کشمیر جنت نظیر کو قدرت نے اپنے خصوصی لطف و کرم سے نوازا ہے۔ وادی کشمیر دنیا کا سب سے خوبصورت خطہ ہے۔ اس سرزمین کے حسین باشندے بے حد ذہین، جرات منداور جفاکش ہیں۔ گوشہ گوشہ زیب چمن اور جنت نگاہ ہے۔ وادی کشمیر میں دلکش باغات کثرت سے پائے جاتے ہیں جن میں انواع واقسام کے پھل پیدا ہوتے ہیں ان پھلوں میں عجیب لذت اور شیرینی ہے۔ آلو بخارا کشمیر کے مخصوص پھلوں میں سے ایک ہے۔ لذیذ اور اعلیٰ قسم کے پھل پاکستان کی شاداب اور زرخیز زمین کی آغوش میں پرورش پاتے ہیں۔ پاکستان میں بڑا اچھا اور میٹھا آلو بخارا ہوتا ہے ۔ اس کی ایک قسم ترشی مائل بھی ہوتی ہے مگر ہمیشہ میٹھا آلو بخارا استعمال فرمائیں۔ اسے کھانے سے موسم گرما کے عوارض دور ہو جاتے ہیں۔
غذائی اجزائ
آلو بخارا قدرت کے ان عطیات میں سے ہے جن میں غذائی اجزاءہیں اس میں چونا اور فاسفورس ہے۔ فولاد کی تو وافر مقدار ہے جو حضرات کمزور ہوں یا خون کی کمی کا شکار ہوں اور فولاد کا کوئی مرکب استعمال کرنے کے خواہش مند ہوں، وہ شربت فولاد یا کشتہ فولاد کی بجائے آلو بخارا کھائیں۔ آلو بخارا ملٹی وٹامن پھل ہے اس میں کئی قسم کے حیاتین پائے جاتے ہیں۔ حیاتین الف، ب، ج اور ز (پی) ہے حیاتین ز (پی) کی کمی سے خون پتلا ہو جاتا ہے اور بدن کے مختلف حصوںمیں سے پھوٹ نکلتا ہے۔ آلو بخارا میں حیاتین پی ہوتا ہے جو کہ اس عارضہ کا علاج ہے۔ آلو بخارا گوناگوں طبی فوائد کا حامل ہے اور دل کے لئے مفید غذا ہے۔ دل کے تمام امراض خفقان‘ اختلاج وغیرہ میں فائدہ مند ہے۔ دل کے ایسے مریضوں کو جو قبض میں مبتلا ہوں، آلو بخارا بالخصوص مفید ہے۔ یہ قبض کشا ہے۔ دل کی تقویت کا سامان بھی ہے آلو بخارا کھانے سے قبض دور ہو جاتی ہے۔ اس کا مزاج سردتر ہے اور اس طرح جسم کی گرمی اورخشکی دور کرتا ہے ‘ پیاس کو بجھاتا ہے۔ بدن کی حدت میں نافع ہے ‘گرمی کی وجہ سے بعض حضرات کے سر میں درد ہو جاتا ہے اس صورت میں آلو بخارا کھائیں۔ موسم گرما میں قے اور متلی کا موثر علاج ہے۔ اس موسم میں خون میں جوش ہوتا ہے جس سے پھوڑے پھنسیاں اور خارش جیسے عوارض لاحق ہو جاتے ہیں۔ آلو بخارا ان عوارض کا علاج ہے۔ صفرا میں بھی مفید ہے پھل کے طور پر آلو بخارا پانچ سے دس دانے کھائیں۔ دس دانے کھانے سے آسانی سے اجابت ہوتی ہے۔ آلو بخارا معدہ کی تیزابیت اور جلن کیلئے فائدہ مند ہے۔
جن اصحاب کو پیشاب میں یورک ایسڈ یا تیزابی مادہ کی زیادہ مقدار خارج ہوتی ہو انہیں آلو بخارا استعمال کرنا چاہئے۔ بخار میں آلو بخارا کھا سکتے ہیں۔ تازہ کے ساتھ ساتھ خشک آلوبخارا بڑا موثر ہوتا ہے۔ خشک ہونے سے اس کے غذائی اجزاءاور حیاتین ضائع نہیں ہوتے۔ طب یونانی میں خشک آلو بخارا دواءکے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ نکسیر کی صورت میں آلو بخارا خشک آٹھ عدد مٹی کے برتن میں ایک سیر پانی میں بھگو دیں پھر اس برتن سے پانی پئیں جس قدر اس برتن سے پانی پئیں اسی قدر پانی اس برتن میں ڈال دیں دوسرے دن نیا آلو بخارا ڈالیں چند روزمیں نکسیر رک جائے گی۔ خشک آلو بخارا 6عدد، املی 10گرام ایک کپ پانی میں بھگو دیں۔ دو تین گھنٹہ بعد چھان کر نمک ملا کر پئیں اس سے قبض دورہو گی املی اور آلو بخارے کا پانی موسم گرما کے لئے بہترین مشروب ہے جسم کی حدت کو دور کرتا ہے اور غذائی اجزاءسے بھرپور ہے۔املی اور آلو بخارے کے پانی میں برف اور نمک کا اضافہ کریںتو لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 902
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں