حضرت حکیم صاحب السلام و علیکم!میں ماہنامہ عبقری کا تقریباً ایک سال سے قاری ہوں اور میں اس کو بڑے شوق سے پڑھتا ہوں عبقری کے قارئین کے لیے چند وظائف نذر کرتا ہوں۔
دل کی بیماریوں کے لیے:بسم اللہ الرحمن الرحیم یارحیم دِلِ مَارَاکُنْ مُسْتَقِیْم بحق ایاک نعبد وایاک نستعین
اول آخر درود شریف گیارہ گیارہ بار اس عمل سے بہت سے کام نکل سکتے ہیں۔
ہر بیماری و مطلب کے لیے دعا:یہ دعا عجیب و غریب ہے ہر مطلب و ہر بیماری کے لیے کافی ہے بروز جمعہ بعد نماز عصر کسی سے بات نہ کرے اور اسی طرح قبلہ رخ بیٹھا رہے اور آنکھیں بند کرکے بحضور قلب و زباں و دل سےلاتعداد یَااَللہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ پڑھتا رہے جب آفتاب غروب ہو جائے دعا مانگ کر نماز مغرب ادا کرے۔ اس عمل کو جو کوئی ہر جمعہ لگاتار کرے تو اس کو کسی چیز کی کمی نہ رہے اور ان شاء اللہ تعالیٰ کام پورا مجرب ہے۔
برائے کھانسی:بروز بدھ سات کاغذوں پر یاسبتینلکھ کر ہرکاغذ کو گولی کی طرح بنالے۔ روزانہ ایک گولی پانی سے کھائے کتنی ہی پرانی کھانسی ہو ختم ہو جائے گی ۔
گیہوں میں گھن نہ لگنے کا مجرب عمل:عبداللہ، عروہ، قاسم، سعید، ابوبکر، سلیمن، خواجہ یہ اسما گیہوں میں لکھ کر رکھ دیں گھن نہ لگے گا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ درد سر کے لیے پڑھ کر اور لکھ کردیا۔ باندھنے سے سر درد ختم ہوجاتا ہے۔
سانپ بچھو سے حفاظت کے لیے:صبح و شام تین تین مرتبہ یہ دعا پڑھ لیا کرے اعوذ بکلمت اللہ التامات من شر ماخلق یہ عمل مجرب المجرب ہے۔
آگ فوراً بجھانے کے لیے:سورئہ والضحیٰ اور یہ دعا سات کنکروں پر پڑھ کر آگ میں پھینکے فوراً سرد ہوگی انشاء اللہ تعالیٰ دعا یہ ہے ’’اَصْبَحْتُ فِیْ اَمَانِ اللہِ وَاَمْسَیْتُ فِیْ جَوَارِ اللہ ِ وَاَمْسَیْتُ فِیْ اَمَانِ اللہِ وَاَصْبَحْتُ فِیْ جَوَارِ اللہِ ‘‘
ہر مصیبت سے حفاظت کا عمل:جمعہ کے دن ناخن کاٹنے سے اگلے جمعہ تک انسان ہر مصیبت سے بچا رہتا ہے۔ مجرب و آزمودہ ہے ۔
کان کا درد فوراً غائب:عجائب سے ہے فوراً درد سکون میں بدل جاتا ہےمھبتولمرلہ‘لکھ کر دھواں کان میں پہنچائے یا پیس کر دے اور کسی کو پتہ نہ چلے۔نوٹ: ہر عمل سے پہلے درود ابراہمی سہ بار یا گیارہ یا سات بار ضرور پڑھے درود شریف پڑھنے سے عمل کو پر لگ جاتے ہیں اور بغیر درود کے کوئی عمل قبول نہیں ہوتا جس کو بھی ان وظائف سے فائد ہ ہو حکیم صاحب کو اور مجھ دعائوں میں یاد رکھیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں