محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ چند مہینوں سے میں عبقری کا قاری ہوں اور عبقری کے توسط سے مجھے آپ کے درس سننے کا موقع ملا اور میری زندگی میں تبدیلی آنا شروع ہوئی‘ اچھے بُرے کی سمجھ آنے لگی ہے۔آپ کے درس سن کر اور عبقری میں مخلوق خدا کے بنتے کام دیکھ کر مجھے بھی امیدہوئی کہ ان شاء اللہ اس فقیر کے در سے میرے مسائل بھی حل ہوں گے۔ ان شاء اللہ مجھے بھی ملےگا۔ آپ سے کچھ لینے سے پہلے میں بھی عبقری قارئین کو ایک تحفہ دینا چاہتا ہوں تاکہ آپ کے کارخیر میں جو کہ آپ دکھی انسانیت کیلئے کرتے ہیں اس میں کام آجائے۔ یہ شوگر کا نسخہ میں نے اپنے والدصاحب کےایک دوست سے لیا ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ میں نے جس کو دیا اس کی نہ صرف شوگر ختم ہوئی بلکہ عام لوگوں کی طرح میٹھا بھی کھانا شروع کردیا ہے۔ ھوالشافی: قلمی شورہ 6 ماشہ‘ کاسنی 6 ماشہ‘ جوکھار 6 ماشہ‘ گل سرخ ڈیڑھ تولہ‘ لونگ 6 ماشہ‘ دارچینی 6 ماشہ‘ تمہ خشک 4 تولہ‘ گٹھلی جامن 4 تولہ‘ تخم سرس 4 تولہ‘ جلوتری 6 ماشہ‘ مصبر ڈیڑھ تولہ‘ کلونجی 4 تولہ‘ گوند کیکر 4 تولہ‘ قسط شیریں 2 تولہ۔ بنانے کا طریقہ: تمام اشیاء کو باریک پیس کر ڈبل زیرو سائز کے کیپسول میں ڈال کر بھرلیں۔ دوا کھانے کا طریقہ: دو کیپسول یا تین صبح نہار منہ کھانے ہیں۔ جب شوگر نارمل ہوجائے تو دوا کو بند کردیں۔ (عاطف علی پشاور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں