Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بال بال قرض میں ڈوب چکا‘ لاہوتی وظیفہ نے بچالیا

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2018ء

میں بہت پریشان اور دکھوں میں گھرا ہوا انسان ہوں‘ میرا بال بال قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا۔ جب سے میں نے آنکھ کھولی اپنے اردگرد پریشانیاں ہی پریشانیاں دیکھیں‘میری زندگی کی سب راہیں بندتھیں کہ اچانک مجھے عبقری ملا۔۔۔!

بال بال قرض میں ڈوب چکا‘ لاہوتی وظیفہ نے بچالیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو اور آپ کے خاندان کو لمبی زندگی‘ صحت ‘ تندرستی اور خوشیوں اور اپنی خاص رحمت کے زیر سایہ رکھیں۔ آپ کا سایہ ہم سب پر قائم دائم رکھے۔ آمین ثم آمین!۔ میں عبقری کاچار سال سے قاری ہوں‘ علامہ لاہوتی صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ میں بہت پریشان اور دکھوں میں گھرا ہوا انسان ہوں‘ میرا بال بال قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا۔ جب سے میں نے آنکھ کھولی اپنے اردگرد پریشانیاں ہی پریشانیاں دیکھیں‘میری زندگی کی سب راہیں بندتھیں کہ اچانک مجھے عبقری ملا‘ میں نے پڑھا اور اب تک پڑھ رہا ہوں اس میں موجود علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے بتائے وظائف جن میں یَاقَہَّارُ جو میں نے نوے دن صبح و شام گیارہ گیارہ تسبیحات اول و آخر سات مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھا۔ اس کے علاوہ سارا دن سورۂ والضحیٰ کی آیت نمبر پانچ ولسوف یعطیک ربک فترضیٰ روزانہ سینکڑوں ہزاروں اور مجموعی طور پر لاکھوں کی تعداد میں پڑھا۔ الحمدللہ میں قرض کی دلدل سے نکل رہا ہوں‘ میری زندگی میں سکون آتاجارہا ہے۔ بس دعا ہے کہ اللہ پاک تمام امت مسلمہ کو خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔ عبقری واقعی ہم جیسوں کیلئے امید کی کرن ہے۔ (ا، ایبٹ آباد)
گرتے خشک بالوں اور سکن پرابلم کا روحانی حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے پیدائشی طور پر الرجی کا مسئلہ ہے‘ پہلے یہ مسئلہ سر پر تھا‘ سرپر خشکی ہوجاتی پھر خشکی کی وجہ سے سر پر دھپڑ پڑجاتے‘ تب ڈاکٹر سے علاج کروایا تو وہ ایک مشہور برانڈ کا شیمپو اور نیم کاصابن استعمال کرنے کا مشورہ دیا‘ وقتی طور پر آرام آجاتا مگر پھر وہی ہو جاتا‘ میری والدہ کنگھی کے ساتھ میرے سر سے ڈھیروں خشکی نکالتی۔ اس کے بعد میرے ماتھے پر خشکی آگئی‘ ماتھے پر خشکی کی تہہ جم گئی‘ پھر ڈاکٹرز کے پاس چکر لگائے انہوں نے ٹیوب وغیرہ لکھ کر دے دی‘ وہ لگائی تو وقتی طور پر آرام آگیا جب میں آٹھویں کلاس میں ہوا تو میرے پورے جسم پر خشکی پھیل گئی۔ پہلےچھوٹے چھوٹے سے دانے نکلتے جب دانہ پھٹتا تو اپنا نشان چھوڑ جاتا جگہ سرخ ہوجاتا اس پر خشکی تہہ جم جاتی‘ سکن اسپیشلسٹ سے علاج کروایا تو آرام آگیا۔ پھر مسئلہ‘ چھاتی‘ بغل اور پیشاب والی جگہ پر شروع ہوگیا۔ میں نے بہت حکیم‘ ڈاکٹروں سے علاج کروایا مگر وہ دوائی وقتی طور پر کام کرتی ہے۔ ایک سال پہلے میں نے ایک جگہ عبقری رسالہ دیکھا‘ پڑھا تو بہت لطف آیا کہ کیا کمال کی چیز ہے‘ فوراً خریدا گھر جاکر تفصیلی مطالعہ شروع کردیا‘ پھر ایک عبقری شمارہ سے دیکھ کر اسم یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کردیا۔ جب سے یہ عمل شروع کیا ہے میں تیس فیصد ٹھیک ہوچکا ہوں۔ وظیفہ ابھی جاری ہے۔ (طاہر عدنان‘ اوکاڑہ)
کلمہ کا نصاب پڑھا! رب نے حالات بدل دئیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم میاں بیوی بارہ سال سے ہر در‘ ہر گلی‘ ہر شہر کے دھکے کھا رہے تھے‘ نہ ذہنی سکون تھا‘ نہ آپس میں محبت‘ پہلے تو اولاد جیسی نعمت بھی نہ تھی پھر شادی کے چند سالوں کے بعد اللہ تعالیٰ نے اولاد جیسی نعمت عطا کی‘ پہلے میرے تین حمل ضائع ہوئے پھر کسی نے سورۂ مریم اور سورۂ محمد چند ماہ باقاعدگی کے پڑھنے کیلئے کہا‘ جب میں نے سورتیں پڑھنی شروع کیں تو میری ساس اور نندوں سے شدید لڑائی جھگڑا شروع ہوگیا‘ وہ مجھے ہروقت بے اولاد کہہ کر مجھے پکارتیں‘ میں تنگ آکر اپنی بہن کی گلی میں ایک بیٹھک میں کرائے پر آگئی‘ سورتیں پڑھتی رہی‘ صبح وشام‘ دو ماہ کے اندر اندر اللہ تعالیٰ نے مجھے امید سے کردیا اور پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے عظیم خزانوں میں سے مجھے یکے بعد دیگرے دو بیٹے عطا کیے۔
میرا بڑا بیٹا الحمدللہ بڑا قابل تھا‘ چھ سال کی عمر میں پورا قرآن ناظرہ پڑھ لیا‘ ہزاروں کی تعدادمیں درودشریف پڑھتا‘ اچانک ساڑھے چھ سال کی عمر میں سکول میں میرے بیٹے کو تکلیف ہوئی‘ ہسپتال لے کر گئے تو انہوں نے کہا کہ بچے کو شوگر ہے‘ انہوں نے کہا کہ ساری عمر ٹیکہ لگے گا‘ دو اڑھائی سال علاج کروایا ہر تعویذ‘ ہر عامل‘ ہر دربار پر گئے مگر فرق نہ پڑا۔ آخری جنوری 2014 کو اللہ تعالیٰ کو پیارا ہوگیا۔ اب ایک بیٹا اور ایک بیٹی‘ دونوں ہروقت بیمار‘ رات کو دانت رگڑنا اور بڑے پیشاب والی جگہ پر خارش اور گردن میں سرخ لوبیا کے جتنی غدود یہ تین چیزیں میرا جو بیٹا وفات پاگیا اس میں بھی تھیں۔ کسی نے کہا کہ عمل ہوا ہے نام بدل دیں نام بدلنے کے سلسلے میں اخبار کے دفتر گئے تو وہاں آپ کا عظیم رسالہ عبقری مل گیا۔ نام تو نہ بدلا‘ رب نے ہمارے حالات بدل ڈالے‘ ہم نے یَاقَہَّارُ کا وظیفہ شروع کیا تو کچھ فرق محسوس کیا۔ ہم نے اس رسالہ میں سے دیکھ کر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا وظیفہ یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کردیا تو کافی فرق محسوس ہوا۔ پھر آپ کی تلاش شروع کردی‘ نومبر میں ہماری آپ سے ملاقات ہوئی‘ آپ کا درس سنا‘ لنگر کھایا‘ واپس گھر آتے ہی علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا وظیفہ لا الہ الا اللہ پڑھنا شروع کردیا‘ دو نصاب (ایک نصاب ستر ہزار کا ہوتا ہے) مکمل ہوئے تو ہم میاں بیوی میں خوب محبت رہی‘ مجھے وہ سکون ملا جن کی وجہ سے گزشتہ بارہ سالوں سے تڑپ رہی تھی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت اور زندگی دے اور تسبیح خانہ کو ہمیشہ آباد رکھے۔ (امتیاز بی بی)
پرندوں کو اعمال کا ہدیہ اور پریشانیوں کا خاتمہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت آپ کو اپنی امان میں رکھے اور آپ کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم رہے۔ آمین! میں آپ کے رسالہ کا سلسلہ وار مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ تین سال سے ماہانہ عبقری میرے زیرمطالعہ ہے۔ علامہ لاہوتی صاحب کے بتائے ہوئے واقعات اور اعمال بہت توجہ اور شوق سے پڑھتی ہوں۔ علامہ لاہوتی کے بتائے اعمال میں ضرور کرتی ہوں۔ جون 2013ء کے عبقری شمارہ میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب نے موتی مسجد کے نوافل کے بارے میں بتایا تھا۔ میں نے موتی مسجد کی نیت کرکے گھر میں یہ نوافل ادا کرنے شروع کردئیے۔ میں نے اس کے علاوہ ہر روز ہزاروں کی تعداد میں اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ پڑھنا شروع کردیا اورچاشت کے ساتھ صلوٰۃ توبہ کے نوافل کے بعد سورۂ توبہ کی آخری آیات سو مرتبہ پڑھتی اور ہاں خاص طور پر علامہ لاہوتی صاحب کا ہرپریشانی‘ بیماری‘ جادو‘ جنات سے نجات کیلئے پرندوں کو ہدیہ کرنے کا عمل تو میرا معمول
ہے۔ وہ ایسے ہے کہ جو بھی پرندہ نظر آئے اول وآخر تین بار درود شریف، ایک دفعہ سورۂ فاتحہ ،تین دفعہ سورۂ اخلاص پڑھ کر پرندے کی روح کو ہدیہ کریں۔ کیا لاجواب عمل ہے‘ اس عمل کی بدولت میری بہت سی مشکلات حل ہوئی ہیں۔ مجھے آپ (حضرت حکیم صاحب) اور صحابی بابا بہت پسند ہیں‘ میں نے صحابی بابا کے بتائے ہوئے نوافل جس میں سورۂ اخلاص پڑھنی ہوتی ہے وہ بھی پڑھنا شروع کردئیے ہیں۔ میں اپنے گھر میں اپنے حالات کی وجہ سے بہت پریشان تھی درج بالا علامہ لاہوتی صاحب کے بتائے اعمال کرنے کی وجہ سے میرے حالات میں بہت بہتری آئی ہے۔ (ج، راولپنڈی)۔میرے ہر مسئلہ کا حل‘ سورۂ والضحیٰ کی آیت5:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!بندہ تقریباً دو سال سے ماہنامہ عبقری کا قاری ہے‘ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر ماہ شمارہ پڑھنا اپنے لیے از حد ضروری سمجھتا ہوں‘ میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘مضمون بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ میں نے علامہ لاہوتی صاحب کے مضمون’’ جنات کا پیدائشی دوست‘‘کتاب بھی منگوائی تھی‘ اس کتاب میں موجود وظائف کرنا شروع کردئیے۔ خاص طور پر وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی ﴿والضحیٰ۵﴾ سارا دن کھلا پڑھتا ہوں‘ بہت لاجواب چیز ہے۔ (خ، باغ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 933 reviews.