جریان کا علاج:تخم ریحان ایک چمچ، چھلکا اسبغول آدھا چمچ، دودھ آدھا کلو، کالج مرچ دو عدد، الائچی خورد دو عدد اسکی کھیر بناکر رات کوفریج میں رکھ دیں صبح فجر کی نماز کے بعد کھا لیں یہ غذا بھی ہے اوردوا بھی ہے۔ جب بیماری ابتدائی حالت میں ہو اسکے ایک ہفتہ کے استعمال سے بیماری ختم ہو جاتی ہے یہ میرا ذاتی تجربہ ہے بلکہ سراعت انزال کیلئے بھی موثر ہے۔ یہ گرمیوں میں استعمال کریں اگر سردیوں میںاستعمال کرنا ہے تو ایک دیسی انڈے کا اضافہ کرلیں ایک ہفتہ استعمال کرنے کے بعد ایک ہفتہ ناغہ کریں اور اس کے بعد ایک ہفتہ اور استعمال کریں۔ان شاء اللہ شفاء نصیب ہوگی ۔
کمر درد کا علاج: میری والدہ صاحبہ والد صاحب کو یہ نسخہ بنا کر دیتی تھیں جس سے ان کے کمر کا درد ٹھیک ہو جاتا تھا کیونکہ والد صاحب سبزیاں کاشت کرتے تھے اور ان کی گوڈی چوکی پر بیٹھ کر کرنا پڑتی تھی۔نسخہ:۔ بکھڑایہ ایک خود رو بوٹی ہے جو کہ کپاس کے موسم میں اگتی ہے پنسار کی دوکان سے ملتی ہے 100گرام لیکر اسے باریک پیس لیں اور ایک پائو سوجی کا حلوہ بناتے ہوئے اس میں100گرام بکھڑے کا پائوڈر شامل کرلیں، ذائقہ کیلئے الائچی، پستہ وغیرہ بھی حل کرسکتے ہیں۔ یہ ایک ہفتہ تک استعمال کرسکتے ہیں ان شاء اللہ فائدہ ہوگا اگر مرض پرانا ہوتو اکٹھی پنجیری بھی بناکر ایک یا دوماہ کھائی جاسکتی ہے۔اجزاء: نشاستہ ایک کلو، دیسی گھی ڈیڑھ کلو،چینی ڈیڑھ کلو، بادام، پستہ، اخروٹ، گری، سوگی، چار مغز ڈال کر پنجیری بنالیں اور سردیوں کے دو ماہ میں استعمال کریں ان شاء اللہ کمر درد کا نام و نشان نہ رہے گا۔
روحانی علاج برائے بواسیر:جسے خونی یا بادی بواسیر ہو فجر کی دو سنت ظہر کی دو سنت مغرب کی دو سنت اور عشاء کی دو سنت کو اس طرح پڑھے کہ پہلی رکعت میں پورا الم نشرح اور دوسری رکعت میں سورہ فیل پڑھ کر نماز ختم کرنے کے بعدگیارہ بار درود شریف پڑھ کر یقین اور دل کی گہرائی سے دعا مانگے انشاء اللہ مرض جڑسے ختم ہو جائے گا۔ یہ نسخہ مجھے میرے ایک کلاس فیلو محمد انور مرحوم نےبتلایاتھا ان کا یہ تجربہ شدہ ہے۔ میں نے جب آزمایا تو سو فیصد کامیابی ملی کیونکہ ان دنوں مجھے بواسیر کی شکایت شروع ہی ہوئی تھی میں نے یہ دونوں سورتیں ظہر اور عشاء میں باقاعدگی سے پڑھنا شروع کردیں فجر اور مغرب میں کبھی کبھی مرض کی شدت میں پڑھ لیتا تھا۔ کیونکہ فجر اور مغرب کی سنتوں میں میرا معمول عرصہ دراز سے الحمد اللہ پہلی رکعت میں سورئہ کافرون اور دوسری رکعت میں سورئہ اخلاص رہا ہے۔ کبھی غفلت کی وجہ سے کئی کئی دن نہیں پڑھتا تو مرض دوبارہ حملہ کردیتی ہے تو میں دوبارہ پڑھنا شروع کرتا ہوں تو اللہ تعالیٰ شفاء دے دیتے ہیں۔
رعشہ کا روحانی علاج:نماز اشراق کے دو نفل پڑھنے کا اجر تو مقبول حج اور عمرہ ثواب ہے اگر یہی نفل دو نیتوں یعنی (حج و عمرہ کا ثواب) اور رعشہ کی بیماری کی شفاء کی بھی نیت کرلیں اور پہلی رکعت میں آیۃ الکرسی اور سورئہ خلدون پڑھے اور دوسری رکعت میں سورۂ بقرہ کا آخری رکوع پڑھے تو ان شاء اللہ رعشہ کی بیماری نہیں ہوگی اگر پہلے سے مرض ہوتو جو دوائی مریض کو کھانی ہے اسے کھاتا رہے اور ساتھ یہ نوافل بھی پڑھنے شروع کردے تو ان شاء اللہ شفایاب ہوگا یہ نسخہ مجھے کراچی سے ملا تھا۔(محمد رفیق عارف، فقیروالی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں