Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مونگ پھلی‘ چنبیلی اور صندل کے تیل سے ملے حسن لاجواب

ماہنامہ عبقری - نومبر 2018ء

گلاب کے پھولوں کی پنکھڑیاں توڑ کر اور سکھا کر پیس لیں۔ اب لیموں کا رس کریم والے دودھ میں چند قطرے ملالیں اور اس میں سوکھے گلاب کا پائوڈر بھی شامل کرلیں۔ 20منٹ کے لئے چہرے پر اس مرکب کا لیپ کریں اور پھر تازہ پانی سے چہرہ دھولیں۔

امریکہ میں گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے ایک سیمینار میں یہ انکشاف کیا گیا کہ وٹامن سی کی کریم استعمال کرنے سے جلد جھریوں سے محفوظ رہتی ہے۔ اس ضمن میں امریکہ میں ایک کریم جیلی یا سیال کی صورت میں تیار کی گئی جس میں دس فیصد ایسکوربک ایسڈ شامل کیا گیا۔ ایسکوربک ایسڈ کا تعلق وٹامن سی کی ایک قسم سے ہے جو سنترے، کینو اور لیموں میں بھی پایا جاتا ہے۔ تجربات کے مطابق اس کریم کے روزانہ آٹھ ماہ تک مسلسل استعمال سے بہت سی خواتین کو جھریوں سے نجات مل گئی۔ ماہرین کے مطابق یہ وٹامن جلد میں جذب ہوکر زیر ِ جلد کولاجین Col-lagenکی تیاری میں اضافہ کردیتے ہیں۔ عمر میں اضافے کے ساتھ اس وٹامن کی تیاری میں کمی واقع ہو جاتی ہے جس کے باعث جلد پر بڑھاپے کے آثار جھریوں کی صورت میںنمودار ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس وٹامن کے استعمال سے جلد پر مذکورہ اثرات ظاہر نہیں ہوتے اور اس کی مالش جلد کے لئے مفید ثابت ہوتی ہے۔مندرجہ بالا سیمینار کی رپورٹ کی رو سے جلد پر جھریاں نمودار ہونے کا تعلق وٹامنز سی اور ایسکوربک ایسڈ کی نامناسب مقدار پر ہے۔ یہ وٹامن اور ایسڈ ہمیں اپنی روزہ مرہ استعمال ہونے والی اشیاء سے حاصل ہوسکتے ہیں۔ ماہرین نے ان روز مرہ استعمال ہونے والی اشیاء کے جلدی استعمال کے کچھ ایسے طریقے وضع کئے ہیں جو جھریوں سے نجات اور چہرے کو ایک نئی دلکشی اور عنائی عطا کرتے ہیں۔ جن کا تذکرہ ہم اگلی سطور میں کریں گے پہلے ان عوامل کی بات ہو جائے جن کے باعث چہرے پر جھریاں نمودار ہو جاتی ہیں جو آپ کے چاند سے چہرے کو داغ دار بنا دیتی ہیں۔چہرے پر جھریاں نمودار ہونے کی بنیادی وجہ جلد کی سطح کے نیچے موجود کولاجین Collagen نامی جز کی کمی ہے جو عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ کم ہوتی رہتی ہے۔ یہ ایک قدرتی عمل ہے جو جلد کے ہارمونز میں رونما ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ ایسے عوامل بھی ہیں جن کا تعلق ہماری روز مرہ کی سرگرمیوں سے ہے ان میں سرفہرست ناقص غذا کا استعمال ہے یہ ایسی غذایات ہیں جن میں ضرور اجزاء موجود نہیں ہوتے بالخصوص وہ غذائی اجزاء جن کے ذریعہ جلد ترو تازہ نظر آتی ہے۔ اس کے علاوہ ہوا اور دھوپ کے ناخوشگوار اثرات بھی جھریوں کا سبب بنتے ہیں۔جلدی ماہرین کے مطابق ہماری بہت سی عادات کے باعث بھی چہرے پر جھریاں رونما ہو جاتی ہیں۔ ان عادات میں کسی پر زور دینے کے لئے ماتھے پر بل ڈالنا یا بھوئوں کو اوپر اٹھانا جس سے ماتھے پر بل پڑ جاتے ہیں۔ شک کرتے وقت یا مزاحیہ انداز میں کسی بات کو تسلیم کرنے کے لئے اظہار کے طور پر پیج و خم، بیٹھے ہوئے تھوڑی کو ہاتھ سے پکڑنا جس سے ایک رخسار پر جھریاں پڑجائیں، منہ بناتے وقت ہونٹوں کو نیچے کی طرف کھینچنا، ناک بھوں چڑھانا، ہونٹوں کو سکیڑنا اور غصہ کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں کھنچائو، فکر و تشویش اور ڈپریشن بھی جھریوں کے اسباب میں شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی کے باعث اکثر و بیشتر آنکھوں کے حلقوں میں جھریاں پڑ جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ جگر کی کارکردگی اگر تسلی بخش نہ ہو اور فضلہ کے اخراج کا نظام مستحکم نہ ہوتو بھی جلد پر جھریوں کی راہ ہموار ہو جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اندرونی پٹھوں کی حرکت میں کمی جس سے دبلاپن ، گالوں میں گڑھے اور خمیدگی پیدا ہو تی ہے۔ جھریوں کا باعث ہے۔
بین الاقوامی جریدے ’’ویک اینڈ‘‘ میں شائع ہونے والے ایک رپورٹ کے مطابق تیس سال کی عمر کے بعد خواتین کے چہروں پر جھریاں نمودار ہونا شروع ہو جاتی ہیں جس کی بڑی وجہ جلد کا خشک رہنا اور خواتین میں پانی کا کم استعمال ہے۔ اس رپورٹ میں بتایاگیا کہ خواتین کو جسم پر پڑنے والی جھریوں سے بچنے کے لئے دن بھر میں کم از کم ڈیڑھ لیٹر پانی پینا چاہیے اس کے علاوہ اس رپورٹ میں غذا کے طور پر وٹامن سی کے ساتھ ساتھ سردیوں میں وٹامن اے اور ڈی سے مزین اغذیہ کے ساتھ شہد اور دودھ کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا گیا۔ذیل میں قدرتی اشیاء کے استعمال سے ایسے طریقے درج کئے جارہے ہیں جن کے استعمال سے جھریوں سے نجات حاصل ہوسکتی ہے۔(۱)مونگ پھلی کا تیل، سورج مکھی کا تیل اور عرق گلاب دو دو کھانے کے چمچ اور صندل کا تیل چار قطرے لیں پھر ان سب کو باہم ملاکر ایک بوتل میں محفوظ کرلیں اور روزانہ دس سے پندرہ منٹ اس آئل مکسچر سے چہرے کا مساج کریں اس کے ساتھ چہرہ دھونے کے لئے کسی ایسے صابن کا استعمال کریں جس میں گلیسرین شامل ہو۔(۲)گلاب کے پھولوں کی پنکھڑیاں توڑ کر اور سکھا کر پیس لیں۔ اب لیموں کا رس کریم والے دودھ میں چند قطرے ملالیں اور اس میں سوکھے گلاب کا پائوڈر بھی شامل کرلیں۔ 20منٹ کے لئے چہرے پر اس مرکب کا لیپ کریں اور پھر تازہ پانی سے چہرہ دھولیں۔ علاوہ ازیں کھیرے کے عرق میں بھی گلاب کا پائوڈر ملاکر چہرے پر لیپ کیا جاسکتا ہے۔(۳)روغن بادام، روغن زیتون اور خالص شہد حسب ضرورت لیں اور ان تینوں اشیاء کو آپس میں یکجا کر کے اس آمیزے کا فیس ماسک ہفتہ میں دو مرتبہ لگائیں۔ ماسک لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ 15 سے 20منٹ تک اس آمیزہ کو چہرے پر لگایا جائے اور پھر نیم گرم پانی سے چہرے کو واش کرلیا جائے۔ہاتھوں کی جھریوں کو دور کرنے اور اس عمل کو سست کرنے کے لئے مندرجہ ذیل ترکیب بہت مفید دیکھی گئی ہے۔(۴)آدھا کلو جَو، ایک چمچہ عرق گلاب، ایک چیمہ خالص گلیسرین، آدھا سیر گرم پانی، ایمونیا ہائوس ہولڈ ایک چائے کا چمچہ، عرق لیموں ایک کھانے کا چمچہ اور وغن بادام ایک چائے کا چمچہ لیں۔ جو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح کو پانی چھان لیں۔ اب اس پانی میں تمام اشیاء ملا کر شیشی میں محفوظ کرلیں اور روزانہ رات سونے سے قبل اس لوشن کا ہاتھوں پر اچھی طرح مساج کرلیا کریں۔
آنکھوں کے اردگرد سے جھریوں کو دور کرنے کے ضمن میں پُرسکون ہو کر نیم دراز ہو جانے کے بعد آلوئوں کے قتلے تقریباً پندرہ منٹ آنکھوں پر رکھنا مفید سمجھا گیا ہے۔ یہ عمل دن میں کم از کم تین بار کرنا ضرورت ہوتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 061 reviews.