Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میں نے’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے کیا فیض پایا...؟

ماہنامہ عبقری - اگست 2018ء

کلمہ کا نصاب پڑھا!شوہر کی ترقی‘بے گھر کو10 مرلے کا گھر اور مہنگے ترین علاقہ میں پلاٹ ملا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو‘ آپ کے اہل و عیال کو اپنی رحمتوں میں رکھے‘ آپ کی آنے والی نسلوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!۔ میرا عبقری سے تعارف 2013ء میں ایک بک سٹال پر بچوں کی بکس لیتے ہوئے ہوا‘ میں نے پہلی مرتبہ رسالہ خریدا اور گھر جاکر پڑھا۔ رسالہ بہت پسند آیا۔ اس میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ مضمون میں مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہِ وظیفہ پڑھا اور آنے والے 2014ء کے رمضان میں یہ وظیفہ شروع کردیا۔( طریقہ اس طرح تھا کہ اول درود شریف پڑھ کر مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہِ پڑھ کر جب مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہِ پڑھیں تو اس کے بعد مسلسل مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہِ پڑھتے رہیں) جیسے جیسے وظیفہ پڑھتی جاؤں دل کو سکون ملتا جائے اور ساتھ ساتھ گھر اور زندگی میں بھی سکون محسوس کروں۔ میرے ساتھ بچپن سے ایک ان دیکھا سایہ تھا جو مجھے رات کو یا دن میں اکیلی بستر پر ہوں تو دبا لیتا‘ یعنی میرا وجود بے بس ہوجاتا‘ میں چاہ کر بھی آواز نہیں نکال سکتی تھی۔ میں بچپن سے ہی نماز ‘روزہ کی پابندی کرتی ہوں‘ کبھی نماز قضاء کرکے نہ پڑھی۔ اللہ تعالیٰ نے اگر زندگی میں مشکلات دیں تو ان مشکلات سے نکال بھی لیا۔ مسئلہ یہ تھا کہ میں ڈرپھوک بہت زیادہ تھی‘ تین بچوں کی ماں ہونے کے باوجود میں خود بچوں کی طرح ڈرتی تھی۔ اس وظیفہ نے وہ سایہ جو بچپن سے تھا اس سے میری جان چھڑا دی اور میں زندگی میں پہلی مرتبہ سکون سے سوئی۔ میں نے رمضان میں آٹھ سے نو لاکھ تک پڑھا۔ بعد رمضان میں نے 50 لاکھ مکمل کرکے شیرینی بانٹی۔ اس وظیفہ کی برکت سے میرے شوہر کی ترقی پر ترقی ہوتی گئی میں اپنے والدین کے گھر رہتی تھی کیونکہ اپنا گھر نہ تھا۔ اللہ تعالیٰ نے دس مرلہ کا خوبصورت گھر عطا فرمایا اور راولپنڈی کے مہنگے ترین علاقہ میں ایک پلاٹ الگ سے دیا۔ میں اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے‘ اگلے رمضان میں میرے بھائیوں نے بھی یہی وظیفہ شروع کیا‘ اس کے بعد سے عبقری اور میں لازم و ملزوم بن گئے ہیں جس طرح مجھے اپنے بچوں کی فکر ہوتی ہے اسی طرح میں ماہنامہ عبقری سنبھال سنبھال کر رکھتی ہوں۔ ہر آنے جانے والے کو اس کا بتاتی ہوں‘ انہیں میگزین دیتی ہوں اور تاکید کرتی ہوں ہر وظیفہ یقین کے ساتھ کریں ان شاء اللہ اللہ کی مدد شامل حال ہوگی۔ میرے بچے تو اب ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ کوئی آنٹی ملے آپ اس سے عبقری کا ذکر لازمی کرتی ہیں۔ چاہے وہ ہسپتال ہو‘ کوئی محفل ہو ۔کوئی بھی ایسی جگہ نہیں جہاں میں گئی ہوں اور وہاں میں نے عبقری کا ذکر نہ کیا ہو۔ اکثرافسوس ہوتا ہے کہ جب لوگوں کو بتاتی ہوں تو اکثر خواتین ہنستی ہیں‘ علامہ لاہوتی صاحب کا بتایا سورۂ شمس کا وظیفہ بے شمار بے اولاد خواتین کو بتاچکی ہوں مگر آج کل کی خواتین ٹی وی ڈراموں کی وجہ سے اتنی مصروف ہیں کہ وہ وظیفہ کو سیریس ہی نہیں لیتیں‘ بس سرسری سا سن کر بھول جاتی ہیں حالانکہ انہیں بتاؤں گی کہ اس میں کتنے فوائد ہیں ان شاء اللہ اس وظیفے کے پڑھنے کے بعد آپ صاحب اولاد ہوجائیں گے لوگوں کا یقین اللہ تعالیٰ پر کم اور مہنگے ڈاکٹروں پر زیادہ ہوجاتا جارہا ہے۔ مگر میں پھر بھی ناامید نہیں ہوتی اور لوگوں کو بتاتا نہیں چھوڑتی۔ اگر کچھ نہیں  پڑھتے‘ تو بہت لوگ ان سے الگ ہیں جو کہ اللہ تعالیٰ پر یقین رکھتے ہوئے پڑھتے ہیں۔ کتنے گھروں میں عبقری آنا شروع ہوگیا ہے جوکہ بہت اچھی بات ہے۔ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کالم توایسا ہے کہ سب سے پہلے پڑھنا شروع کرتی ہوں۔ اس میں اب تک جو بھی وظائف چھپ چکے ہیں پورے یقین کے ساتھ کرتی ہوں۔ (ام عبداللہ‘ راولپنڈی)

گھر سے جادو‘ جنات اور بندش ختم

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سب سے پہلے عبقری کے سربراہ اور عبقری کی پوری ٹیم کا بہت زیادہ شکرگزار ہوں اور دعاگو ہوں اے اللہ پاک شیخ الوظائف‘ ان کی جان‘ مال‘ عزت و آبرو اور ان کی پوری ٹیم کی حفاظت فرما اور تسبیح خانہ‘ دارالتوبہ‘ روحانی منزل کو غیبی خزانوں سے پال اور حفاظت فرما او تمام فتنوں سے حفاظت فرما۔ میں ماہنامہ عبقری گزشتہ چند سال سے مسلسل پڑھ رہاہوں‘ اس میں موجود علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون میرا پسندیدہ ہے۔ میں ان کے بتائے گئے اعمال ضرور کرتا ہوں جن سے مجھے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ یاقہار کے ایسے ایسے فوائد جو اگر بیان کروں تو 1000 صفحات بھی کم پڑجائیں گے شاید مختصر بیان کررہا ہوں۔ ہمارے گھر میں جادو جنات‘ بندش وغیرہ چل رہی تھی جب سے اللہ پاک کے اس نام کو دیوانہ بن کر‘ پاگل ہوکر اپنی سانس کو روک روک کر ہزاروں کی تعداد میں پڑھا تو گھر میں سے جلنے کی بدبو آنا شروع اور تاریں وغیرہ جلنے کی بو آتی تھی اور تو اور عامل فقیر کا روپ دھار کر دروازے پر آگیا کہ کون ٹکر دئیے ہوئے ہے اور خواب میں تو بس جنگ ہی جنگ‘ عجیب وغیرب مخلوق سے اور کبھی جانوروں کی شکل میں جنگ ہوتی۔ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے بتائے اس لفظ کی برکت سے اللہ تعالیٰ کا قرب نصیب ہوا۔ اس کے علاوہ کانوں میں عجیب دردناک رونے کی آواز بھی یَاقَہَّارُ کے پڑھنے کی برکت سے آتی۔ حالانکہ اس سے پہلے مجھے بہت سے فٹ پاتھ پر بیٹھے اور اپنی دکانداری چمکاتے اشتہاری عاملین نے لوٹا میں نے ایک ہزار سے لے کر پچاس ہزار تک عاملین کی نذر کیے مگر کہیں سے کچھ بھی نہ ہوا مگر جب تسبیح خانہ سے ایک لفظ سنا کہ ’’اپنی جنگ خود لڑنی ہے‘‘ اب تو سب عاملوں کی چھٹی ہوگئی اور اللہ تعالیٰ نے وہ یقین دیا ہے اس اسم پاک پر کہ جیسے ہی پڑھنا شروع کرتا ہوں مسائل حل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

اسی طرح علامہ صاحب کا بتایا وظیفہ اَللہُ الصَّمَدْ (سارا دن کھلا پڑھنا ہے) سے ناممکن کو ممکن بنانا بہت آسان ہوگیا ہے۔ کسی نے مجھ سے پیسے ادھار لیے پر وہ واپس نہ دے رہا تھا روز کوئی نہ کوئی بہانہ بناتا جبکہ مجھے پیسوں کی سخت ضرورت تھی۔ میں بس یہی لفظ پڑھتا رہا اور تصور میں سوچ رہا تھا کہ اب اپنی موٹرسائیکل سٹارٹ کرے گا‘ سیدھا اے ٹی ایم مشین پر جائے گا‘ پیسے نکالے گا اور مجھے آکر دے جائے گا۔ تھوڑی دیر کے بعد وہی ہوا وہ موٹرسائیکل پر آیا‘ مجھے ساتھ لیا‘ اے ٹی ایم مشین پر گیا‘ پیسے نکالے اور مجھے شکریہ ادا کرتے ہوئے تھما دئیے۔

 

دودھ پلانے والی خواتین متوجہ ہوں!
آج کل بازار میں عام وافر مقدار میں موجود ہیں‘ دودھ پلانے والی خواتین میٹھا آم خوب کھائیں‘ اس عمل سے ان کے دودھ میں وافر اضافہ ہوگا اور ان کی صحت بھی بہترین ہوجائیگی۔

رنگ (چہرہ) بدلنے والے شیاطین!
سعد بن وقاص رضی اللہ سے روایت ہےکہ وہ کہتے ہیں رنگ (چہرہ) بدلنے والے شیاطین کو دیکھنے پر ہمیں اذان کا حکم دیا گیا ہے۔(مکاید الشیطان)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 839 reviews.