محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنے چند آزمودہ ٹوٹکے قارئین عبقری کے نام کرتی ہوں۔پھٹے اور خشک ہونٹوں کیلئے: دودھ کو ابالنے پر جو ملائی آتی ہے اگر دودھ کا زیادہ زیادہ ابالا جائے تو بالائی ہلکی براؤن اور آئلی ہوجاتی ہے‘ اس بلائی کو چمچ میں تھوڑا سا نکال لیں‘ اب انگلی سے ذرا سا دبائیں تو اس میں سے آئل نکلے گا وہ رات کو سوتےوقت اور دن میں دو سے چار مرتبہ لگائیں۔ صرف تین دن کے استعمال پھٹے اور خشک ہونٹ بالکل نرم اور خوبصورت ہوجائیں گے۔پھٹی ایڑھیوں اور خوبصورت پاؤں کیلئے: لیموں کا رس‘ گلیسرین اور گلاب کا عرق برابرمقدار میں ملالیں۔ دن میں دو‘ تین بار ایڑھیوں اور سارے پاؤں پر لگائیں۔ خصوصاً رات کو سوتے وقت لگا کر (روئی کی مدد سے لگائیں) باریک جرابیں پہن لیں۔ پاؤں بہت صاف‘ نرم ونازک اور خوبصورت ہوجائیں گے۔بالوں کو لمبا اور گھنا کرنے کیلئے:روغن بادام اور کدو روغن برابر مقدار میں ملا لیں۔ سر میں اچھی طرح مالش کریں‘ اگلے دن کوئی اچھا ساشیمپو کرلیں۔ خشکی سے نجات: سر کی خشکی دور کرنے کیلئے دہی میں سرسوں کا تیل ملا کر لگائیں‘ کم از کم تین گھنٹے لگا رہنے دیں‘ پھر بال دھولیں یعنی شیمپوکرلیں اگر مہینے میں صرف دو بار بھی یہ عمل کرلیا جائے تو بھی کافی ہے۔خیرو برکت کیلئے: ہمیشہ باوضو رہیں‘ نماز کی پابندی اور تلاوت قرآن کی پابندی کریں‘ چلتے پھرتے درودشریف اور استغفار کا ورد کریں۔ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کے مصائب دور کرے اور انہیں اپنی رحمتوں سے نوازے۔ آمین! (مسز شاہدہ حبیب‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں