اکتوبر کے جوابات
1۔بہن! آپ گرم ‘ مرچ مصالحہ والی اشیاء سے فوراً پرہیز شروع کردیں‘موسمی پھل زیادہ سے زیادہ کھائیں۔ خاص کر دن میں دو سے تین مرتبہ سنگترہ کا جوس ضرور پئیں۔ صبح کی سیر کسی کھلی باپردہ فضاء ‘ چھت یا صحن میں ضرور کریں۔ گلٹی کیلئے عبقری دواخانہ کا ’’گلٹی رسولی کورس‘‘ اور ’’خون صفاء‘‘ چند ہفتے چند مہینے ضرور استعمال کریں اس کے علاوہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم ایک وظیفہحٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ اکثر بتاتے ہیں یہ وظیفہ لاعلاج بیماریوں کا آخری علاج ہے۔ سارا دن کثرت سے وضو بے وضو ہزاروں کی تعداد میں پڑھیں۔(عالیہ شکور‘لاہور)
2۔زارا بیٹی! آپ کو ایک آزمودہ وظیفہ بتاتا ہوں‘ آپ جب بھی پیپرز دینے جائیں یا سکول جاتے وقت صرف 101 مرتبہ یَاحَسِیْبُ اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر جایا کریں۔ان شاء اللہ آپ فرق خود محسوس کریں گی۔ دماغی کمزوری کیلئے میں نے درج ذیل نسخہ ایک ایک صاحب سے سنا جو کہ ایک مشہور ٹی وی چینل پر آکر بتارہے تھے میں نے آزمایا بہت ہی لاجواب چیز ہے۔ آپ بھی آزمائیے۔ھوالشافی: 10 گرام کاسنی کے بیج اور 50 گرام کلونجی کو ملا کر پیس لیا جائے۔دونوں اجزاء کو پیسنے کے بعد ایک پاؤ یعنی 250 گرام شہد میں ملا کر معجون تیار کریں اور باقاعدگی کے ساتھ صبح و شام ایک بڑا چمچ نیم گرم دودھ ایک گلاس کے ساتھ استعمال کریں۔ (سہیل احمد‘ کراچی)
3۔آپ کو چاہیےکہ حمل ٹھہرنے کے بعد یَاحَیُّ یَاحَافِظُ یَامُصَوِّرُ 40 دن تک روزانہ 1100 مرتبہ پڑھے۔مقررہ وقت اور مقررہ مقام پر پڑھے تو زیادہ بہتر ہے۔ انشاءاللہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے حمل محفوظ رہے گا۔(ع، شوکت‘ ملتان)
4۔بصیراحمد! آپ عبقری دواخانہ کی ’’ستر شفائیں‘‘ ’’کمردرد جوڑوں کا کورس‘‘چند ہفتے چند مہینے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ میرے دوست کو یہ شکایات تھیں ‘ اس نے عبقری دواخانہ سے اسسٹنٹ صاحب کے مشورہ سے درج بالا ادویات استعمال کیں آج وہ سترفیصد ٹھیک ہیں۔ ابھی ادویات استعمال کررہے ہیں۔(کامران ملک‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں