمدہ ملائم جلد پانے کے لیے اپنے پیروں کے نچلے حصے پر کریم سے مالش کریں۔
(۱۲)ناخنوں کو کبھی بھی زیادہ اندر کی جانب نہ تراشیں کیونکہ ان سے ناخن گوشت کے اندر بڑھنا شروع ہو جائیں گے ناخنوں کو قدرتی لائن کی بناوٹ کے ساتھ ساتھ تراشیں اور ایک ہی سمت میں فائل کریں۔
پیروں کی ورزش: پیر جسم کا ایک اہم حصہ ہیں۔ پیر میں 26 ہڈیاں، 33 جوڑ، 100 بندا اور تقریباً 75000 پسینہ چھوڑنے والے گلینڈز، غدود ہوتے ہیں۔ اس لحاظ سے انہیں زیادہ حفاظت اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ذیل میں مختلف اقسام کی ورزشیں درج کی جا رہی ہیں جن پر عملدرآمد کرنے سے آپ کے پیر خوبصورت اور چاق و چوبند نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔پنجے کی مدد سے پنسل کو اٹھائیں یہ عمل دونوں پنجوں سے باری باری دس مرتبہ دہرائیں۔اپنے پیروں کی انگلیوں کو موڑیں اور کھولیں۔ یہ عمل تقریباً بیس بار دہرائیں۔
پیروں میں جلن محسوس ہونا: سخت گرمیوں کے دنوں میں آپ کو پیروں میں عام طور پر جلن محسوس تو ہوگی اس جلن کے احساس کا مقابلہ ذیل میں دیئے گئے طریقوں کی مدد سے کیا جاسکتا ہے۔(۱)کریلے کے تازہ پتوں کی پیسٹ یا اس کا رس جلن دور کرنے کے لئے تلووں میں لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔(۲)مہندی، سرکہ اور لیموں کے رس کی پیسٹ اس جلن میں مفید پائی گئی ہے۔
پیروں کی تھکاوٹ: تھکے ہوئے پیروں کا ترو تازہ بنانے کے لیے آرنیکالوشن لگائیں جو اس طرح سے بنایا جاسکتا ہے۔ سو ملی لیٹر اسپرٹ لے کر اس میں ایک بڑا چمچ آرنیکا کا ٹنکچر ڈالیں۔ ان دونوں کو اچھی طرح ملالیں۔ آپ کا لوشن تیار ہے۔ جب آپ نے اپنے پیرپانی میں ڈبوئیں ہوں تو اس لوشن کے دو سے تین قطرے پانی میں ملائیں۔ایڑیوں کا پھٹنا: گرم موسم یا خون میں گرمی کی وجہ سے ایڑیاں پھٹتی ہیں اور اس کے اثرات انگوٹھوں اور پیروں تک بھی پہنچ جاتے ہیں۔ اس کے علاج کے لئے درج ذیل طریقہ مفید ہوسکتا ہے۔(۱)کاجو کا تیل پھٹی ہوئی جلد پر لگایا جاسکتا ہے۔ یہ ایڑیوں کے کٹائو کو بہت جلد مند مل کرتا ہے۔(۲)بھلانواں کو رال کے ساتھ ابال کر بنائی گئی مرہم کا متاثرہ حصوں پر استعمال نہایت فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔(۳)کچے آم کا رس یا آم کے پتوں کا رس یا درخت سے اکٹھی کی گئی گوندا ایڑیوں کے لئے ایک فائدہ مند علاج ہے۔(۴)پیروں کی ایڑیوں کو تلوں کے تیل سے مالش کر کے نیم گرم پانی سے ان کی سکائی کریں۔(۵)سوئے کے پتوں کا رس پیروں کی دراڑوں پر لگایا جاسکتا ہے۔ یہ رس برسات کے موسم میں بھی ایڑیوں پر لگا کر دراڑوں سے بچا جاسکتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 183 reviews.