Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بہن کی شادی اور خوشحالی اس عمل سے ممکن ہوئی!

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2018ء

بہن کی شادی اور خوشحالی اس عمل سے ممکن ہوئی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے اگست 2014ء میں پہلی بار عبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا‘ جیسے جیسے میں عبقری پڑھتی گئی ویسے ویسے مجھے سکون ملتا گیا اور میرا دھیان زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی عبادت میں لگنے لگا‘ آج میں بہت خوش ہوں کیونکہ میری خوشیاں مجھے مل گئی ہیں‘ عبقری رسالہ میں وظائف پڑھنے کے بعد میری آپی (بہن) کی شادی ہوگئی ہے۔ میری آپی (بہن) کا رشتہ ہو ہی نہیں رہا تھا‘ میں نے عبقری رسالہ میں ایک عمل پڑھا اور ایک سال کے اندر اندر میری بڑی بہن کی شادی بہترین جگہ ہوگئی اور سب سے بڑی بات شادی کے انتظامات کا ایسا غیبی نظام چلا کہ ہم سب گھر والے حیران رہ گئے۔ وہ عمل یہ ہے:۔ سورۂ فرقان کی آیات نمبر 53 اور 54 روزانہ نماز فجر کے بعد اور نمازمغرب کے بعد ایک ایک تسبیح اول و آخر گیارہ مرتبہ درودابراہیمی کے ساتھ پڑھیں۔ چند دن‘ چند ہفتے یا جب تک کام نہیں ہوجاتا یہ عمل کرنا ہے۔ وہ آیات یہ ہیں:۔وَ ہُوَ الَّذِیْ مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ ہٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَّ ہٰذَا مِلْحٌ اُجَاجٌ ۚ وَ جَعَلَ بَیْنَہُمَا بَرْزَخًا وَّ حِجْرًا مَّحْجُوْرًا oوَ ہُوَ الَّذِیْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَہٗ نَسَبًا وَّ صِہْرًا وَ کَانَ رَبُّکَ قَدِیْرًا ﴿الفرقان53،54﴾
اس کے علاوہ اسی دوران رمضان المبارک بھی آیا تو ہم نے عبقری میگزین ہی میں بتایا گیا عمل جو سال میں صرف ایک مرتبہ کرنا ہے کہ ماہ رمضان کی گیارہویں اور بارہویں روزہ کی درمیانی شب نماز عشاء اور تراویح کے بعد 12 نوافل دو دو رکعت کرکے پڑھنے ہیں۔ پھرایک ہزار مرتبہ درودشریف پڑھ کر تمام نوافل اور درودشریف کا ثواب حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ کرنا ہے اور رب العزت کے ہاں گڑگڑا کر دعا کرنی ہے۔ ابھی دوسرا رمضان نہیں آیا کہ ان دو اعمال کی بدولت میری آپی (بہن) کی شادی الحمدللہ عافیت کے ساتھ انجام پائی اور وہ اپنےگھر میں بہت خوش ہے اور اسے بہت اچھا سسرال ملا۔ عبقری میگزین کی وجہ سے میری بہت ساری پریشانیاں ختم ہوئیں ہیں‘ میری زندگی کا سب سے اچھا مشاہدہ اور روحانی عمل جو مجھے عبقری سے ملا ہے‘ کچھ عرصہ پہلے فیصل آباد میں آپ کا درس ہوا تھا‘ میں بھی درس سننے گئی تھی‘ آپ کا درس سن کر اور دعامانگ کر بہت سکون ملتا ہے۔ میری پوری فیملی بہت خوش ہے اور سب گھر والے ماہنامہ عبقری کے انتظار میں رہتےہیں اور ہر عمل اور وظیفہ کرتے ہیں جو عبقری میں آتا ہے۔ میری قارئین عبقری سے بھی گزارش ہے کہ اس شاندار میگزین کو اپنا ساتھی بنالیں‘ یہ زندگی کی ہر خوشی غمی میں آپ کا بھرپور ساتھ دیتا ہے‘ یہ ایک ایسا خزانہ ہے جو ہماری ہر جگہ مدد کرتا ہے‘یہ وہ انمول خزانہ ہے جو دنیا کے ساتھ ساتھ ہماری آخرت میں بھی ہمارے کام آئے گا۔ میں محترم حکیم صاحب دامت برکاتہم کی بھی شکرگزار ہوں کہ جن کے وسیلے سے یہ خزانہ (عبقری) ہمیں ملا‘ اور اس میگزین سے ہمیں روٹھی ہوئیں خوشیاں دوبارہ مل گئیں اب میری خواہش ہے کہ میرے بھائیوں کا کاروبار اور بڑھے اور جس طرح میری خواہشات پوری ہوئیں اسی طرح عبقری پڑھنے والے ہر انسان کی دعائیں پوری ہوں۔ (شاہدہ پروین‘ فیصل آباد)
ہر قدم کی رکاوٹ اور جگہ کی مشکل دور
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں تقریباً دو سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں‘ ہر مہینے بے تابی سے انتظار ہوتا ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو تاقیامت سلامت رکھےاور آپ کا اور آپ کی پوری ٹیم کا سایہ ہمیشہ ہم پر سلامت رکھے آمین!۔ہمارے کچھ تجربات ہیں جو میں عبقری کیلئے بھیج رہے ہیں ۔ یہ تجربات الحمدللہ ہم نے آزمائے ہوئے ہیں۔ہم لاہور میں اپنے عزیز واقارب سے ملنے اور تسبیح خانہ میں درس سننے کے بعد بذریعہ ٹرین واپس آرہے تھے‘ ٹرین میں انتہائی رش ہونے کی وجہ سے ہمیں بیٹھنے کی جگہ نہیں مل رہی تھی اور میں مسلسل یَاقَادِرُ یَانَافِعُ پڑھتی رہی اچانک ایک آدمی اپنے بچے کو بولا کہ بیٹا اٹھو‘ بہن جی کو بیٹھنے دو اور مجھے ایک خاتون کے ساتھ بیٹھنے کو جگہ مل
گئی۔ حالانکہ مجھ سے پہلے بھی بہت سی خواتین اور مرد حضرات کھڑے تھے اور وہ کھڑے ہی رہے۔ ایک مرتبہ ہسپتال میں چیک اپ کیلئے ہماری باری نہیں آرہی تھی‘ ڈاکٹر بھی نہیں تھا اور میں مسلسل یَاقَادِرُ یَانَافِعُ پڑھتی جارہی تھی‘ اچانک ڈاکٹر صاحب آگئے اور ہماری باری بھی آگئی اور سب سے بڑی بات ہمارا کام بھی مفت میں ہوگیا۔میری بیٹی نے تسبیح خانہ لاہور میں عبقری روحانی اجتماع میں شرکت کی‘ الحمدللہ بہت فائدہ ہوا‘ میری بہو کی ایک چیز آزمودہ ہے کہ جب بھی وہ ٹریفک کے رش میں پھنس جائے تو وہ رَبِّ سَلِّمْ سَلِّمْ لاتعداد پڑھتی جاتی ہے‘ الحمدللہ! فوراً اللہ پاک غیب سے راستہ بنا دیتے ہیں‘ موٹرسائیکل کہیں بھی نہیں رکتی۔ ایک مرتبہ ہمارا کمپیوٹر نہیں چل رہا تھا‘ میری بہو نے سورۂ قریش پڑھ کر پھونک ماری اور کمپیوٹر بالکل ٹھیک ہوگیا جو کاریگرسے ٹھیک کروانے سے بھی ٹھیک نہیں ہورہا تھا۔ اسی طرح سلائی مشین خراب ہوئی اس پر بھی سورۂ قریش پڑھ کر پھونک ماری اس سورۂ کی برکت سے سلائی مشین بالکل ٹھیک ہوگئی۔ان اعمال نے زندگی کو آسانیوں کی راہ پر ڈال دیا ہے‘ اب پرسکون سوتے ہیں اور پرسکون اٹھتے ہیں‘ کبھی کبھی سوچتے ہیں اگر عبقری ہماری زندگی میں نہ آتا تو نجانے ہم کہاں ہوتے؟ (ن۔ا، بلال ٹاؤن جہلم)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 937 reviews.