محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو اور آپ کی نسلوں کو خوش اور آباد رکھے‘ ہم تقریباً آٹھ سال سے باقاعدگی سے رسالہ عبقری پڑھتے ہیں اور اس سے ہمیں بہت ہی زیادہ فائدہ ہوتا ہے‘ خاص کر حضرت علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کاکالم تو ہم سب کو بہت ہی زیادہ پسند ہے اورہم ان کے بتائے ہوئے وظائف باقاعدگی سے کرتے ہیں اور ہمارے دلوں سے آپ دونوں کیلئے بہت دعائیں نکلتی ہیں۔ عبقری میں ہم نے ’’سفیدپاؤڈر‘‘ کے نام سے ایک نسخہ پڑھا اور بنایا‘ اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ اس نسخے کے استعمال معدہ کا ہر مسئلہ ہر حل ہوجاتا ہے‘دل کی گھبراہٹ کے شکار افراد کیلئے یہ نسخہ کسی کرشمہ سے کم نہیں۔ ہمارے گھر میں کسی کو پیٹ کا کیساہی مسئلہ ہی بس یہی سفید پاؤڈر دیا جاتا ہے اور مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ ھوالشافی:چینی باریک ایک پائو پسی ہوئی‘ میٹھا سوڈا ایک چھٹانک اور ست پودینہ ایک تولہ‘ یعنی پورا ایک تولہ(12 گرام) چینی اور میٹھا سوڈا آپس میں ملائیں اور پھر ست پودینہ اس میں ملا کر خوب رگڑیں اتنا کہ چینی میٹھا سوڈا اور ست پودینہ آپس میں یکجان ہوجائیں۔ کسی ہوا بند ڈبے میں بوتل میں محفوظ رکھیں۔ زیادہ مقدار میں نہ بنائیں‘ نمی کے موسم میں جم جاتا ہے۔ بناتے رہیں‘ استعمال کرتے رہیں‘ آدھا چمچ کھانے کے بعد‘ دن میں تین دفعہ بھی لے سکتے ہیں‘ اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو بار بار بھی لے سکتے ہیں۔ (شاہدہ بی بی‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں