Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بابا جمعہ کے حیران کن طبی کمالات (عزیز الرحمن، پشاور)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2009ء

میرے ایک محترم ساتھی کو بواسیر کے آپریشن کیلئے کسی صاحب نے بتایا کہ ڈسکہ گوجرانوالہ سیالکوٹ روڈ پر ایک قصبہ ہے وہاں کے ہسپتال سے آپریشن کرا لیں۔ آپ کی تکلیف ختم ہو جائے گی اور آپ جلد ہی صحت مند ہو جائیں گے۔ہمارے وہ محترم دوست ڈسکہ ہسپتال چلے گئے اور داخل ہو گئے۔ انہیں معلوم ہوا کہ سرجن لاہور سے آتا ہے جس کے آنے میں دو دن باقی ہیں۔ ان کے آنے پر اس کا آپریشن ہوگا۔ ہسپتال میں قیام کے دوران آپریشن سے پہلے ان صاحب کی ملاقات وہاں با با جمعہ سے ہوئی جو صفائی کے عملہ سے تعلق رکھتا تھا اور آج کل اس کی ڈیوٹی آپریشن تھیٹر میں تھی ۔ بابا جمعہ نے ایک واقعہ اس طرح بیان کیا کہ عید کے دن تھے لہٰذا چھٹیاں تھیں ‘کوئی ڈاکٹر نہیں آرہا تھا بلکہ کمپاﺅنڈر، فی میل دونوں کی چھٹیاںتھیں اور قصبہ کے ہسپتال کوکون پوچھتا ہے ؟کسی کو کوئی ڈر نہیں تھا۔ میں اکیلا روزانہ ڈیوٹی پر حاضر ہو جاتا (اس سٹاف میں مسلمان اور عیسائی سٹاف خاص طور پر فی میل اور عملہ صفائی کے دیگر لوگ غیر حاضر تھے۔) ان ہی چھٹیوں کے دوران ایک کڑیل نوجوان کو تڑپتا ہوا ہسپتال میں لایا گیا۔ مریض اور ان کے لواحقین اس نوجوان کو تڑپتے ہوئے دیکھ کر گم سم اور پریشان تھے۔ اس جوان کی تکلیف مجھ سے برداشت نہ ہو سکی اور میں نے آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ میں آپریشن تھیٹر میں گیا‘ تمام اوزار تیار کئے اور مریض کو آپریشن تھیٹر میں بلا لیا۔ اینتھیزیا بھی خود ہی کیا۔ میں نے آپریشن کر دیا اور اللہ رب العزت کے کرم سے آپریشن کامیا ب ہو گیا اگر مزید آدھا گھنٹہ گزر جاتا تو مریض چل بستا۔ سب لوگ حیران تھے کہ بابا جمعہ نے کمال کر دیا ہے اور مریض کو بچا لیا ہے۔ اس نوجوان کا نہ چارٹ بنا اور نہ اسے رجسٹر میں درج کیا گیا اس لئے کہ میں ان پڑھ ہوں۔ دوسرے دن مریض کو جس کا نام محمد افضل تھا ‘کو پانچ سات قدم چلایا گیا۔ چوتھے دن ڈاکٹر اور ہسپتال کا عملہ حاضر ہو گیا۔ جب ڈاکٹر نے راﺅنڈ کیا تو مریض کا چارٹ ڈھونڈنے لگے ۔چارٹ تو بنا ہی نہیں تھا‘ ملتا کیسے؟میں نے ڈاکٹر صاحب سے کہا کہ مریض کی جان بچانے کیلئے یہ جرا ¿ت میں نے کی ہے۔ لہٰذا میں ہر طرح کے برتاﺅ کیلئے تیار ہوں۔ مجھے سرزنش کرنے کے بجائے انعام دیا گیا۔ بابا جمعہ نے ایک اور واقعہ سنایا کہ ایک اور مریض لڑکا جس کی آنکھ کے کونے میں کیکر کا کانٹا چبھا ہوا تھا ۔وہ بیچارہ کوئی حرکت نہیں کر سکتا تھا۔ اور سخت تکلیف میں تھا۔ بابا جمعہ نے وہیں وارڈ ہی کے ایک بیڈ پر اسے لٹایا اور اسے غور سے دیکھتا رہا جس آنکھ میں کانٹا چبھا ہوا تھا اس کی مخالف طرف کی ٹانگ اپنی گرفت میں کرلی اور گھٹنے سے نیچے آہستہ آہستہ ہاتھ پھیرنے لگے اور ایک دم اسی پاﺅں کے تلوے پر آن واحد میں اتنا زوردار مکا مارا کہ آنکھ کا کانٹا پتہ ہی نہ چلا کہ کہاں گیا اور بڑی مشکل سے ڈھونڈنے کے بعد کافی فاصلے پڑا ہوا ملا اور اس کی آنکھ سے خون بہنا شروع ہو گیا۔ بابا نے فوراً زخم کا خون بند کیا اور پٹی کر کے انہیں رخصت دے دی۔ یہ تھے بابا جمعہ جو کہ کرسچین تھے پتہ نہیںا نہوں نے کن کن لوگوں اور مریضوں کا علاج اپنے طریقہ سے کیا ہو گا۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 903 reviews.