Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سردیوں میں جوڑوں کے درد کیلئے انتہائی مفید تیل

ماہنامہ عبقری - نومبر 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جوڑوں کا درد ہو یا پٹھوں کا‘ موچ ہو یا سردی کا درد یا جوڑوں پر سوجن ہو‘ اس کیلئے بہت کارآمد ٹوٹکہ ہے۔ بازار میں مچھلی فروش جس تیل میں مچھلی فرائی کرتے ہیں ان سے وہ تیل لے لیں‘ تیل جتنا پرانا ہوگا اتنا ہی نفع بخش ہوگا۔ بس یہی تیل متاثرہ حصے پر مساج کریں۔بے حد مفید ہے۔

سردیوں میں بچوں کو رات کے وقت اس تیل سے مساج کریں اور صبح نیم گرم پانی کے ساتھ نہلا دیں‘ بچے سردیوں کے مضر اثرات سے محفوظ رہیں گے۔ جوڑوں کے درد‘ موچ پٹھوں کا اکڑنا‘ پٹھوں کے درد کیلئے بے انتہا مفید ہے۔ امید ہے کہ قارئین قدر کریں گے اوردعاؤں میں یاد رکھیں گے۔ مالش کا طریقہ: متاثرہ جگہ کو پہلے قابل برداشت نمک ملے پانی سے اچھی طرح دھولیں‘ پھر اس جگہ کو خشک کرکے درج بالا تیل قابل برداشت گرم کرکے ہلکے ہاتھ سے چند منٹ مالش کریں۔ مالش کے بعد گرم پٹی سے متاثرہ جگہ کو باندھ دیں۔ چند دن، چند ہفتے یہ مالش ضرور کریں۔ ان شاء اللہ مرض کا نام و نشان ختم ہوجائے گا۔ (ج، سکھر)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 042 reviews.