محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم سب خاندان والے ماہنامہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتے ہیں اور اس میں بتائے ٹوٹکوں سے اپنے مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں۔ میری پھوپھی جان کو شدید خونی بواسیر تھی‘ جس کی وجہ سے وہ انتہائی پریشان اور سخت اذیت میں مبتلا تھیں۔ ڈاکٹر نے انہیں فوراً آپریشن کا مشورہ دیا تھا۔ آپریشن کے لیے تاریخ فائنل ہوچکی تھی‘ ہمیں کسی نے درج ذیل ٹوٹکہ بتایا جس کے کرنے سے میری پھوپھی جان بالکل تندرست ہوگئیں اور آپریشن سے بچ گئیں۔ نسخہ یہ ہے ھوالشافی: خشک آملہ 3تولہ‘ دو چمچ شہد اور ایک گلاس گائے کے دودھ میں ملا کر پھوپھی جان کو چند دن روزانہ ایک مرتبہ پلایا۔ جب بھی نزلہ ہوتا ہے یہ ٹوٹکہ آزماتا ہوں: مجھے جب بھی نزلہ ہوتا ہے میں ایک چھٹانک سرسوں کے تیل میں ایک ٹکی کافور کی مکس کرکے ایک دن دھوپ میں رکھتا ہوں‘ پھر اس کو ڈراپر میں ڈال کر کان اور ناک میں ایک ایک قطرہ ڈالتا ہوں‘ میرا نزلہ ٹھیک ہوجاتا ہے۔ یہ نسخہ میں نے عبقری رسالہ میں پڑھا تھا‘یہ ٹوٹکہ کان اور ناک کے ہر مرض کا علاج ہے۔ اس کے علاوہ جس کو خارش ہو تو اس پر لگانے سے بھی فرق پڑتا ہے‘ اس کے علاوہ خواتین کی پوشیدہ خارش میں بھی بہت شفاء بخش ہے۔ اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کا سچا منجن تمام گھروالے استعمال کرتے ہیں‘ دانتوں کے تمام مسائل ختم ہوگئے۔(ج، گجرات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں