Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2018ء

آپ کی تحریرآج کے ہر اس نوجوان کیلئے نوشتہ دیوار ہے جو فٹ پاتھ پر بیٹھے اشتہاری حکماء اور ہر میڈیکل سٹور کے شیشوں پر لگے اشتہار پڑھ کر اپنی بیماریوں سے نجات کے خواب دیکھتے ہیں۔ اب بھی دیر نہیں ہوئی۔

ٹھنڈے ہاتھ: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ پر ہزاروں کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے اور ہمیں ہمیشہ آپ سے فیض یاب ہونے اور رابطے میں رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!۔بچپن میں (تقریباً 7 سال عمر) مجھے ایک بیماری ہوئی تھی کہ سردیوں میں میرے ہاتھ بہت ٹھنڈے رہتے تھے‘ دن بھر‘ چاہے جتنا مرضی ان کو آگ پر سینک لوں۔ کافی عرصہ علاج کے بعد اچانک ٹھیک ہوگئے۔
اب میری عمر تقریباً 28 سال ہے اور پھر سے مجھے یہ مسئلہ ہونا شروع ہوگیا ہے‘ اگر سارا دن بھی دستانے پہنے رکھوں تو بھی اتارنے کے فوراً بعد ہاتھ ٹھنڈے ہونے شروع جاتے ہیں بظاہر ہے کوئی تکلیف نہیں ہوتی نہ ہی کوئی درد ہوتا ہے لیکن سلام دعا کے وقت جب دوسرے لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ کے ہاتھ بہت ٹھنڈے ہیں‘ مجھے شرمندگی ہوتی ہے۔ (فردوس سہیل اکبر‘ ساہیوال)
مشورہ:آپ غذائی قلت کا شکا ر ہیں پوری غذا نہ ملنے سے یہ تمام کمزور یا ں ہوئی ہیں ۔ آپ اپنی خوراک میں خشک میوہ جات‘ دودھ‘ گوشت‘ شہد اور موسمی پھلوں کا اضافہ کریں۔ اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کا ’’فٹنس فولاد ٹانک اور اکسیرالبدن‘‘ چند ڈبیاں مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔
قطر جاکر بیمار ہوگیا: بندہ ناچیز قطر میں کئی سالوں سے محنت مزدوری کرتا ہوں‘ اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں۔ ابھی ایک مہینہ ہوگیا ہے کہ میری طبیعت خراب رہنا شروع ہوگئی ہے‘ میرا سر چکراتا ہے‘ آنکھوں کے سامنے اندھیرا آتا ہے‘ ٹیسٹ بھی کرائے ہیں‘ سب صحیح ہے‘ جب لیٹا ہوں تو صحیح ہے‘ جب تھوڑا گھومتا ہوں تو سر چکر اتا ہے‘ کبھی کبھی سر چکرانے کے سبب گرجاتا ہوں جس کی وجہ سے ہاتھوں میں بھی درد ہوتا ہے‘  ڈاکٹری علاج کرتا ہوں‘ مگر ابھی تک فائدہ نہیں ہوا۔ ابھی پاکستان آیا ہوں تو ایک دوست نے آپ کا بتایا‘ مجھے کوئی مشورہ عطا فرمائیں۔ (حاجی شاہ پور خان‘ بوغہ شریف‘ ضلع ہنگو)
مشورہ: غذا میں دودھ‘ انڈا‘ شوربہ‘دہی‘ گاجر‘ پالک‘ میتھی‘ ساگ‘ مولی‘ سیب‘ انار‘ امرود‘ بادام‘ اخروٹ کا استعمال کریں۔ سبز مرچ‘ مصالحہ‘ ثقیل‘ دیر ہضم غذاؤں سے پرہیز کریں۔اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی ’’روشن دماغ‘ نیوطاقتی گولیاںاور تندرستی ٹانک ‘‘ چند ہفتے چند مہینے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔
گلٹیاں ہیں: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور عبقری کی پوری ‘ ٹیم کو دنیاوی و اخروی خوشیاں نصیب فرمائیں۔ آمین!۔حکیم صاحب! میری امی کے پورے جسم میں پچھلے چھ سال سے گلٹیاں ہیں پھر تین سال کے بعد چھاتی پر زخم بن گیا اس کا بہت علاج کروایا کوئی فرق نہیں پڑا‘ ڈاکٹر نے ٹیسٹ کروائے تو چھاتی میں کینسر بتایاکہ اب اس کا آپریشن کروائیں‘ اس کا آپریشن کروادیا اس کے بعد کیموتھراپی کورس لگے اس کے بعد ایک ماہ شعائیں لگوائیں لیکن کوئی فرق نہیں پڑا نہ دوسری گلٹیوں کو کوئی فرق پڑا جو پورے جسم میں ہیں اس کے بعد ایک سال کے بعد پھر گردن پر ایک گلٹی بن گئی‘ جس کا ٹیسٹ کروایا تو کینسر بتایا اب پھر کورس لگ رہے ہیں۔(صفیہ بی بی‘ خانیوال)
مشورہ:آپ اپنی والدہ کو عبقری دواخانہ کا گلٹی رسولی کورس کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ اس کیساتھ تمام گھر والے اور امی بھی والدہ کا تصور کرکےحٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں چند ہفتے‘ چند مہینے ضرور پڑھیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ شفاء ملے گی۔
مشہور گولی نے بیڑہ غرق کردیا: آج سے دس پندرہ سال پہلےمیں کراچی سے گاؤں گیا تو میں نے کمزوری محسوس کی‘ ایک دوست سے بات کی تو اس نے ایک مشہور غیرملکی گولی کے بارے میں بتایا۔ میں حیران ہوا کہ محلے کےچھوٹے سے میڈیکل سٹور سے مل بھی گئی‘میں صرف سو روپے کی 4 گولیاں لے آیا‘ استعمال کی تو بہت لاجواب چیز تھی‘ ازدواجی زندگی بہت شاندار گزرنے لگی‘ گولی کھاتا اور سوجاتا ایک سے دو گھنٹوں بعد خودہی آنکھ کھل جاتی۔ چند مہینوں کے بعد ایک شام کو کھائی تو رات کو میری دنیا اجڑ چکی تھی‘ میں یہاں مکمل تفصیل تو نہیں لکھ سکتا مگر صرف اتنا کہوں گا میں بالکل صفر ہوچکا تھا۔اس کے بعد بے شمار حکیمی نسخے‘ علاج کروائے‘ لاکھوں خرچ کیے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس شرمندگی سے بچنے کیلئے میں اپنا گھر بھاڑ چھوڑ کر ہزار میل دور پردیس میں بیٹھا ہوں‘ میں نے سنا ہے کہ یہ گولیاں استعمال کرنے سے انسان کے گردے ختم ہوجاتے ہیں کیونکہ ایک دن مجھے چھوٹے پیشاب میں بہت زیادہ خون آیاتھا‘ بس اس دن کے بعد میں بالکل زیرو ہوگیا۔ قارئین سے بھی میری التجا ہے کہ پورے پاکستان میں یہ گولیاں دھڑا دھڑ فروخت ہورہی ہیں خدارا ان سے بچیں۔ (ح۔د، کراچی)
مشورہ:آپ کی تحریرآج کے ہر اس نوجوان کیلئے نوشتہ دیوار ہے جو فٹ پاتھ پر بیٹھے اشتہاری حکماء اور ہر میڈیکل سٹور کے شیشوں پر لگے اشتہار پڑھ کر اپنی بیماریوں سے نجات کے خواب دیکھتے ہیں۔ اب بھی دیر نہیں ہوئی‘ آپ اپنی غذا کا خاص خیال رکھیں‘ نماز پنج وقتہ ضرور پڑھیں‘نماز فجرکے بعد سیر کا پکا معمول بنالیں‘ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یَاقَوِیُّ کی پڑھیں اول وآخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ۔ چاہے سردی ہویا گرمی صبح کی سیر ہرگز نہ چھوڑیں روزانہ کم از کم دو سے تین کلومیٹر تک چلیں۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی معجون مراد ‘ نشاطی گولیاں اور گردے فیل شفاء لکھی گئی ترکیب کے ساتھ چند ہفتے چند مہینے ضرور استعمال کریں۔
خشک خارش اور جسم کا رنگ سیاہ: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ اور آپ کی نسلوں کو تاقیامت شادو آباد رکھے۔ آمین! میں عبقری کے قارئین میں سے ہوں‘ میں خود اور بہت سے لوگ اس رسالے کے پڑھنے کے خواہش مند ہیں‘ میری عمر تقریباً 36 سال ہے اور شادی شدہ ہوں‘ جب سے ہوش سنبھالا ہے‘ میں اپنے ساتھ بیماریاں دیکھ رہی ہوں بہت زیادہ علاج کروایا کوئی حکیم‘ کوئی ڈاکٹر نہیں چھوڑا لیکن وقتی آرام آتا ہے اور جب دوائی کا اثر ختم ہوتا ہے اور ہی حال پھر سے شروع ہوجاتا ہے۔جسم پر خشک خارش ہوتی ہے جس کی وجہ سے جسم کا رنگ سیاہ ہوتا جارہا ہے‘ ایسا لگتا ہے کہ جسم پر کسی چیز نے حرکت کی ہے‘ ہاتھ اور پاؤں سے آگ کا نکلنا اور پسینہ بہت زیادہ آتا ہے‘ دھوپ میں نکلوں تو جسم میں سوئیاں چبھتی ہیں۔ یہ خارش گرمیوں میں زیادہ تنگ کرتی ہے اور سردیوں میں سارا جسم خشک اس طرح کہ برسوں سے زمین کو پانی نہیں ملا۔ معدہ بھی ٹھیک نہیں رہتا۔

مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کی’’ ٹھنڈی مراد‘ خون صفاء اور خون افزاء ٹانک‘‘ چند ہفتے چند مہینے لکھی گئی ترکیب کےساتھ استعمال کریں۔تلی ہوئی اور مرچ مصالحہ والی اشیاء سےمکمل پرہیز کریں۔ صبح ناشتہ’’ عبقری تلبینہ ‘‘سے کریں۔ نماز کی پابندی لازمی اپنائیں اور ہوسکے تو صبح کی سیر ضرور کیجئے۔ صبح کی سیر صحت پر بہت مثبت اثرات ڈالتی ہے۔ اگر باہر نہیں جاسکتیں تو گھر کے صحت یا چھت پر ہی اتنا ٹہلیں کہ آپ تھک جائیں۔ ان شاء اللہ آپ خود کو صحت مند محسوس کریں گی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 889 reviews.