Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رب کریم کی نعمتوں کا شمار اور پانچ منٹ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2018ء

میں نےملتان میں ہوش سنبھالا تو ایک میاں بیوی کی جوڑی کو اکثر ویسپا سکوٹر پر بیٹھے ملتان گردو نواح کے خوبصورت علاقوں میں سیر کرتے پرسکون انداز میں جاتے دیکھا ۔ ایک ساتھی کی وساطت سے ان کا تعارف ہوا تو پتہ چلا کہ وہ ’’بے اولاد‘‘ ہیں۔ اس زمانے میں ویسپا سکوٹر بہت کم لوگوں کے پاس ہوتا تھا (بلکہ شاہی سواری سمجھا جاتا تھا) اور یہ اتنے خوبصورت میاں بیوی جن کی مثال ایسے کہ آپ کسی فلمی ہیرو ہیروئن کو بھی ان کے مقابل بٹھا دیں تو یہ دونوں نمبر لے جائیں گے۔ اب سوچئے ان کے گھر بچہ نہیں ہے اور وہ اپنا وقت کیسے پاس کرتے پھررہے ہیں۔ بظاہر اعلیٰ ترین لباس‘ سواری اور خاصے بڑے زمیندار‘ بہت اچھے خاندانی لوگ! صرف کیا ہے کہ ایک بچہ نہ ہونے کی بناء پر ان کی زندگی کس قدر ویران اور پریشان ہے‘
وہ ہم نے دیکھا ہے وہ دونوں تبخیر اور بلڈپریشرکے مریض تھے جبکہ وہ زمانہ برائلر کھا کر موٹا ہونے والا نہیں تھا۔ تاہم وہ بہت سمارٹ اور خوبصورت تھے۔ایسی اور بے شمار مثالیں دیکھنے کوملتی ہیں۔ ہمارے ایک بہت ہی کاروباری دوست کے بارے میں معلوم ہوا کہ ان کا اکلوتا بیٹا کسی حادثے میں مارا گیا اور اب ان کے سامنے جو کچھ بھی ہے جتنے بھی کارخانے‘ فیکٹریز اور شورومز اورمختلف کاروبار ان کے کس کام کے ہیں۔ اس کے مقابلے میں اگر آپ اور میں اپنے اوپر نظر ڈالیں تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹے‘ بیٹیاں دیں‘ اس سے بھی پہلے یہ کلمہ عطا کیا۔ دوست احباب دئیے اور مناسب روزگار سے نوازا۔ تو ہم کبھی بھی تھوڑی دیر کے لیے بھی جب اپنے دل و دماغ کو حاضر ناظر کریں اور اپنے اندر جھانکیں تو بتائیے کہ ہم کیا اپنا حق ادا کررہے ہیں۔ دوسروں کا تو کیا ذکر کرنا خود ہم اپنے اندر کیا بیج بورہے ہیں۔ مایوسی‘ پریشانی‘ گھبراہٹ‘ نقاہت! تو کیوں نہ ان بیمار خیالات کے دوسری طرف بھی دیکھ لیا جائے کہ ہمارا اللہ تعالیٰ وہاں کیا فرماتا ہے اور تجربات کیا کہتے ہیں۔ حوصلہ اور ڈھارس کتنی بڑی چیز ہے یہ پہاڑ جیسے آدمیوں کو کیسے سہارا دیتی ہے۔ یہ ایک نفیس اور نازک عمل ہے اور اس کیلئے کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف یہ کہ پانچ منٹ صبح و شام اپنے اندر جھانک لیا جائے۔ جھانکنے کو یوں توکئی موضوع ہیں کہ میں نے آج کیا اچھا کیا‘ کیا بُرا کیا؟ لیکن اس وقت پانچ منٹ اپنے اندرجس جھانکنے کا ذکر ہورہا ہے اس کا مقصد اللہ کایہ شکر ہونا چاہیے کہ یااللہ شکر ہے میرا دماغ صحیح ہے‘ میری آنکھیں صحیح ہیں‘ میرے ہاتھ پاؤں ٹھیک ہیں‘ میرا معدہ ٹھیک ہے‘ تم نے مجھے اچھے ماں باپ اور بہن بھائی دئیے۔ اچھی سی بیوی دی‘ اچھے بچے دئیے۔ ان نعمتوں کا اگر کوئی انسان شمار کرتا چلا جائے تو حقیقت بات یہ ہے کہ بوٹ کے تسمے گننے کے بعد بھی کوئی نہ کوئی چیز ضرور رہ جائے گی۔ زندگی گزر جائے گی لیکن انسان رب کریم کی دی ہوئی نعمتوں کو شمار نہ کرسکے گا۔ (جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 068 reviews.