محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری میں چھپے وظائف پڑھتی ہوں اور میرے پاس کچھ تجربات ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کرنا چاہتی ہوں۔ عبقری سے ملے وظائف کو آگے پھیلانے کی کوشش بھی کرتی ہوں‘ سب سے پہلے جو مجھے عبقری سے ملا وہ ’’درس‘‘ ملا۔ عبقری نے مجھے اللہ تعالیٰ کے بندوں سے پیار کرنے والا‘ بچوں سے پیار کرنے والا (حالانکہ اس سے پہلے میں بچوں کو بہت زیادہ مارتی تھی)‘ عبقری نے مجھے زندگی کے تمام نظام کو اللہ تعالیٰ اور نبی کریم ﷺ کے احکامات کو سمجھ کر چلنے کی سمجھ دی۔ عبقری ملنے سے پہلے میں کچھ نہ تھی بلکہ اب بھی کچھ نہیں ہوں اپنی کچھ خبر بھی نہیں مگر آپ کے بتائے ہوئے وظائف اور درس میں سنہرے اصول سن کر ان پر چلنے کی اور اللہ تعالیٰ کے نام کو پھیلانے کی کوشش کررہی ہوں۔ ماہنامہ عبقری میں موجود علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ میں نے کلمہ پاک کا دوسرا حصہ یعنی محمدرسول اللہ کا وظیفہ تقریباً پانچ لاکھ کے قریب پڑھا۔ اس دوران مجھے خواب میں غیبی طور پر اللہ تعالیٰ کی مدد کے اشارے ملے اور ویسا ہی ہوا جیسا میں نے خواب دیکھا تھا۔ میری بیٹی 3rd کلاس میں پڑھتی تھی‘ امتحان ہوئے تو میرے دل میں خیال آیا کاش! میری بیٹی کی فرسٹ پوزیشن آجائے۔ رزلٹ سے پہلے خوب میں مجھے رزلٹ کارڈ نظر آگیا‘ وہ فسٹ تھی‘ پھر میں نے سوچا کہ اے ون ہو تو کیا ہی بات ہے۔ اگلی رات پھر میرے خواب میں ایکسیلینٹ کے ساتھ وہی رزلٹ کارڈ آگیا۔ جب بیٹی کا رزلٹ آیا تو ہی رزلٹ کارڈ جو میں نے خواب میں دیکھا تھا وہی بیٹی کے ہاتھ میں تھا۔
اس کے علاوہ میرے دل میں جو بھی گھریلو معاملات میں چھوٹی موٹی خواہش پیدا ہوتی ہے وہ فوراً پوری ہوجاتی ہے۔ واقعی علامہ لاہوتی صاحب کے بتائے چھوٹے چھوٹے وظائف نے زندگی میں سکون بھر دیا ہے اور بڑے بڑے مسائل ایسے حل ہوتے ہیں کہ خبر تک نہیں رہتی۔
ایسے ہی میری دائیں ٹانگ میں بہت عرصہ سے درد تھا‘ جو ختم نہیں ہورہا تھا اور نہ ہی سمجھ آتی تھی کہ یہ ریڑھ کی کس ہڈی سے نکلتی ہے۔ میں نے تھال میں پاؤں رکھنے والا یاقہار کا عمل کیا(تھال میںپاؤں رکھنے والا عمل: کچا برتن‘ پرات یا کوئی لوہے کا تھال نمابرتن لے کرپانی سے بھرلیں۔ چارپائی پر بیٹھ کر اس میں اپنے پاؤں ڈبو لیں۔ اگر گرمی ہے توپانی ٹھنڈا ہو اور اگر سردی ہو تو گرم پانی میں پاؤں ڈبولیں‘ پاؤں ڈبونا بہت ضروری ہے اور باوضو بیٹھ کر آپ گیارہ سو بار یَاقَہَّارُ پڑھیں اور تصور کریں جس جادو سے‘ جس گناہ سے‘ جس عیب سے‘ جس بدکاری سے‘جس بیماری سے یا شراب اور جوئے اور نشے سے نجات آپ چاہتے ہیں یا کسی کو دلانا چاہتے ہیں۔ اپنے لیے بھی پڑھ سکتے ہیں کسی کا تصور کرکے بھی پڑھ سکتے ہیں۔ وہ پڑھنا شروع کردیں۔ روزانہ ایک وقت مقرر ہو‘ قبلہ رخ بیٹھ کر‘پانی روز بدلنا ہے‘ اس پانی کو گرا دیں۔ اس وظیفہ کو روز پڑھنا ہے‘ گیارہ دن‘ اکیس دن‘ اکتہر دن‘ اکیانوے دن۔ آپ پڑھیں۔ صبح و شام پڑھنا چاہیں تو فائدہ زیادہ ہوگا ورنہ ایک وقت بھی پڑھ سکتے ہیں) اور سارا دن کھلا یَاقَہَّارُ پڑھا۔ ایک دن پڑھتے پڑھتے نیند آگئی‘ خواب دیکھا تو ایک کانی بلی ہے (یعنی بلی کی صرف ایک آنکھ ہے) وہ چھلانگ لگاتی ہے اچانک کوئی چیز آتی ہے اور اس بلی کو لے کر بھاگ جاتی ہے‘ آنکھ کھلی تو میں سوچتی رہی یہ کیا ہے؟ جب بستر سے اٹھی تو درد بالکل نہیں تھا۔ نوٹ: یہ عمل میں نے صرف تین ہفتے ہی کیا تھا۔ہماری گلی میں ایک شادی شدہ بچی تھی اس کے کپڑے کٹ جاتے اور اس کو دورے بھی پڑھتے‘ میں نے اس کو حروف تہجی یَاقَہَّارُ والا تعویذ بنا کر گلے میں پہنے کیلئے اوریَاقَہَّارُ پڑھنے کیلئے دیا۔ چند دن ہی اس نے یَاقَہَّارُ پڑھا اور وہ تعویذ گلے میں پہنا اس کو دورے پڑنا بند ہوگئے۔ گزشتہ دنوں اس سے ملاقات ہوئی تو بہت خوش اور مطمئن تھی‘ بتارہی تھی کہ اب اس کے کپڑو ں کوکٹ بھی نہیں لگتے اور اس کی صحت بھی دن بدن بہتر سے بہترین ہوتی جارہی ہے۔الحمدللہ! وہ ٹھیک ہوگئی۔
یاقہار کے نقش کا عمل درج ذیل ہے:جو شخص یَاقَہَّارُ کو جدا جدا حرف میں لکھے یعنی ’’ی‘‘ علیحدہ ، ’’ا‘‘ علیحدہ ، ’’ق‘‘ علیحدہ ، ’’ ہ‘‘ علیحدہ ، پھر’’ا‘‘ علیحدہ ، اور’’ر‘‘ علیحدہ اور پھر اسی طرح دوسری دفعہ یعنی کل اکتالیس دفعہ جدا جدا حروف میں لکھے اور کالی سیاہی گھلنے والی ہو جو پانی میں گھل جائے اس کو تعویذ بنا کر گلے میں بھی ڈال سکتے ہیں‘ پی بھی سکتے ہیں اور اپنے تکیے کے اندر بھی رکھ سکتے ہیں ۔
عجیب رکاوٹ اور پریشانی کا حل: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری دو بھانجیوں کے ساتھ عجب مسئلہ تھا‘ ان دونوں کی شادی میں رکاوٹ تھی‘ وہ جب بھی کوئی وظیفہ پڑھنا شروع کرتیں فوراً ماہواری شروع ہوجاتی اور ایک ماہ میں پانچ پانچ مرتبہ ہوتی۔ بہت علاج معالجے کروائے مگر فرق نہ پڑتا جیسے ہی وظیفہ پڑھنے سے باز آتیں طبیعت بالکل ٹھیک ہوجاتی۔ پھر میں نے انہیں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے کا بتایا وظیفہ یاقہار ہروقت کھلا پڑھنے کو کہا‘ جب انہوں نے یاقہار والا وظیفہ پڑھا تو ان کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا انہیں ایک مالی پریشانی تھی وہ بھی حل ہوگئی۔ (پوشیدہ‘ لاہور)
ناجائز خواہشات سے عاجز یہ پڑھیں!:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری کو تقریباً چار سال سے پڑھ رہی ہوں اور اس میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا ایک عمل یاقہار پڑھا اور اب میں دن میں ہزاروں کی تعداد میں پڑھ رہی ہوں جس کی وجہ سے میری بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں‘ اب مجھے نماز پڑھنے‘ تلاوت قرآن پاک کرنے‘ تہجد پڑھنے میں کسی بھی قسم کوئی پریشانی یا مشکل پیش نہیں آتی۔ جتنی بھی تلاوت قرآن پاک کرلوں یا جتنا بھی ذکر کرلوں لگتا ہے کہ کچھ بھی نہیں کیا۔ کچھ خواہشات تھی جن کی وجہ سے بہت تنگ تھی وہ بھی آہستہ آہستہ ختم ہوتی جارہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ آہستہ آہستہ میرے دل کی صفائی ہورہی ہے‘ میرا دل پرسکون سا ہوگیا ہے‘ کوئی بھی پریشانی ہو‘ مجھے اکیلا پن محسوس نہیں ہوتا‘ ایسا لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے ساتھ ہے اور مجھے کوئی پروا نہیں ہوتی‘ دوسروں کے دکھ محسوس ہوتے ہیں‘ اب مجھے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ‘ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اولیاء اللہ رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں کبھی بدگمانی پیدا نہیں ہوتی‘ حالانکہ اس سے پہلے میرا سب سے بڑا مسئلہ ہی یہی تھا۔ اب تو بس ایک بات سے ڈر لگا ہے کہ کہیں یہ اعمال مجھ سےچھوٹ نہ جائیں‘ میں علامہ لاہوتی پراسراری اور آپ کیلئے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو لمبی زندگی دے اور ایمان پراستقامت عطا فرمائے اور آپ دونوں کو مزید نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (م۔ا، حافظ آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں